🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. ما رخص فيه من لباس الحرير
جن جگہوں میں ریشم کے لباس کی رخصت دی گئی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33267 ترقیم الشثری: -- 34784
٣٤٧٨٤ - حدثنا ريحان بن سعيد عن مرزوق بن (عمرو) (١) قال: قال ابو فرقد: رايت على (تجافيف) (٢) ابي موسى الحرير (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (عمر).
(٢) في [أ، ب]: (محامسي).
(٣) مجهول؛ لجهالة مرزوق بن عمرو.

حضرت مرزوق بن عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو فرقد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں نے حضرت ابو موسیٰ کی زرہوں پر دیباج اور ریشم دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34784، ترقيم محمد عوامة 33267)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33268 ترقیم الشثری: -- 34785
٣٤٧٨٥ - حدثنا حفص بن غياث عن هشام قال: كان ابي له يلمق من ديباج يلبسه في الحرب.
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت میرے والد حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کے پاس ریشم کا ایک بھراؤ دار چوغہ تھا جسے وہ جنگ میں پہنتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34785، ترقيم محمد عوامة 33268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33269 ترقیم الشثری: -- 34786
٣٤٧٨٦ - حدثنا حفص بن ليث عن عطاء قال: لا باس به إذا كان جبة او سلاحا.
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کوئی حرج کی بات نہیں جبکہ وہ جبہ یا ہتھیار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34786، ترقيم محمد عوامة 33269)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33270 ترقیم الشثری: -- 34787
٣٤٧٨٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عطاء قال: لا باس بلبس الحرير في الحرب.
حضر ت حجاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: جنگ میں ریشم پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34787، ترقيم محمد عوامة 33270)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33271 ترقیم الشثری: -- 34788
٣٤٧٨٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا المنذر بن ثعلبة العبدي عن (علباء) (١) بن احمر (اليشكري) (٢) او ابن بريدة -شك المنذر- قال: قال ناس من المهاجرين لعمر: إذا راينا العدو ورايناهم قد كفروا (٣) سلاحهم بالحرير، فراينا لذلك هيبة، فقال عمر: انتم إن شئتم فكفروا على سلاحكم بالحرير والديباج (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (علي).
(٢) في [أ، هـ]: (العسكري).
(٣) أي: غطوا.
(٤) منقطع؛ علباء وعبد اللَّه بن بريدة لا يرويان عن عمر.

حضرت منذر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علیاء بن احمر الیشکری یا حضرت ابن بریدہ رحمہ اللہ ان دونوں میں سے کسی ایک نے ارشاد فرمایا: کہ مہاجرین میں سے چند لوگوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: جب ہم نے دشمن کو دیکھا تو ہم نے ان کو اس حال میں دیکھا کہ انہوں نے اپنے ہتھیار ریشم میں چھپائے ہوئے تھے۔ تو ہم یہ دیکھ کر گھبرا گئے؟ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر تم لوگ چاہو تو تم بھی اپنے ہتھیاروں کو ریشم اور دیباج سے چھپالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34788، ترقيم محمد عوامة 33271)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33272 ترقیم الشثری: -- 34789
٣٤٧٨٩ - حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون قال: سالت محمدا عن لبس الديباج في الحرب، فقال: من اين كانوا يجدون الديباج؟.
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد رحمہ اللہ سے جنگ میں ریشم پہننے کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ لوگ کہاں ریشم پاتے تھے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34789، ترقيم محمد عوامة 33272)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں