مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. ما قالوا: في اليهوديات والنصرانيات إذا سبئن
جن لوگوں نے یوں کہا: یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
ترقیم عوامۃ: 33332 ترقیم الشثری: -- 34853
٣٤٨٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا سبيت اليهوديات والنصرانيات عرض عليهن الإسلام (واجبرن) (١) عليه، فإن اسلمن او لم يسلمن وطئن واستخدمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وجبرن).
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب یہودی اور نصرانی عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے تو ان پر اسلام کو پیش کیا جائے گا۔ پھر اگر وہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں۔ ان سے وطی بھی کی جاسکتی ہے اور خدمت بھی لی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34853، ترقيم محمد عوامة 33332)
ترقیم عوامۃ: 33333 ترقیم الشثری: -- 34854
٣٤٨٥٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: إذا اصاب الرجل الجارية الشركة فليقررها بشهادة ان لا إله إلا الله، فإن ابت ان تقر لم يمنعه ذلك ان يقع عليها.
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص مشرکہ باندی پالے۔ اس کو چاہیئے کہ وہ اس سے لا الہ الا اللہ کا اقرار کروائے۔ پس اگر وہ اقرار کرنے سے انکار کر دے، تو یہ بات اس کے لیے وطی کرنے سے مانع نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34854، ترقيم محمد عوامة 33333)
ترقیم عوامۃ: 33334 ترقیم الشثری: -- 34855
٣٤٨٥٥ - حدثنا عبد الاعلى عن برد عن مكحول في الرجل إذا كانت له امة يهودية او نصرانية فإنه (يطؤها) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يطأها)، وفي [ب، جـ، س]: (يبطها)، وفي [ع]: (يتطيها).
حضرت برد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ جب اس کے پاس یہودی یا نصرانی باندی ہو تو وہ اس سے وطی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34855، ترقيم محمد عوامة 33334)
ترقیم عوامۃ: 33335 ترقیم الشثری: -- 34856
٣٤٨٥٦ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا كانت له امة من اهل الكتاب فله ان يغشاها إن شاء، ويكرهها على الغسل.
حضرت معمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اما م زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص کی باندی کتابیہ ہو تو اسے اختیار ہے کہ وہ اس سے جماع کرے اور وہ اس کو نہانے پر مجبور کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34856، ترقيم محمد عوامة 33335)
ترقیم عوامۃ: 33336 ترقیم الشثری: -- 34857
٣٤٨٥٧ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: اليهودية والنصرانية (يطاهما) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يطأها)، وفي [ط]: (يبطهما).
حضرت یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: یہودی اور نصرانی باندی سے وطی کی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34857، ترقيم محمد عوامة 33336)