مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. من كان يكره لبس الخفاف والنعال التي لم (تذك)
جو حضرات غیر مزکّٰی موزے اور جوتے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے
ترقیم عوامۃ: 25333 ترقیم الشثری: -- 26449
٢٦٤٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن ايوب (عن) (١) محمد عن (اسير) (٢) بن جابر كان يكره الخفاف والنعال التي لم تذك (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٢) في [أ، جـ، ح، هـ]: (أسيد).
(٣) في [أ، ح، ط، ز]: (تذكا).
(٤) صحيح.
محمد، حضرت اسیر بن جابر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ ایسے موزوں اور جوتوں کے پہننے کو ناپسند کرتے تھے جن (کے چمڑے) کا جانور شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26449، ترقيم محمد عوامة 25333)
ترقیم عوامۃ: 25334 ترقیم الشثری: -- 26450
٢٦٤٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن ايوب عن محمد ان عائشة كانت تكره الفراء التي لم (تذك) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (تذكا).
(٢) صحيح.
محمد سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایسے پوستین (بالوں والی کھال کے لباس) کو ناپسند کرتی تھیں جس کا جانور شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26450، ترقيم محمد عوامة 25334)
ترقیم عوامۃ: 25335 ترقیم الشثری: -- 26451
٢٦٤٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن اشعث عن محمد قال: ⦗٥٣٢⦘ كان ممن يكره الصلاة فيما لم (يذك) (١) : عمر وابن عمر وعمران بن حصين وعائشة (واسير) (٢) بن جابر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (تذكا).
(٢) في [أ، جـ، ح، هـ]: (أسيد).
(٣) صحيح؛ أشعث هو ابن عبد الملك الحمراني.
محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ غیر مذبوح چیز میں نماز کو مکروہ سمجھتے تھے ان میں حضرت عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، حضرات عمران بن حصین، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اسیر بن جابر شامل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26451، ترقيم محمد عوامة 25335)