الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. الرجل يأخذ الصيد وبه رمق، ما قالوا في ذلك؟ وما جاء فيه؟
اگر کوئی آدمی شکار کو پکڑے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19983 ترقیم الشثری: -- 20794
٢٠٧٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا اخذت الصيد وبه رمق فمات في يدك فلا تاكله.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم شکار کو پکڑو اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو اور وہ تمہارے ہاتھ میں مرجائے تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20794، ترقيم محمد عوامة 19983)
ترقیم عوامۃ: 19984 ترقیم الشثری: -- 20795
٢٠٧٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبيد الله) (١) بن عمر عن نافع انه رمى (دبسيا) (٢) بحجر (فصرعه) (٣) (فاخذ) (٤) عبد الله (يعالجه) (٥) (بقدوم) (٦) معه ليذبحه، فمات في يده قبل ان يذبحه فالقاه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) نوع من الطيور، وفي [أ، ب]: (دلسًا)، وفي [هـ]: (ولسًا)، وفي [س]: (حدثنا).
(٣) في [جـ، ز، ك]: زيادة (فصرعه).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فأخذه).
(٥) في [أ، ب]: (فعالجه).
(٦) في [أ، ب]: (يقدوم).
(٧) صحيح.
حضرت عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت نافع رحمہ اللہ نے ایک کبوتر کو پتھر مارا اور اسے گرا دیا، پھر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے پکڑ کر اپنے پاس موجود ایک تیشے سے ذبح کرنا چاہا لیکن وہ ان کے ذبح کرنے سے پہلے ان کے ہاتھ میں مرگئی تو انہوں نے اسے پھینک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20795]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20795، ترقيم محمد عوامة 19984)
ترقیم عوامۃ: 19985 ترقیم الشثری: -- 20796
٢٠٧٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا (ابن) (١) إدريس عن ابن جريج عن عطاء قال: إذ كنت في تخليص الصيد فسبقك بنفسه، فلا باس ان (تاكله) (٢) ، وإن تربصت به فمات فلا (تاكله) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، ك].
(٢) في [ط]: (تأكل).
(٣) في [ب]: (تأكل).
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم شکار تک پہنچنے کی کوشش کرو اور وہ تمہارے پہنچنے سے پہلے مرجائے تو اس کھانے میں کوئی حرج نہیں اور اگر تم اسے پکڑ لو اور تمہیں ذبح کرنے کا موقع بھی ملے لیکن تم اس کو ذبح نہ کرو تو اب اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20796]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20796، ترقيم محمد عوامة 19985)
ترقیم عوامۃ: 19986 ترقیم الشثری: -- 20797
٢٠٧٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا سهل بن يوسف عن شعبة قال: سالت الحكم عن الرجل يدرك الصيد وبه رمق، فيدع الكلب حتى (يقتله) (١) قال: لا ياكل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (يقلبه).
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی شکار کو پہنچے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو لیکن وہ کتے کو چھوڑے رکھے یہاں تک کہ کتا اسے مار ڈالے تو اس شکار کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے مت کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20797]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20797، ترقيم محمد عوامة 19986)
ترقیم عوامۃ: 19987 ترقیم الشثری: -- 20798
٢٠٧٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو داود عن ابي حرة عن الحسن في رجل (ادرك) (١) كلبه على صيد فادرك الصيد وبه رمق فمات في (يديه) (٢) فقال: إذا كان الكلب (مكلبا) (٣) فلياكل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أرسل).
(٢) في [جـ، س]: (يده).
(٣) في حاشية [أ]: (معلمًا).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنے کتے کو شکارپر چھوڑا، جب آدمی شکار تک پہنچا تو اس میں زندگی کی رمق باقی تھی لیکن وہ اس کے ہاتھ میں مرگیا اب اگر اس کا کتا سدھایا ہوا تھا تو وہ آدمی اسے کھا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20798، ترقيم محمد عوامة 19987)