مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33404 ترقیم الشثری: -- 34928
٣٤٩٢٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن ابيه عن ابن ابي مليكة قال: قال عمر: والذي نفسي بيده لو اطاعنا ابو بكر لكفرنا في صبيحة واحدة، إذ سالوا التخفيف عن الزكاة فابى عليهم قال: لو منعوني عقالا لجاهدتهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن أبي مليكة لم يدرك عمر.
حضرت ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اگر ابوبکر رضی اللہ عنہ ہماری اطاعت کرتے تو ہم ایک صبح میں کفر کرلیتے۔ کیونکہ جب لوگوں نے ان سے زکوۃ میں کمی کرنے کا سوال کیا تو انہوں نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا اور فرمایا: اگر وہ مجھے ایک اونٹ کی رسی دینے سے بھی رکے تو میں ضرور ان سے جہاد کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34928، ترقيم محمد عوامة 33404)
ترقیم عوامۃ: 33405 ترقیم الشثری: -- 34929
٣٤٩٢٩ - حدثنا شريك عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: لا يساكنكم اليهود والنصارى في امصاركم، فمن اسلم منهم ثم ارتد فلا تضربوا إلا عنقه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ليث.
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: یہود و نصاریٰ تمہارے شہروں میں تمہارے ساتھ نہ رہیں۔ پس ان میں سے جو اسلام لایا پھر وہ مرتد ہوگیا تو تم اس کی گردن ما ر دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34929، ترقيم محمد عوامة 33405)
ترقیم عوامۃ: 33406 ترقیم الشثری: -- 34930
٣٤٩٣٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود بن ابي هند قال: ثنا عامر ان انس بن مالك حدثه ان نفرا من بكر بن وائل ارتدوا عن الإسلام ولحقوا بالمشركين فقتلوا في القتال، فلما اتيت عمر بن الخطاب بفتح تستر قال: ما فعل النفر من بكر ابن وائل؟ قال: قلت: عرضت في حديث آخر (لاشغله) (١) عن ذكرهم، (قال) (٢) : ما فعل النفر من بكر بن وائل؟ قال: قلت: قتلوا يا امير المؤمنين، قال: لو كنت (اخذتهم) (٣) سلما كان احب إلي مما طلعت عليه الشمس من صفراء وبيضاء، قال: قلت: يا امير المؤمنين، وما كان سبيلهم لو اخذتهم إلا القتل، قوم ارتدوا عن الإسلام ولحقوا بالشرك، قال: كنت اعرض ان يدخلوا في الباب الذي خرجوا منه، فإن فعلوا قبلت منهم، وإن ابوا استودعتهم السجن (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (لأنسله)، وفي [ك]: (لأميله).
(٢) في [أ، ب]: (فقال).
(٣) في [جـ]: (أسرتهم).
(٤) صحيح.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قبیلہ بکر بن وائل کے کچھ افراد اسلام سے مرتد ہوگئے اور مشرکین سے جا ملے۔ پھر ان کو جنگ میں قتل کردیا گیا۔ پھر جب میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تستر کی فتح کی خبر لے کر آیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قبیلہ بکر بن وائل کے لوگوں کا کیا معاملہ ہوا؟ راوی کہتے ہیں کہ میں نے آپ رضی اللہ عنہ کے سامنے دوسری بات شروع کردی تاکہ میں آپ رضی اللہ عنہ کو ان کے ذکر سے ہٹا دوں، لیکن آپ رضی اللہ عنہ نے پھر پوچھا: قبیلہ بکر بن وائل کے گروہ کا کیا معاملہ ہوا؟ میں نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین! ان کو قتل کردیا گیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں ان کو صلح کے ساتھ زندہ پکڑ لیتا تو یہ بات میرے نزدیک اس سونا، چاندی سے زیادہ محبوب ہوتی جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے امیرالمؤمنین! اگر آپ رضی اللہ عنہان لوگوں کو پکڑ لیتے جو اسلام سے مرتد ہوئے اور مشرکین سے جا ملے تو ان کے قتل کے سوا کیا راستہ ہوسکتا تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ان کے سامنے یہ بات پیش کرتا کہ وہ اسی دروازے میں داخل ہوجائیں جس سے وہ نکلے ہیں پس اگر وہ ایسا کرتے تو میں ان کی طرف سے یہ چیزیں قبول کرلیتا اور اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کردیتے تو میں ان کو جیلوں میں قید کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34930، ترقيم محمد عوامة 33406)
ترقیم عوامۃ: 33407 ترقیم الشثری: -- 34931
٣٤٩٣١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك بن سعيد بن (حيان) (١) عن عمار الدهني قال: حدثني ابو الطفيل قال: كنت في الجيش الذين بعثهم علي ابن ابي طالب إلى بني ناجية، فانتهينا إليهم فوجدناهم على ثلاث فرق، قال: فقال اميرنا لفرقة منهم: ما انتم؟ قالوا: نحن قوم (كنا) (٢) نصارى (واسلمنا) (٣) فثبتنا ⦗٢٥٩⦘ على إسلامنا قال: اعتزلوا، ثم قال للثانية: ما انتم؟ قالوا: (نحن قوم من النصارى لم نر دينا افضل من ديننا فثبتنا عليه، فقال: اعتزلوا، ثم قال لفرقة اخرى: ما انتم قالوا: نحن) (٤) قوم كنا نصارى فاسلمنا فرجعنا، فلم نر دينا افضل من ديننا فتنصرنا، قال لهم: اسلموا، فابوا فقال لاصحابه: إذا مسحت (٥) راسي ثلاث مرات فشدوا عليهم ففعلوا فقتلوا وسبوا الذراري، فجئت بالذراري إلى علي وجاء مصقلة بن هبيرة فاشتراهم بمائتي الف فجاء بمائة الف إلى علي، فابى ان يقبل، فانطلق مصقلة بدراهمه وعمد إليهم مصقلة فاعتقهم، ولحق بمعاوية، فقيل لعلي: الا تاخذ الذرية؟ فقال: لا، فلم يعرض لهم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبان).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ب]: (فأسلمنا).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ك، م].
(٥) في [هـ]: زيادة (على).
(٦) حسن؛ عمار الدهني صدوق.
حضرت عمار الدھنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الطفیل رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں اس لشکر میں موجود تھا جس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بنو ناجیہ کی طرف بھیجا تھا۔ جب ہم ان کے پا س پہنچے تو ہم نے ان لوگوں کو تین گروہوں میں تقسیم پایا۔ پس ہمارے امیر نے ان کے ایک گروہ سے پوچھا: تمہارا معاملہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ہم عیسائی تھے اور ہم نے اسلام قبول کیا اور خود کو اسلام پر ثابت قدم رکھا۔ امیر نے کہا: تم الگ ہو جاؤ۔ پھر امیر نے دوسرے گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ ان لوگوں نے کہا: ہم عیسائی لوگ تھے۔ ہم نے اپنے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا لہٰذا ہم نے خود کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھا تو امیر نے کہا: تم بھی الگ ہو جاؤ۔ پھر امیر نے آخری گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہم لوگ عیسائی تھی پس ہم نے اسلام قبول کیا پھر ہم اسلام سے پھرگئے کیونکہ ہم نے اپنے دین سے افضل کوئی دین نہیں سمجھا اور ہم عیسائی ہوگئے۔ امیر نے ان سے کہا: تم اسلام لے آؤ۔ انہوں نے انکار کردیا۔ تو امیر نے اپنے ساتھیوں سے کہا: جب میں تین مرتبہ اپنے سر پر ہاتھ پھیروں تو تم ان پر حملہ کردینا پس لوگوں نے ایسا ہی کیا اور ان کے لڑنے والوں کو قتل کردیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا۔ پھر میں قیدی لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آگیا۔ اور مصقلہ بن ھبیرہ آیا اور اس نے ان قیدیوں کو دو لاکھ میں خرید لیا پھر وہ ایک لاکھ لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ مصقلہ اپنے دراہم لے کر واپس چلا گیا اور ان غلاموں کے پاس آیا اور ان سب کو آزاد کردیا اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے جا ملا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے وہ اولاد کیوں نہ لے لی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے کوئی تعرض نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34931، ترقيم محمد عوامة 33407)
ترقیم عوامۃ: 33408 ترقیم الشثری: -- 34932
٣٤٩٣٢ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن ابي حبيب عن ابي (علاقة) (١) ان عمر بن الخطاب بعث سرية فوجدوا رجلا من المسلمين تنصر بعد إسلامه فقتلوه فاخبر عمر بذلك فقال: هل دعوتموه إلى الإسلام؟ قالوا: لا، قال: فإني ابرا إلى الله من دمه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (علاثة)، ولم أعرفه ولعله جد يزيد بن أبي حبيب.
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي علاقة.
حضرت ابو علاقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک لشکر بھیجا پس ان لوگوں نے مسلمانوں میں سے ایک آدمی پایا جو اسلام لانے کے بعد عیسائی ہوگیا۔ تو انہوں نے اس شخص کو قتل کردیا۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر دی گئی آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا تم لوگوں نے اس کو اسلام کی دعوت دی تھی؟ انہوں نے کہا: نہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا پھر تو میں اللہ کی طرف اس کے خون سے بری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34932، ترقيم محمد عوامة 33408)
ترقیم عوامۃ: 33409 ترقیم الشثری: -- 34933
٣٤٩٣٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن (ابن) (١) عبيد بن الابرص عن علي بن ابي طالب انه اتي برجل كان نصرانيا فاسلم ثم تنصر، فساله عمر عن كلمة فقال له، فقام إليه علي فرفسه برجله، قال: فقام الناس إليه فضربوه حتى قتلوه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أبي).
(٢) مجهول؛ لجهالة ابن عبيد.
حضرت ابن عبید بن ابرص رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی کو لایا گیا جو نصرانی تھا پس اس نے اسلام قبول کرلیا پھر وہ دوبارہ نصرانی ہوگیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے اس بات کے متعلق پوچھا: تو اس نے آپ رضی اللہ عنہ کو بتادیا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کی طرف کھڑے ہوئے اور اس کو اپنی لات ماری۔ پھر لوگ بھی کھڑے ہوگئے اور اس کو مارنے لگے یہاں تک کہ اس کو قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34933، ترقيم محمد عوامة 33409)
ترقیم عوامۃ: 33410 ترقیم الشثری: -- 34934
٣٤٩٣٤ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن قابوس بن المخارق عن ابيه قال: بعث علي محمد بن ابي بكر اميرا على مصر، فكتب إلى علي يساله عن زنادقة، منهم من يعبد الشمس والقمر، ومنهم من يعبد غير ذلك، ومنهم من يدعي الإسلام، فكتب إليه وامره في الزنادقة ان يقتل من كان يدعي الإسلام ويترك سائرهم (يعبدون) (١) ما شاؤا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) حسن؛ سماك صدوق، وكذلك قابوس.
حضرت مخارق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے محمد بن ابی بکر کو مصر والوں پر امیر بنا کر بھیجا۔ تو انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے خط لکھ کر زنادقہ کے بارے میں سوال کیا۔ جن میں سے کچھ سورج اور چاند کی پرستش کرتے تھے۔ اور ان میں سے کچھ اس کے علاوہ چیزوں کی پرستش کرتے تھے اور کچھ اسلام کا دعویٰ کرتے تھے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو خط لکھا ار زنادقہ کے بارے میں ان کو حکم دیا کہ جو تو اسلام کا دعویٰ کرے اس کو قتل کردو، اور باقی سب کو چھوڑ دو وہ جس کی چاہیں عبادت کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34934، ترقيم محمد عوامة 33410)
ترقیم عوامۃ: 33411 ترقیم الشثری: -- 34935
٣٤٩٣٥ - حدثنا ابو معاوية (حدثنا) (١) الاعمش عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب قال: خرج رجل يطرق فرسا له، فمر بمسجد بني حنيفة فصلى فيه فقرا لهم إمامهم بكلام مسيلمة الكذاب، فاتى ابن مسعود فاخبره فبعث إليهم (فجاء بهم) (٢) ، فاستتابهم فتابوا إلا عبد الله بن النواحة فإنه قال له: يا عبد الله (لولا) (٣) اني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"لولا انك رسول لضربت عنقك"، فاما اليوم فلست برسول، (يا خرشة) (٤) قم فاضرب عنقه، فقام فضرب عنقه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: (فجاءهم).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب، جـ]: (يا حرشة).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (٣٦٤٢)، وأبو داود (٢٧٦٢)، والنسائي في الكبرى (٨٦٧٥)، وأبو يعلى (٥٢٢١)، والطبراني (٥٩٥٨)، وابن حبان (٤٨٧٩)، والبيهقي ٩/ ٢١١، وبنحوه البزار (١٦٨١/ كشف)، وابن الجارود (١٠٤٦)، والبيهقي ٩/ ٦١١، والدارقطني في العلل ٥/ ٨٩، وانظر: ما بعده.
حضرت حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی گھوڑی کی جفتی کرانے نکلا پھر وہ بنو حنیفہ قبیلہ کی مسجد کے پاس سے گزرا۔ اور اس میں نماز ادا کی۔ تو ان لوگوں کے امام نے مسیلمہ کذاب کے کلام کی تلاوت کی! یہ شخص حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور آپ رضی اللہ عنہ کو اس بات کی خبر دی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے قاصد بھیج کر ان لوگوں کو بلایا۔ ان سب لوگوں کو لایا گیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان سب سے توبہ کروائی۔ ان سب نے توبہ کرلی سوائے عبد اللہ بن نوَّاحہ کے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ا س سے فرمایا: اے عبد اللہ! اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ”اگر تو قاصد نہ ہوتا تو میں تیری گردن مار دیتا۔“ لیکن آج تو قاصد نہیں ہے۔ اے خَرَشہ! اٹھو اور اس کی گردن مار دو۔ پس خرشہ اٹھے اور انہوں نے اس کی گردن ما ر دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34935، ترقيم محمد عوامة 33411)
ترقیم عوامۃ: 33412 ترقیم الشثری: -- 34936
٣٤٩٣٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس قال: جاء رجل إلى ابن مسعود فقال: إني مررت بمسجد بني حنيفة فسمعت إمامهم يقرا ⦗٢٦١⦘ بقراءة ما انزلها الله على محمد ﷺ فسمعته يقول: الطاحنات طحنا فالعاجنات عجنا فالخابزات خبزا (فالثاردات ثردا) (١) فاللاقمات لقما، قال: فارسل عبد الله فاتي بهم سبعين ومائة رجل على دين مسيلمة إمامهم عبد الله بن النواحة، فامر به فقتل، ثم نظر إلى بقيتهم فقال: ما نحن (بمجزري) (٢) الشيطان، هؤلاء سائر القوم رحلوهم إلى الشام لعل الله ان (يفنيهم) (٣) بالطاعون (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (فالباذران بزرا).
(٢) في [أ، ب]: (لمحرري)، وفي [س]: (بمحرزي).
(٣) في [ب]: (ينفيهم)، وفي [ط، هـ]: (يصيبهم).
(٤) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (١٨٧٥٨)، والطبراني (٨٩٥٦)، والشاشي (٧٤٦)، وانظر: ما قبله.
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ بیشک میں بنو حنیفہ قبیلہ والوں کی مسجد کے قریب سے گزرا۔ تو میں نے ان کے امام کو سنا کہ وہ ایسی قراءت پڑھ رہا ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل نہیں کی۔ پھر میں نے اس کو سنا کہ وہ یہ کلمات پڑھ رہا ہے: الطَّاحِنَاتُ طَحْنًا فَالْعَاجِنَاتُ عَجْنًا فَالْخَابِزَاتُ خَبْزًا فَالثَّارِدَاتُ ثَرْدًا فَاللاَقِمَاتُ لَقْمًا!!! راوی کہتے ہیں: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف قاصد بھیجا۔ پھر ان لوگوں کو لایا گیا۔ ایک سو ستر آدمی مسیلمہ کے دین پر تھے۔ اور ان کا امام عبد اللہ بن النواحہ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے متعلق حکم دیا اور اسے قتل کردیا گیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے باقی لوگوں کی طرف دیکھا اور فرمایا: ہم ان کو قتل کر کے شیطان کو خوش نہیں کریں گے۔ ان سب لوگوں کو شام کی طرف لے جاؤ۔ شاید اللہ تعالیٰ ان کو طاعون کے ذریعے ختم فرما دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34936، ترقيم محمد عوامة 33412)
ترقیم عوامۃ: 33413 ترقیم الشثری: -- 34937
٣٤٩٣٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: كتب عمرو بن العاص إلى عمر بن الخطاب ان رجلا يبدل بالكفر بعد الإيمان، فكتب إليه عمر: استتبه، فإن تاب فاقبل منه، وإلا فاضرب عنقه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، ورواه مسدد كما في المطالب (١٨٤٣)، وابن عبد الحكم في فتوح مصر ص ٢٩١.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ یقینا ایک آدمی نے ایمان لانے کے بعد کفر کو اختیار کرلیا۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے جواب میں خط لکھ کر فرمایا: اس سے توبہ طلب کرو پس اگر وہ اس سے توبہ کرلے تو اس کی طرف سے توبہ قبول کرلو، ورنہ اس کی گردن مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34937، ترقيم محمد عوامة 33413)