مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
65. ما قالوا: في الرجل من أهل الذمة يسلم، من قال: (ترفع) عنه الجزية؟
اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے، جس نے یوں کہا: اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33611 ترقیم الشثری: -- 35149
٣٥١٤٩ - حدثنا هشيم عن حصين ان رجلين من اهل (اليس) (١) اسلما في عهد عمر قال: فاتيا عمر فاخبراه بإسلامهما فكتب لهما إلى عثمان بن حنيف ان يرفع الجزية عن رءوسهما وياخذ الطسق من (ارضيهما) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (السر)، وأليس: مدينة بالجزيرة، انظر: شرح منتهى الإرادات ٢/ ١٠.
(٢) في [أ، ب]: (أرضهما).
(٣) منقطع؛ حصين لم يدرك عمر.
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل الیس میں سے دو آدمیوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں اسلام قبول کیا۔ پس وہ دونوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ کو اپنے اسلام کے بارے میں بتلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے بارے میں حضرت عثمان بن حنیف رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ وہ ان سے جزیہ ختم کردیں۔ اور اس کی زمین کا خراج لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35149، ترقيم محمد عوامة 33611)
ترقیم عوامۃ: 33612 ترقیم الشثری: -- 35150
٣٥١٥٠ - حدثنا هشيم عن سيار عن الزبير (بن) (١) عدي اليامي ان دهقانا اسلم على عهد علي، فقال (له) (٢) علي: إن اقصت في ارضك رفعنا الجزية عن راسك واخذناها (من ارضك) (٣) ، وإن تحولت عنها فنحن احق بها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [ب]: (معارضك).
(٤) منقطع، الزبير بن عدي لم يدرك عليًا.
حضرت زبیر بن عدی الیامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک جاگیر دار حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں اسلام لایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اگر تم اپنی زمین میں ہی قائم رہو گے تو ہم تمہارے سر سے جزیہ ختم کردیں گے۔ اور تمہاری زمین سے عشر لیں گے۔ اور اگر تم وہاں سے منتقل ہو جاؤ گے تو ہم اس زمین کے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35150، ترقيم محمد عوامة 33612)
ترقیم عوامۃ: 33613 ترقیم الشثری: -- 35151
٣٥١٥١ - حدثنا حفص بن غياث عن محمد بن قيس عن ابي عون محمد بن عبيد الله الثقفي عن عمر وعلي قالا: إذا اسلم وله ارض (وضعنا) (١) عنه الجزية واخذنا خراجها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (رفعنا).
(٢) منقطع؛ أبو عون لم يدرك عمر وعليًا.
حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ ثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جب کوئی ذمی اسلام لے آئے اور اس کی کوئی زمین بھی ہو تو ہم ا س سے جزیہ ختم کردیں گے اور اس کی زمین کا خراج وصول کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35151، ترقيم محمد عوامة 33613)
ترقیم عوامۃ: 33614 ترقیم الشثری: -- 35152
٣٥١٥٢ - [ (حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن) (١) قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب ان دهقانة من اهل نهر الملك اسلمت، فقال عمر: ادفعوا إليها ارضها تؤدي عنها الخراج] (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) سقط الحديث من: [ب].
(٣) صحيح.
حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نھر الملک والوں میں سے ایک جاگیر دار عورت اسلام لے آئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی زمین اس کو لوٹا دو، وہ اس کا خراج ادا کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35152، ترقيم محمد عوامة 33614)
ترقیم عوامۃ: 33615 ترقیم الشثری: -- 35153
٣٥١٥٣ - حدثنا وكيع ثنا حسن بن صالح عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب ان دهقانة اسلمت فكتب عمر ان خيروها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت قیس بن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ ایک جاگیر دار عورت اسلام لے آئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خط لکھا: کہ اس عورت کو انتخاب کرنے کا موقع دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35153، ترقيم محمد عوامة 33615)
ترقیم عوامۃ: 33616 ترقیم الشثری: -- 35154
٣٥١٥٤ - حدثنا وكيع (١) ثنا سفيان عن جابر عن عامر ان الرفيل دهقان النهرين اسلم (ففرض) (٢) له عمر في الفين، ورفع عن راسه الجزية، ودفع إليه ارضه يؤدي عنها الخراج (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٢) في [ط، هـ]: (فعرض).
(٣) ضعيف؛ لضعف جابر هو الجعفي.
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رفیل جو نھرین کا جاگیردار تھا وہ اسلام لے آیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے دو ہزار عطیہ مقرر کردیا۔ اور س کے سر سے جزیہ ہٹا دیا، ور اس کی زمین اس کو واپس کردی کہ وہ اس کا خراج ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35154، ترقيم محمد عوامة 33616)
ترقیم عوامۃ: 33617 ترقیم الشثری: -- 35155
٣٥١٥٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن منصور عن إبراهيم قال: إذا اسلم الرجل من اهل السواد ثم اقام بارضه اخذ منه الخراج، فإن خرج منها لم يؤخذ منه الخراج.
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب شہر والوں میں سے کوئی آدمی اسلام لے آتا پھر وہ اپنی زمین میں ہی مقیم رہتا تو اس سے خراج وصول کیا جاتا تھا۔ اگر وہ اس جگہ سے نکل جاتا تو اس سے خراج وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35155، ترقيم محمد عوامة 33617)
ترقیم عوامۃ: 33618 ترقیم الشثری: -- 35156
٣٥١٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا محمد بن قيس عن عامر قال: لم يكن لاهل السواد عهد فلما رضوا منهم بالجزية صار لهم عهد.
حضرت محمد بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شہر والوں کے لیے کوئی عہد نہیں تھا، پس وہ لوگ ان کی جانب سے جزیہ پر راضی ہوجاتے تو یہ ہی ان کا معاہدہ ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35156، ترقيم محمد عوامة 33618)
ترقیم عوامۃ: 33619 ترقیم الشثری: -- 35157
٣٥١٥٧ - [حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: ليس لاهل السواد عهد، إنما نزلوا على الحكم] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب].
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شہر والوں کے لیے کوئی عہد نہیں ہے۔ یہ تو وہ لوگ ہی فیصلہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35157، ترقيم محمد عوامة 33619)
ترقیم عوامۃ: 33620 ترقیم الشثری: -- 35158
٣٥١٥٨ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن اشعث عن ابن سيرين قال: السواد بعضه صلح (وبعضه) (١) عنوة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وبعضهم).
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شہر میں بعضوں سے صلح ہوتی ہے اور بعض کو قیدی بناتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35158]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35158، ترقيم محمد عوامة 33620)