🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. ما قالوا: طعام اليهودي والنصراني
جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33360 ترقیم الشثری: -- 34881
٣٤٨٨١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سماك بن حرب عن قبيصة بن هلب عن ابيه قال: سالت رسول الله ﷺ عن طعام النصارى فقال:"لا يختلجن في صدرك طعام ضارعت فيه نصرانية" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة قبيصة بن هلب، أخرجه أحمد (٢١٩٦٦)، وابنه (٢١٩٦٩)، وأبو داود (٣٧٨٤)، والترمذي (١٥٦٥)، وابن ماجه (٢٨٣٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٤٩٥)، وابن قانع ٣/ ١٩٩، والطبراني ٢٢/ (٤٢٨)، والبيهقي ٧/ ٢٧٩، والمزي ٢٣/ ٤٩٥.
حضرت ھلب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نصاریٰ کے کھانوں کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگز شک مت ڈالے تیرے دل میں وہ کھانا جس کو تم عیسائیوں کے مشابہ پاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34881، ترقيم محمد عوامة 33360)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33361 ترقیم الشثری: -- 34882
٣٤٨٨٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر انه لم ير بطعامهم باسا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہود و نصاریٰ کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34882، ترقيم محمد عوامة 33361)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33362 ترقیم الشثری: -- 34883
٣٤٨٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن قيس بن سكن الاسدي قال: قال عبد الله: إنكم نزلتم بين فارس والنبط، فإذا اشتريتم لحما (١) فإن كان ذبيحة يهودي او نصراني فكلوه، وإن ذبحه مجوسي فلا تاكلوه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (فسلوا).
(٢) صحيح.

حضرت قیس بن سکن الاسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک تم لوگ ایرانی اور نبطی لوگوں کے درمیان اترتے ہو۔ پس جب تم ان سے گوشت خریدو تو اگر وہ یہودی یا نصرانی کا ذبح شدہ ہو تو اس کو کھالیا کرو۔ اور اگر اس کو کسی مجوسی نے ذبح کیا ہو تو اس کو مت کھایا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34883، ترقيم محمد عوامة 33362)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33363 ترقیم الشثری: -- 34884
٣٤٨٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ليث عن مجاهد.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: قرآن کی آیت: ترجمہ: اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے۔ اس میں اہل کتاب کے ذبح شدہ جانور مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34884، ترقيم محمد عوامة 33363)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34885
٣٤٨٨٥ - (و) (١) عن مغيرة عن إبراهيم: ﴿وطعام الذين اوتوا الكتاب حل لكم﴾ [المائدة: ٥] ، قالا: الذبائح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34885، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33364 ترقیم الشثری: -- 34886
٣٤٨٨٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمرو بن الضريس الاسدي قال: سالت الشعبي قال: قلت إنا نغزو ارض ارمينية ارض نصرانية فما ترى في ذبائحهم وطعامهم؟ قال: كنا إذا غزونا ارضا سالنا عن اهلها، فإذا قالوا: يهود او نصارى اكلنا من ذبائحهم (وطعامهم) (١) وطبخنا في آنيتهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، هـ].
حضرت عمر و بن ضریس اسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے پوچھا: کہ ہم لوگ آرمینیہ میں جہاد کرنے جا رہے ہیں جو کہ عیسائیوں کا علاقہ ہے۔ آپ رحمہ اللہ کی ان کے ذبیحوں اور کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب ہم کسی جگہ میں جہاد کرتے تھے تو ہم وہاں کے لوگوں کے متعلق پوچھ لیا کرتے تھے۔ اگر وہ کہتے: ہم یہود ہیں یا عیسائی ہیں۔ تو ہم ان کا ذبیحہ اور کھانا کھالیتے تھے، اور ہم ان کے برتنوں میں پکا لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34886، ترقيم محمد عوامة 33364)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں