🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

218. الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع ولا يهب
کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22173 ترقیم الشثری: -- 23126
٢٣١٢٦ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر انه كان يقول: لا (يطا) (١) فرجا فيه] (٢) شرط (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (تطأ).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [ط].
(٣) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسی شرمگاہ میں ہمبستری نہ کرو جس میں کوئی شرط ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23126، ترقيم محمد عوامة 22173)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22174 ترقیم الشثری: -- 23127
٢٣١٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد الله عن إبراهيم في الرجل يشتري الجارية على ان لا يبيع ولا يهب، قال: ليس بشيء.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ کوئی چیز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23127، ترقيم محمد عوامة 22174)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22175 ترقیم الشثری: -- 23128
٢٣١٢٨ - (حدثنا ابو بكر) (١) قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن إسماعيل بن ابي (خالد) (٢) عن الشعبي في الرجل يشتري الجارية على ان لا يبيع (ولا يهب) (٣) ولا يمهر، قال: وددت اني وجدتها فاشتريتها بهذا الشرط (واشترط) (٤) (لهم) (٥) انها عتيق إذا مت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ط].
(٢) في [ز]: (خال).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) سقط من: [ط].
(٥) سقط من: [ز].

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اس کو فروخت یا ہبہ یا مہر میں نہیں دے گا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ میں اس کو پالوں، میں اس کو شرط کے ساتھ خرید لوں گا، اور ان کے لئے شرط لگاؤں گا کہ جب میں مر جاؤں تو یہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23128، ترقيم محمد عوامة 22175)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22176 ترقیم الشثری: -- 23129
٢٣١٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن اشعث عن الحكم عن إبراهيم انه قال: كل شرط في بيع يهدمه البيع إلا العتاق، وكل شرط في نكاح يهدمه النكاح إلا الطلاق.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ شرط جو بیع میں لگائی جائے بیع اس کو گرا دیتی ہے سوائے عتاق کے، اور ہر وہ شرط جو نکاح میں لگائی جائے اس کو نکاح گرا دیتا ہے سوائے طلاق کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23129، ترقيم محمد عوامة 22176)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22177 ترقیم الشثری: -- 23130
٢٣١٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن الشعبي قال: اتت امراة فقالت: إن ابنتي اشتريت على ان لا تباع قال: ابنتك على شرطها.
حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس ایک خاتون آئی اور عرض کیا کہ میری بیٹی کو اس شرط پر خریدا گیا ہے کہ اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا تیری بیٹی کی شراء کی شرط پر ہے (یعنی جو شرط شراء کے وقت لگائی ہے اسی پر ہوگی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23130، ترقيم محمد عوامة 22177)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22178 ترقیم الشثری: -- 23131
٢٣١٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا جعفر بن برقان عن الزهري عن عبيد الله بن (عبد الله بن) (١) عتبة ان ابن مسعود اشترى من (زوجته) (٢) زينب جارية (واشترطت) (٣) عليه إن باعها فهي احق بها بالثمن، فسال ابن مسعود عمر فكره ان يطاها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: زيادة (ابنته)، وفي [جـ، ز]: (ابنته بدل زوجته).
(٣) في [هـ]: (فاشترطت).
(٤) منقطع؛ عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة لم يدركها.

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی زوجہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے باندی خریدی، اس نے آپ پر شرط لگا دی کہ اگر اس کو فروخت کیا تو وہ ثمن کے بدلے اس کی زیادہ حق دار ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے ہمبستری کرنے کو ناپسند کیا۔۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23131، ترقيم محمد عوامة 22178)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22179 ترقیم الشثری: -- 23132
٢٣١٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن عمران (بن عمير) (١) ان (٢) عمر قال: (لعبد الله) (٣) : لا يقربها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
(٢) في [ح]: زيادة (ابن).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (لعبيد اللَّه)، وفي [ز]: (عبد اللَّه).
(٤) منقطع وفيه جهالة؛ عمران مجهول ولا يثبت إدراكه لعمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اس کے قریب مت جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23132، ترقيم محمد عوامة 22179)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں