🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. الرجل يرمي الصيد ويغيب عنه ثم يجد سهمه فيه
اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20043 ترقیم الشثری: -- 20856
٢٠٨٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبيدة بن حميد عن حبيب بن ابي عمرة عن سعيد بن جبير قال: ساله رجل فقال: إني ارمي الصيد؛ فيغيب عني ثم اجده بعد ذلك، فقال له سعيد: إن وجدته وليس فيه إلا سهمك فكل، وإن لا فلا تاكل.
حضرت حبیب بن ابی عمرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ میں اگر شکار کو تیر ماروں اور وہ مجھ سے غائب ہوجائے اور پھر بعد میں مل جائے تو کیا حکم ہے؟ حضرت سعید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر اس میں صرف تمہارے تیرکا نشان ہو تو کھالو اور اگر اس کے علاوہ بھی کچھ ہو تو مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20856، ترقيم محمد عوامة 20043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20044 ترقیم الشثری: -- 20857
٢٠٨٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن داود عن الشعبي ان عدي بن حاتم قال: يا رسول الله! احدنا يرمي الصيد فيقتفي اثره اليومين والثلاثة ثم يجده ميتا (١) فيه سهمه اياكل؟ قال:"نعم إن شاء" او قال:"ياكل إن شاء" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: زيادة (و).
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي، وقد ورد من حديث الشعبي عن عدي، أخرجه أبو داود (٢٨٥٣)، والبيهقي (٩/ ٢٤٢)، وابن حجر في تعليق التعليق (٤/ ٥٠٥)، وابن حزم في المحلى (٧/ ٤٦٤)، وأصله عند البخاري (٥٤٨٣).

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے سوال کیا یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی شکار پر تیر چلاتا ہے اور دو تین دن تک اسے تلاش کرتا ہے، وہ شکار اسے مردہ حالت میں ملتا ہے اور تیر اس میں پیوست ہوتا ہے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر چاہے تو اسے کھا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20857، ترقيم محمد عوامة 20044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20045 ترقیم الشثری: -- 20858
٢٠٨٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة عن سعيد بن جبير عن عدي بن حاتم قال: سالت رسول الله ﷺ عن الصيد ارميه فاطلب الاثر بعد ليلة قال:"إذا وجدت سهمك فيه ولم ياكل ⦗١٦٢⦘ منه سبع فكل" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٣٧٦)، والنسائي في الكبرى (٤٨١٤)، وابن الجارود (٩١٩)، والطيالسي (١٠٤١)، والطبراني [١٧/ (٢١٦)]، والبيهقي (٩/ ٢٤٢)، وأصله عند البخاري (٥٤٧٥)، ومسلم (١٩٢٩).
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اگر میں شکار پر تیر چلاؤں اور وہ اگلے دن ملے تو کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ اگر تمہارا تیر اس میں پیوست ہو اور اس کو کسی درندے نے نہ کھایا ہو تو تم کھاسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20858، ترقيم محمد عوامة 20045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں