🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

95. من ينهى عن قتله في دار الحرب
جن لوگوں کو دارالحرب میں قتل کرنے سے منع کیا گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33794 ترقیم الشثری: -- 35334
٣٥٣٣٤ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن ليث عن مجاهد قال: لا يقتل في الحرب الصبي ولا (المراة) (١) ولا الشيخ الفاني، ولا يحرق الطعام ولا النخل ولا تخرب البيوت، ولا يقطع الشجر المثمر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (امرأة).
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ نہیں قتل کیا جائے گا جنگ میں بچوں کو نہ ہی عورتوں کو اور نہ ہی بہت بوڑھے کو۔ نہ ہی کھانا جلایا جائے گا اور نہ ہی کھجور کے درخت کو، اور گھروں کو برباد بھی نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پھلدار درخت کو کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35334، ترقيم محمد عوامة 33794)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33795 ترقیم الشثری: -- 35335
٣٥٣٣٥ - حدثنا معاذ عن اشعث عن الحسن قال: كان يكره ان يقتل في دار الحرب الشيخ الكبير، والصغير، والمراة، وكان يكره للرجل إن حمل من هؤلاء شيئا معه فثقل عليه ان يلقيه في الطريق.
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ دارالحرب میں بہت بوڑھے کو، اور بچوں کو اور عورت کے قتل کیے جانے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ اور آپ رحمہ اللہ اس بات کو بھی مکروہ سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے ساتھ ان میں سے کسی کو اٹھائے پس پھر ان کا اٹھانا اس پر بھاری ہوجائے تو ان کو راستہ میں پھینک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35335، ترقيم محمد عوامة 33795)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33796 ترقیم الشثری: -- 35336
٣٥٣٣٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير قال: سمعت عطية القرظي يقول: غرضنا على النبي ﷺ يوم قريظة، فكان من انبت (قتل) (١) ، ومن لم ينبت خلي سبيله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قتله).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٧٧٦)، وأبو داود (٤٤٠٥)، والترمذي (١٥٨٤)، والنسائي ٨/ ٩٢، وابن ماجه (٢٥٤١)، وابن حبان (٤٧٨١)، والحاكم ٢/ ١٢٣، وعبد الرزاق (١٨٧٤٣)، وابن سعد ٢/ ٧٦، والطحاوي ٣/ ٢١٦، وأبو عوانة ٤/ ٥٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢١٨٩)، والطيالسي (١٢٨٤)، والشافعي في السنن (٦٥٢)، والدارمي (٢٤٦٤)، وابن الجارود (١٠٤٥)، وابن قانع ٢/ ٣٥٨، والطبراني ١٧/ (٤٢٩)، والبيهقي ٦/ ٥٨، والحميدي (٨٨٩)، وابن الأثير ٤/ ٤٦، والمزي ٢/ ١٥٨.

حضرت عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطیہ قرظی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ غزوہ بنو قریظہ کے دن ہم لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیش کیا گیا پس جس کے زیر ناف بال اگے ہوئے تھے اس کو قتل کردیا گیا اور جس کے زیر ناف بال نہیں اگے تھے اس کا راستہ خالی چھوڑ دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35336، ترقيم محمد عوامة 33796)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33797 ترقیم الشثری: -- 35337
٣٥٣٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي فزارة عن عبد الرحمن بن ابي عمرة الانصاري ان النبي ﷺ مر على امراة مقتولة، فقال رسول الله ﷺ:"من قتل هذه؟" فقال رجل: انا يا رسول الله، اردفتها خلفي فارادت قتلي فقتلتها، فامر بها فدفنت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي عمرة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٩٣٨٣)، وابن جرير في مسند عمر (٧٤٦)، والحارث (٦٤٨/ بغية).
حضرت عبد الرحمن بن ابو عمرہ انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک مقتولہ عورت پر گزر ہوا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو کس نے قتل کیا؟ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے۔ اس کو میں نے اپنی سواری پر پیچھے بٹھایا تو اس نے مجھے مارنا چاہا پس میں نے اس کو مار دیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو دفنانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35337، ترقيم محمد عوامة 33797)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33798 ترقیم الشثری: -- 35338
٣٥٣٣٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا صدقة الدمشقي عن يحيى بن يحيى الغساني قال: كتبت إلى عمر بن عبد العزيز اساله عن هذه الآية: ﴿وقاتلوا في سبيل الله الذين يقاتلونكم ولا تعتدوا إن الله لا يحب المعتدين﴾ [البقرة: ١٩٠] ، قال: فكتب ⦗٣٧٨⦘ إلي ان ذلك في النساء والذرية ومن لم ينصب (١) الحرب منهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (ذلك).
حضرت یحییٰ بن یحییٰ غسانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو خط لکھ کر اس آیت کے بارے میں سوال کیا: ترجمہ: اور لڑو اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے جو تم سے لڑتے ہیں، اور تم زیادتی نہ کرو، بیشک اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا؟ آپ رحمہ اللہ نے میری طرف خط لکھ کر جواب دیا اور فرمایا: بیشک یہ آیت عورتوں اور بچوں اور ا ن لوگوں کے بارے میں ہے جو ان میں سے جنگ نہیں چھیڑتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35338، ترقيم محمد عوامة 33798)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33799 ترقیم الشثری: -- 35339
٣٥٣٣٩ - حدثنا كثير بن هشام قال: ثنا جعفر بن برقان قال: ثنا ثابت بن الحجاج الكلابي قال: قام ابو بكر في الناس فحمد الله واثنى عليه ثم قال: الا لا يقتل الراهب (الذي) (١) في الصومعة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة ثابت بن الحجاج الكلابي.

