🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. الرجل (يكري) الدابة (فيجاوز بها)
ایک آدمی کرائے پر کوئی سواری لے پھر طے شدہ مقام سے آگے لے جائے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20531 ترقیم الشثری: -- 21364
٢١٣٦٤ - حدثنا هشيم عن ابي حمزة عمران بن ابي عطاء قال: شهدت شريحا واختصم إليه رجلان (اكترى) (١) احدهما من الآخر دابة إلى مكان معلوم فجاوز، (فضمنه) (٢) شريح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط]: (اكرى).
(٢) في [أ، ب، س، هـ]: (وضمنه).

حضرت ابو حمزہ عمران بن ابی عطاء فرماتے ہیں کہ میں قاضی شریح کے پاس حاضر تھا، ان کے پاس دو آدمی مقدمہ لے کر آئے کہ ایک آدمی نے دوسرے سے ایک سواری ایک خاص مقام تک کے لیے کرائے پر لی تھی، وہ اس سے آگے لے گیا، حضرت شریح نے سواری کے مالک کو ضمان دلوایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21364، ترقيم محمد عوامة 20531)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20532 ترقیم الشثری: -- 21365
٢١٣٦٥ - حدثنا حفص بن غياث عن الحسن بن (عبيد الله) (١) قال: سالت إبراهيم عن رجل تكارى دابة فجاوز بها. قال: هو ضامن، ولا كراء عليه فيما (خالف) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: (خلف).

حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی کوئی سواری کرائے پر لے اور مقررہ مقام سے آگے لے جائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ ضامن ہوگا اور مخالفتِ معاملہ کی صورت میں اس پر کرایہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21365، ترقيم محمد عوامة 20532)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20533 ترقیم الشثری: -- 21366
٢١٣٦٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن اشعث عن الحكم قال: إذا سلمت الدابة اجتمع عليه الكراءان.
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر سواری محفوظ رہے تو اس پر دو کرائے جمع ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21366، ترقيم محمد عوامة 20533)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20534 ترقیم الشثری: -- 21367
٢١٣٦٧ - حدثنا ابو اسامة قال: (نا) (١) ابن ابي زائدة قال: حدثني محمد بن عبد الله الثقفي عن شريح انه قضى في رجل استاجر من رجل دابة إلى (المردمة) (٢) ، فجاوز (عليها) (٣) الوقت فعطبت فماتت، فجعل عليه الاجر إلى المكان الذي سمى وضمنه الدابة حين خالف.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز]: (ثنا).
(٢) في [أ، ب، خ، س، هـ]: (الردمة)، وفي [جـ، ز]: (البردمة)، والمردمة مكان بالعراق بين الكوفة والقادسية، انظر: المنتظم ٦/ ١٨٢، وتاريخ الطبري ٣/ ٥٦٩.
(٣) في [س، ط]: (عليه).

حضرت محمد بن عبد اللہ ثقفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے مردمہ نامی مقام تک کے لیے ایک جانور کرائے پر لیا لیکن وہ اسے مقرر شدہ جگہ سے آگے لے گیا وہاں وہ جانور حادثے کا شکار ہو کر مرگیا۔ اس مقدمہ کا قاضی شریح نے یہ فیصلہ فرمایا کہ مقرر شدہ جگہ کا تو کرایہ دلوایا اور آگے بڑھنے پر جانور کا ضمان دلوایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21367، ترقيم محمد عوامة 20534)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20535 ترقیم الشثری: -- 21368
٢١٣٦٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الحسن [بن] عبيد الله عن إبراهيم قال: إذا تكارى الرجل الدابة إلى المكان كان له كراؤها فإن جاوز عليها (فنفقت) (١) كان له كراؤها الاول وعليه ان يضمنها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ط]: (فنفعت).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی سواری کو ایک خاص علاقے تک کے لیے کرائے پر لیا تو مالک کو اس کا کرایہ ملے گا، اور اگر اس مقام سے تجاوز کیا اور وہ مرگئی تو مالک کو پہلا کرایہ ملے گا اور اس پر ضمان بھی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21368، ترقيم محمد عوامة 20535)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20536 ترقیم الشثری: -- 21369
٢١٣٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (ابي) (١) عون عن شريح في رجل (اكترى) (٢) دابة فجاوز الوقت، قال: يجمع عليه الكراء والضمان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (ابن أبي)، وفي [هـ]: (ابن).
(٢) في [س، ز]: (اكرى).

قاضی شریح فرماتے ہیں کہ اگر کرائے کے جانور مقرر مقام سے آگے لے جایا گیا تو کرایہ اور ضمان دونوں لازم ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21369، ترقيم محمد عوامة 20536)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں