🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. في أي يوم تستحب الحجامة
کس دن میں حجامت کروانا (یعنی پچھنے لگوانا)مستحب ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24141 ترقیم الشثری: -- 25223
٢٥٢٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس ان النبي ﷺ قال:"خير يوم (تحجمون) (١) فيه ⦗١٩٨⦘ سبع عشرة وتسع (عشرة) (٢) وإحدى وعشرين" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، هـ]: (تحتجمون).
(٢) سقط من: [ح].
(٣) ضعيف جدًا، عباد ضعيف وأسقط من الإسناد ابن أبي يحيى وهو متروك، أخرجه أحمد (٣٣١٦)، وعبد بن حميد (٥٧٤)، والحاكم (٤/ ٢٠٩)، والترمذي (٢٠٥٣)، والطيالسي (٢٦٦٦)، والبيهقي (٩/ ٤٣٠).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ سب سے بہتر دن جس میں تم حجامت کرواؤ، سترہ، انیس اور اکیسویں تاریخ ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25223، ترقيم محمد عوامة 24141)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24142 ترقیم الشثری: -- 25224
٢٥٢٢٤ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل ويزيد بن هارون عن عاصم عن ابن سيرين قال: كان يعجبه ان يحتجم من السبعة عشر إلى العشرين] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت ہے، کہتے ہیں کہ انہیں سترہ سے بیس تک کی تاریخ میں حجامت کروانا زیادہ اچھا لگتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25224، ترقيم محمد عوامة 24142)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24143 ترقیم الشثری: -- 25225
٢٥٢٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مكحول قال: قال رسول الله ﷺ:"من احتجم يوم الاربعاء ويوم السبت فاصابه وضح فلا يلومن إلا نفسه" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ مكحول تابعي، وليث ضعيف.
حضرت مکحول سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس آدمی نے بدھ والے دن یا ہفتہ والے دن حجامت کروائی اور پھر اس کو برص ہوجائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25225، ترقيم محمد عوامة 24143)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24144 ترقیم الشثری: -- 25226
٢٥٢٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: قال رسول الله ﷺ:"من كان محتجما فليحتجم يوم السبت" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف، حجاج تابعي، ومراسيله ضعيفة.
حضرت حجاج سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حجامت (پچھنے) کروانا چاہے اس کو چاہیے کہ وہ ہفتہ کو حجامت کروائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25226، ترقيم محمد عوامة 24144)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں