🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

467. في رجل قال: إن فعلت كذا وكذا فغلامي حر
کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23510 ترقیم الشثری: -- 24562
٢٤٥٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن اشعث عن الحسن قال: إذا قال: إن فعلت كذا وكذا فغلامي حر، فباعه ثم (فعله) (١) قال: ليس عليه شيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (جعله).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد ہے، پھر اس نے وہ غلام فروخت کر کے وہ کام کردیا، تو اس پر کچھ بھی لازم نہ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24562، ترقيم محمد عوامة 23510)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23511 ترقیم الشثری: -- 24563
٢٤٥٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن حجاج عن عمرو ابن شعيب عن سعيد بن المسيب.
حضرت سعید بن المسیب اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر تو گھر میں داخل ہوا تو تو آزاد ہے، پھر اس نے اس غلام کو فروخت کردیا اور وہ گھر میں داخل ہوگیا، پھر اس نے اس کو دوبارہ خرید لیا، فرماتے ہیں کہ وہ آزاد نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24563، ترقيم محمد عوامة 23511)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24564
٢٤٥٦٤ - وعن (الحجاج) (١) عن الحكم وعطاء في الرجل يقول لغلامه: إن دخلت الدار فانت حر، فباعه فدخل الدار ثم اشتراه (قالوا) (٢) : لا يعتق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، جـ]: (حجاج).
(٢) سقط من: [ز]، وفي [جـ]: (قال).

حضرت حکم اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر تو گھر میں داخل ہوا تو تو آزاد ہے، پھر اس نے اس غلام کو فروخت کردیا اور وہ گھر میں داخل ہوگیا، پھر اس نے اس کو دوبارہ خرید لیا، ان حضرات نے فرمایا کہ وہ آزاد نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24564]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24564، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23512 ترقیم الشثری: -- 24565
٢٤٥٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن همام عن قتادة عن الحسن في الرجل يقول (لغلامه) (١) : إن فعلت كذا وكذا فانت حر، او لامراته: فانت طالق، قال: إن كان بينهما بيع او طلاق لم يقع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لغلام).
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر تو نے فلاں فلاں کام کیا تو تو آزاد ہے، یا اپنی بیوی سے کہے کہ تجھے طلاق ہے، فرمایا: اگر ان دونوں کے درمیان بیع یا طلاق ہوجائے تو وہ واقع نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24565]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24565، ترقيم محمد عوامة 23512)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23513 ترقیم الشثری: -- 24566
٢٤٥٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن بن صالح عن ابن ابي ليلى والقاسم بن الوليد وابن شبرمة في الرجل يقول: إن فعلت كذا وكذا فغلامه حر او امراته طالق، فيبيع الغلام او يطلق المراة ثم يحنث في يمينه (قالوا) (١) : يلزمه العتق والطلاق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (قال).
حضرت ابن ابی لیلیٰ، حضرت قاسم بن ولید اور حضرت ابن شبرمہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد یا میری زوجہ کو طلاق، پھر اس نے غلام کو فروخت کردیا یا زوجہ کو طلاق دے دی پھر اپنی قسم میں حانث ہوگیا تو ان حضرات نے فرمایا کہ اس پر آزادی اور طلاق لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24566]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24566، ترقيم محمد عوامة 23513)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں