🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

591. رجل اشترى (من رجل متاعا)
کوئی شخص کسی سے سامان خریدے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23737 ترقیم الشثری: -- 24812
٢٤٨١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر السمان عن ابن عون عن محمد في رجل باع من رجل متاعا فوضعه عنده (فباعه) (١) المبتاع، قال: الربح (للاول) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (فباع).
(٢) في [ط]: (الأول).

حضرت محمد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے دوسرے کو کچھ فروخت کیا، پھر وہ سامان اسی کے پاس رکھوا دیا اور اس کو مشتری نے آگے فروخت کردیا تو فرمایا منافع پہلے کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24812، ترقيم محمد عوامة 23737)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23738 ترقیم الشثری: -- 24813
٢٤٨١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في رجل اشترى من رجل متاعا، فذهب يجيء (بحمال) (١) ينقله، فوجد صاحبه قد باعه، قال: إن وجد شيئا بعينه اخذه، وإن كان قد ذهب فلم يقدر عليه فلا شيء له، وربحه الذي باعه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بجمال).
حضرت حماد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے سامان خریدا، پھر سامان اٹھانے والے کو لینے چلا گیا تاکہ اس کو منتقل کرے، پھر جب واپس آیا تو اس کا ساتھی اس کو آگے فروخت کرچکا تھا تو فرمایا کہ اگر بعینہٖ وہی چیز مل جائے تو اس سے لے لے۔ اور اگر دوسرا خریدنے والا لے جا چکا ہے اور اب وہ چیز نہیں مل سکتی تو اس پہلے مشتری کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔ اور نفع بائع کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24813، ترقيم محمد عوامة 23738)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23739 ترقیم الشثری: -- 24814
٢٤٨١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: شهدت الحكم سال إبراهيم فلم يجبه (عنه) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم کے پاس حاضر تھا حضرت ابراہیم سے انہوں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو ان کو جواب نہیں دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24814، ترقيم محمد عوامة 23739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں