🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. من قال: إذا دخلت (على أخيك) (المسلم) فكل من طعامه
جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائو تو تم اس کے کھانے سے کھائو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24917 ترقیم الشثری: -- 26023
٢٦٠٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد عن علي الازدي قال: قلت لابن عمر: إنا نسافر فنمر بالرعيان والصبي والمراة (فيطعمونا) (١) لحما ما ندري ما (جنسه) (٢) فقال: (إذا) (٣) اطعمك المسلمون فكل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فيطعموننا).
(٢) في [أ، ح، ز]: (حسبه)، وفي [هـ]: (حبسه).
(٣) ساقطة من: [و]، وفي [أ، ح، جـ، ز]: (ما).
(٤) حسن؛ علي الأزدي صدوق.

حضرت علی رضی اللہ عنہازدی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ ہم لوگ سفر کرتے ہیں اور اس دوران ہم چرواہوں، بچوں اور عورتوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو وہ ہمیں گوشت کھلاتے ہیں جبکہ ہمیں اس گوشت کی جنس معلوم نہیں ہوتی؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مسلمانِ جو کھانا تمہیں کھلائیں تو تم اس کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26023، ترقيم محمد عوامة 24917)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24918 ترقیم الشثری: -- 26024
٢٦٠٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا بن عيينة عن محمد بن عجلان عن سعيد بن ابي سعيد عن ابي هريرة قال: إذا دخلت على اخيك المسلم فاطعمك طعاما فكل ولا تسال، فإن سقاك شرابا فاشرب ولا تسال، فإن رابك منه شيء فشجه بالماء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ ابن عجلان صدوق، أخرجه مرفوعًا أحمد (٩١٨٤)، والحاكم ٤/ ١٢٦، وأبو يعلى (٦٣٥٨)، والبيهقي في الشعب (٥٨٠١)، والطبراني في الأوسط (٢٤٦١)، وابن عدي ٦/ ٢٣١١، والخطيب ٣/ ٨٧.
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے پاس جاؤ اور وہ تمہیں کوئی چیز کھلائے تو تم کھالو اور سوال نہ کرو۔ پس اگر وہ تمہیں کوئی مشروب پلائے تو تم پی لو اور اس سے سوال نہ کرو۔ پھر اگر تمہیں اس میں سے کوئی چیز شک میں ڈالے تو تم اس میں پانی ملا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26024، ترقيم محمد عوامة 24918)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24919 ترقیم الشثری: -- 26025
٢٦٠٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عمر الانصاري قال: سمعت انس بن مالك يقول: إذا دخلت على رجل لا تتهمه في بطنه فكل من طعامه واشرب من شرابه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عمر الأنصاري، وهو أبو حفص عمر بن مهاجر.
حضرت عمر انصاری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی ایسے آدمی کے ہاں جاؤ جس کو تم اس کے پیٹ کے بارے میں قابل تہمت خیال نہ کرو۔ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26025، ترقيم محمد عوامة 24919)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24920 ترقیم الشثری: -- 26026
٢٦٠٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم بن إسماعيل عن ابي الزبير عن جابر قال: ما وجدت في بيت المسلم فكل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال إبراهيم بن إسماعيل.
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تمہیں مسلمان کے گھر میں جو چیز ملے تم اس کو کھا سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26026، ترقيم محمد عوامة 24920)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24921 ترقیم الشثری: -- 26027
٢٦٠٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد قال: دخلنا على (داع) (٢) دعانا لطعام واتانا بنبيذ فكرهته فاخذه علي -قال ابو بكر: ينبغي ان يكون ابن الحسين بن علي- فشربه وقال: إذا دخلت على اخيك المسلم فكل من طعامه واشرب من شرابه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد الرحمن).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (راع).

حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک چرواہے کے ہاں گئے جس نے ہمیں دعوت پر بلایا تھا۔ وہ ہمارے پاس نبیذ لے کر آیا۔ میں نے تو اس کو ناپسند کیا لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ …راوی ابوبکر کہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ابن حسین بن علی رضی اللہ عنہ ہوں …نے اس کو لے لیا اور پھر اس کو پی بھی لیا اور فرمایا۔ جب تم اپنے کسی مسلمان بھائی کے پاس جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ او اس کے مشروب میں سے پیو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26027، ترقيم محمد عوامة 24921)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24922 ترقیم الشثری: -- 26028
٢٦٠٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عمير قال: سمعت الشعبي يقول: إذا (دخلت) (١) بيت المسلم (فكل) (٢) من طعامه، واشرب من شرابه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ح]: (فقل).

حضرت موسیٰ بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی مسلمان کے گھر جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پیو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26028، ترقيم محمد عوامة 24922)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24923 ترقیم الشثری: -- 26029
٢٦٠٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة قالت: قالوا: يا رسول الله، إن الاعراب ياتوننا بلحم لا ندري ما هو، ذكر اسم الله عليه ام لا، فقال:"سموا عليه وكلوه" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٠٥٧)، وأبو داود (٢٨٢٢)، وابن ماجه (٣١٧٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ صحابہ نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! دیہاتی لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں جس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے؟ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس پر بسم اللہ پڑھ لو اور (اس کو) کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26029، ترقيم محمد عوامة 24923)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں