🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. ما يكره أن ينتفع به من المغنم
ان روایات کا بیان جو اس بارے میں ہیں کہ مال غنیمت سے نفع اُٹھانا اپنی ذات کے لیے مکروہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33232 ترقیم الشثری: -- 34748
٣٤٧٤٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن ابي حبيب عن ابي مرزوق مولى تجيب (١) قال: غزونا مع رويفع بن ثابت الانصاري نحو المغرب ففتحنا قرية يقال لها: جربة، قال: فقام فينا خطيبا فقال: إني لا اقول فيكم إلا ما سمعت رسول الله ﷺ يقول فينا يوم خيبر:"من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يركبن دابة من فيء المسلمين حتى إذا اعجفها ردها فيه، ولا يلبس ثوبا من فيء المسلمين حتى إذا اخلقه رده فيه" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن حنش الصنعاني) زادها نقلًا عن سنن سعيد بن منصور ٢/ ٢٨٩، والذي في سنن سعيد بن منصور (٢٧٢٧): (عن عبد اللَّه بن وهب عن عمرو بن الحارث عن بكر بن سوادة أن حنشًا حدثه عن رويفع) موقوفًا فهما أثران مختلفان.
(٢) حسن؛ يحتمل الانقطاع؛ ابن إسحاق صدوق، أخرجه أحمد (١٦٩٩٠)، لكن ورد نحوه من حديث أبي مرزوق عن حنش، أخرجه أحمد (١٦٩٩٧)، وأبو داود (٢١٥٩)، والدارمي (٢٤٨٨)، وسعيد بن منصور (٢٧٢٢)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢١٩٤)، والبيهقي ٧/ ٤٤٩، والطبراني (٤٤٨٢)، وابن الأثير في أسد الغابة ٢/ ٢٤٠، وابن الجارود (٧٣١)، والطحاوي ٣/ ٢٥١، وأخرجه ابن حبان (٤٨٥٠)، وابن قانع ١/ ٢١٧.

حضرت ابو مرزوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں جو حضرت نجیب رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔ کہ ہم لوگ حضرت رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ مغرب کی جانب جہاد کے لیے گئے۔ پس ہم نے ایک بستی فتح کی جس کا نام جربہ تھا تو آپ رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا: بیشک میں نہیں کہوں گا تمہارے حق میں کوئی بات مگر جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن ہمارے بارے میں فرمائی۔ فرمایا: جو شخص ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور آخرت کے دن پر تو اس کو چاہیئے کہ وہ مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے کسی جانور پر سوار مت ہو یہاں تک کہ جب اسے لاغر کردیا تو پھر مال غنیمت میں لوٹا دیا۔ اور نہ ہی مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے کوئی کپڑا پہنے۔ یہاں تک کہ جب اس کو پرانا کردیا تو اس کو مال غنیمت میں لوٹا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34748]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34748، ترقيم محمد عوامة 33232)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33233 ترقیم الشثری: -- 34749
٣٤٧٤٩ - حدثنا جرير عن قابوس عن ابيه قال: كان سلمان على قبض من قبض المهاجرين، فجاء إليه رجل بقبض كان معه فدفعه إليه، ثم ادبر فرجع إليه فقال: يا سلمان، إنه كان في ثوبي خرق فاخذت خيطا من هذا القبض فخطت به، قال: كل شيء وقدره، قال: فجاء الرجل فنشر الخيط من ثوبه، ثم قال: إني غني عن هذا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ قابوس فيه لين.
حضرت قابوس رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ مہاجرین کے مال مقبوض میں سے جو کہ غنیمت سے حاصل ہوا تھا اس کے کچھ حصہ پر نگران تھے۔ تو ان کے پاس ایک آدمی آیا جس کے پاس کچھ مال غنیمت کا مال تھا اس نے وہ مال آپ رضی اللہ عنہ کو دیا پھر واپس چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد پھر واپس لوٹا اور کہنے لگا: اے سلمان! یقینا میرے کپڑے میں تھوڑی سی پھٹن تھی تو میں نے اس غنیمت کے مال میں سے سوئی لے کر اس سے اس کپڑے کو سی لیا۔ انہوں نے کہا: ہر چیز کی کچھ قدروقیمت ہے پس وہ آدمی آیا اور اس نے اپنے کپڑوں سے ایک سوئی نکالی پھر کہا: میں اس سے بھی بےنیاز ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34749، ترقيم محمد عوامة 33233)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33234 ترقیم الشثری: -- 34750
٣٤٧٥٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن بعض اصحابه ان النبي ﷺ قال:"إياي وربا الغلول: ان يركب الرجل الدابة حتى (تحسر) (١) قبل ان تؤدى إلى المغنم او يلبس الثوب حتى يخلق قبل ان يؤدى إلى المغنم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (تحمر).
(٢) مرسل مجهول؛ أصحاب الأوزاعي مجهولون وليس صحابة.

امام اوزاعی رحمہ اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مال غنیمت میں خیانت سے بچو، وہ یہ کہ کوئی آدمی سواری پر سوار ہو اور پھر مال غنیمت میں دینے سے پہلے ہی اس کو کمزور اور لاغر کر دے۔ یا کوئی کپڑا پہن لے یہاں تک کہ اسے مال غنیمت میں دینے سے پہلے ہی پرانا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34750]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34750، ترقيم محمد عوامة 33234)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33235 ترقیم الشثری: -- 34751
٣٤٧٥١ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم عن ابي وائل قال: غزونا مع سلمان بن ربيعة بلنجر فحرج علينا ان نحمل على دواب الغنيمة، ورخص لنا في الغربال والمنخل والحبل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عاصم في أبي وائل.
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سلمان بن ربیعہ رحمہ اللہ کے ساتھ لنجر مقام پر جہاد کرنے گئے تو آپ رحمہ اللہ نے ہم پر حرام و ممنوع قرار دیا کہ ہم مال غنیمت کے جانوروں پر سوار ہوں۔ اور ہمیں رخصت دی چھلنی، چھانن اور رسی استعمال کرنے کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34751]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34751، ترقيم محمد عوامة 33235)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں