🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. ما قالوا في الفارة تقع في السمن
گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24877 ترقیم الشثری: -- 25980
٢٥٩٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد الله عن بن عباس عن ميمونة سئل رسول الله ﷺ عن فارة وقعت في السمن فماتت فقال:"القوها وما حولها وكلوه" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٣٨)، وأحمد (٢٦٨٣٩).
حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ایک چوہا گھی میں گرگیا اور مرگیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چوہے کو اور اس کے اردگرد کو نکال پھینکو اور بقیہ کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25980، ترقيم محمد عوامة 24877)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24878 ترقیم الشثری: -- 25981
٢٥٩٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سمعيد عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ سئل عن فارة ماتت في السمن (١) فامر بها ان تؤخذ وما حولها، فتطرح (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ح، ط]: زيادة (فقال: ألقوها وما حولها وكلوه).
(٢) معلول، حدث به معمر من حفظه فأخطأ فيه، أخرجه أحمد (٧١٧٧)، والدارقطني في العلل ٧/ ٨٧، وعبد الرزاق (٢٧٨)، وأبو داود (٣٨٤٢)، وابن حبان (١٣٩٣)، وأبو يعلى (٥٨٤١)، وابن الجارود (٨٧١)، وابن حبان (١٣٩٣)، وابن عبد البر في التمهيد ٩/ ٣٧، والبيهقي ٩/ ٣٥٣، والبغوي (٢٨١٢)، وابن حزم في المحلى ١/ ١٤٠.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ایک چوہا گھی میں مرگیا ہے؟ حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ چوہا اور اس کے ارد گرد گھی کو نکال کر پھینک دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25981]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25981، ترقيم محمد عوامة 24878)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24879 ترقیم الشثری: -- 25982
٢٥٩٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ميسرة عن علي في الفارة تقع في السمن، قال: إن كان (ذائبا) (١) فاهرقه، وإن كان جامدا فالقها وما حولها وكل بقيته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (ذايبًا).
(٢) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت میسرہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے گھی میں گرنے والے چوہے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو گھی گرا دو۔ اور اگر گھی منجمد ہے تو پھر چوہے کو اور اس کے ارد گرد گھی کو نکال کر پھینک دو اور بقیہ گھی کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25982، ترقيم محمد عوامة 24879)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24880 ترقیم الشثری: -- 25983
٢٥٩٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن يونس عن ابن سيرين ان الاشعري سئل عن سمن مات فيه وزغ (٢) فقال: بيعوها بيعا، ولا تبيعوه من مسلم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ح، ز]: زيادة (قال).
(٣) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.

حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت اشعری سے اس گھی کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں چھپکلی مرچکی تھی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو کسی طرح بیچ دو لیکن یہ کسی مسلمان کو نہ بیچنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25983]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25983، ترقيم محمد عوامة 24880)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24881 ترقیم الشثری: -- 25984
٢٥٩٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن ابي بشر عن نافع ان (جرذا) (٢) وقع في قدر لآل ابن عمر فسئل فقال: انتفعوا به، (و) (٣) ادهنوا به الادم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ط]: (حررا).
(٣) ساقطة في: [ز].
(٤) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.

حضرت نافع سے روایت ہے کہ ایک بڑا چوہا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر والوں کی ہانڈی میں گرگیا تھا پس اس کے بارے میں سوال گیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: تم اس کے ذریعہ نفع حاصل کرو اور اس کے ذریعہ سالن کو روغنی کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25984، ترقيم محمد عوامة 24881)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24882 ترقیم الشثری: -- 25985
٢٥٩٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن ايوب عن نافع عن صفية بنت ابي عبيد ان جرا لآل ابن عمر فيه عشرون فرقا من سمن او زيادة، وقعت فيه فارة فماتت، فامرهم ابن عمر ان يستصبحوا به (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [ح].
(٢) صحيح.

حضرت صفیہ بنت ابن عبید سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر والوں کا ایک گھڑا تھا جس میں بیس فرق (خاص پیمانہ ہے) یا اس سے زیادہ گھی تھا۔ اس میں ایک چوہا گر کر مرگیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے گھر والوں کو حکم دیا کہ اس گھی سے چراغ جلا لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25985، ترقيم محمد عوامة 24882)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24883 ترقیم الشثری: -- 25986
٢٥٩٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (حمران) (١) بن اعين عن ابي حرب بن ابي الاسود قال: سئل ابن مسعود عن فارة وقعت في سمن فماتت، فقال: إنما حرم الله من الميتة لحمها ودمها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عمران).
(٢) ضعيف منقطع؛ حمران ضعيف، وأبو حرب لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت ابو جرب بن ابی الاسود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود سے اس چوہے کے متعلق سوال کیا گیا جو گھی میں گرا اور مرگیا؟ تو انہوں نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے صر ف مردار کا گوشت اور اس کا خون حرام کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25986، ترقيم محمد عوامة 24883)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24884 ترقیم الشثری: -- 25987
٢٥٩٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (زيد) (١) بن الحباب عن يحيى بن ايوب قال: اخبرني ابو قبيل عن تبيع بن امراة كعب عن عبد الله بن عمرو قال في الزيت تقع فيه الفارة فتموت: فإنه لا يحل اكله (لمسلم) (٢) ولا ليهودي ولا لنصراني (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ط]: (يزيد).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) حسن؛ يحيى بن أيوب وتبيع صدوقان.

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ونے اس زیتون کے تیل کے بارے میں جس میں چوہا گر کر مرجائے فرمایا: کہ کسی مسلمان، کسی یہودی اور کسی عیسائی کے لیئے اس کا کھانا حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25987، ترقيم محمد عوامة 24884)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24885 ترقیم الشثری: -- 25988
٢٥٩٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن (جميل) (١) (بن) (٢) عبيد الطائي قال: حدثني ثمامة بن عبد الله بن (انس) (٣) عن (جده) (٤) (انس) (٥) انه سئل عن الفارة تقع في السمن والزيت قال: إن كان جامدا اخذت وما حولها فالقي، واكل ما بقي، (وإن) (٦) وإن ذائبا (استصبحوا به) (٧) (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) [أ، هـ]: (حميد).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ]: (أنيس).
(٤) في [ط]: (جد).
(٥) سقط من: [ز].
(٦) في [ط]: (وأت).
(٧) في [أ، ح]: (اسصحبوا به)، وفي [ط، هـ]: (استصبحوها).
(٨) صحيح.

حضرت ثمامہ بن عبد اللہ بن انس، اپنے دادا حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے گھی یا زیتون کے تیل میں گرنے والے چوہے کے بارے میں سوال کیا گیا؟ انہوں نے فرمایا: اگر گھی منجمد ہے تو چوہے اور اس کے اردگرد کے گھی کو پکڑ کر باہر نکال دیں گے اور باقی کھالیا جائے گا اور اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو اس کو چراغ جلانے میں استعمال کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25988، ترقيم محمد عوامة 24885)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24886 ترقیم الشثری: -- 25989
٢٥٩٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن جعفر بن برقان عن ثابت ابن الحجاج قال: قالت عائشة: إن كان جامدا فالقها وما (حولها) (١) وكل ما بقي وإن كان مائعا فلا تاكله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (يليها).
(٢) مجهول؛ لجهالة ثابت بن الحجاج.

حضرت ثابت بن حجاج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر گھی منجمد ہے تو چوہے اور اس کے ارد گرد کو باہرنکال پھینکو اور باقی کو کھالو اور اگر گیح سیال ہے تو پھر اس کو نہ کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25989، ترقيم محمد عوامة 24886)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں