مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
14. ما يدعى به في الاستسقاء؟
استسقاء میں کیا دعا مانگی جائے؟
ترقیم عوامۃ: 29835 ترقیم الشثری: -- 31186
٣١١٨٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن ابي الجعد عن شرحبيل بن السمط قال: قلنا لكعب بن مرة: يا كعب، حدثنا عن رسول الله ﷺ قال: كنا عند رسول الله ﷺ فجاءه رجل، فقال: يا رسول الله، استسق الله لمضر قال: فرفع رسول الله ﷺ (يديه) (١) فقال: اللهم اسقنا غيثا مريعا مريئا عاجلا غير (رائث) (٢) ، نافعا غير ضار"، قال: فما جمعوا حتى (اجيبوا) (٣) ، فاتوه فشكوا إليه (المطر) (٤) فقالوا: يا رسول الله، (قد) (٥) تهدمت البيوت فقال (رسول الله ﷺ بيده) (٦) :"اللهم حوالينا ولا علينا"، قال: فجعل السحاب (يتقطع) (٧) يمينا وشمالا (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ز]: (راث).
(٣) في [س]: (أحيوا).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) في [ط، هـ]: (ينقطع).
(٨) منقطع حكمًا؛ سالم بن أبي الجعد مدلس، أخرجه أحمد (١٨٠٦٦)، وابن ماجه (١٢٦٩)، والحاكم ١/ ٣٢٨، والطيالسي (١١٩٩)، وعبد بن حميد (٣٧٢)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٠٨)، والطحاوي ١/ ٣٢٣، وابن قانع ٢/ ٣٨٠، والطبراني ٢٠/ (٧٥٥)، والبيهقي ٣/ ٣٥٥.
حضرت شرحبیل بن السِّمط فرماتے ہیں: ہم نے حضرت کعب بن مرّہ سے کہا: آپ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کریں؟ پس وہ فرمانے لگے: ہم ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قبیلہ مضر والوں کے لیے پانی کی دعا فرمائیے، حضرت کعب فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور دعا فرمائی: اے اللہ! ہمں ا سیراب کر دے ایسی بارش سے جو زمین کو سبز و شاداب کر دے، نفع بخش ہو، جلد آئے نہ کہ دیر سے، فائدہ پہنچانے والی ہو نہ کہ نقصان پہنچانے والی ہو، حضرت کعب فرماتے ہیں: لوگوں نے ابھی ایک جمعہ بھی نہیں گزارا تھا یہاں تک کہ ان کی دعا قبول ہوگئی، پس لوگ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بارش کی شکایت کرنے لگے، پس لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! تحقیق گھر گرنے لگے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے پھر دعا فرمائی: اے اللہ! ہمارے ارد گرد بارش نازل فرما اور ہم پر مت نازل کر، حضرت کعب فرماتے ہیں: کہ یکایک بادل دائیں اور بائیں چَھٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31186، ترقيم محمد عوامة 29835)