حضرت ثابت بن حجاج کلابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں میں کھڑے ہوئے آپ رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: خبردار! وہ راہب جو اپنے عبادت خانے میں ہو اس کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35339، ترقيم محمد عوامة 33799)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33800 ترقیم الشثری: -- 35340
٣٥٣٤٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد بن علي عن يزيد بن هرمز قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يساله عن قتل الولدان، ويقول في كتابه: إن العالم صاحب موسى قد قتل الوليد، قال: فقال يزيد: انا كتبت كتاب ابن عباس بيدي إلى نجدة: إنك كتبت تسال عن قتل الولدان وتقول في كتابك: إن العالم صاحب موسى قد قتل الوليد، ولو كنت تعلم من الولدان ما علم ذلك (العالم) (١) من ذلك الوليد قتلته، ولكنك لا تعلم، قد نهى رسول الله ﷺ عن قتلهم فاعتزلهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وبنحوه أخرجه مسلم (١٨١٢)، وأحمد (٣٢٩٩).

حضرت یزید بن ھرمز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھ کر بچوں کو قتل کرنے کے متعلق سوال کیا اور اس نے اپنے خط میں لکھا کہ بلاشبہ ایک جاننے والے نے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی تھے۔ انہوں نے بچہ کو قتل کیا تھا؟! یزید کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ہاتھ سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا خط نجدہ کی طرف لکھا: کہ تو نے خط لکھ کر بچوں کو قتل کرنے کے متعلق پوچھا اور اپنے خط میں تو نے کہا کہ بلاشبہ ایک جاننے والے نے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی تھے تحقیق انہوں نے بچہ کو قتل کیا تھا؟! اگر تم بھی بچوں کے بارے میں وہ بات جانتے ہوتے تو تم بھی اس کو قتل کردیتے۔ لیکن تم نہیں جانتے۔ تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ پس تم ان سے الگ تھلگ رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35340، ترقيم محمد عوامة 33800)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33801 ترقیم الشثری: -- 35341
٣٥٣٤١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبيد الله عن نافع عن اسلم مولى عمر ان عمر كتب إلى عماله ينهاهم عن قتل النساء والصبيان وامرهم بقتل من جرت عليه (الموسى) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (المواسى).
(٢) صحيح.

حضرت اسلم رحمہ اللہ جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے گورنروں کو خط لکھ کر انہیں عورتوں اور بچوں کے قتل کرنے سے منع کیا۔ اور ان کو حکم دیا کہ وہ بالغوں کو قتل کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35341، ترقيم محمد عوامة 33801)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33802 ترقیم الشثری: -- 35342
٣٥٣٤٢ - حدثنا عبد الرحيم عن اشعث عن (ابي) (١) الزبير عن جابر بن عبد الله قال: كانوا لا يقتلون تجار المشركين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وانظر: المطالب العالية (١٩٥٦)، ومسند أبي يعلى (١٩١٧)، وسنن البيهقي ٩/ ٩١، وتذكرة الحفاظ ٢/ ٦٨٤، والمجروحين ١/ ٢٢٨، وتاريخ جرجان ص ٤٠٦، والخراج ليحيى بن آدم (١٣٣)
(٢) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت ابو الزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ صحابہ رضی اللہ عنہ م مشرکین کے تاجروں کو قتل نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35342، ترقيم محمد عوامة 33802)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33803 ترقیم الشثری: -- 35343
٣٥٣٤٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل عن الحسن عن الاسود بن سريع قال: قال رسول الله ﷺ:"ما بال اقوام بلغوا في القتل حتى قتلوا الولدان"، قال: فقال رجل من القوم: إنما هم اولاد المشركين، فقال رسول الله ﷺ:"او ليس اخياركم إنما هم اولاد المشركين (١) ، إنه ليس (من) (٢) مولود يولد إلا على الفطرة حتى يبلغ فيعبر عن نفسه او يهوده ابواه او ينصرانه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (فقال رسول اللَّه ﷺ).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) منقطع حكمًا؛ الحسن مدلس، أخرجه أحمد (١٥٥٨٩)، وعبد الرزاق (٢٠٠٩٠)، وأبو يعلى (٩٤٢)، والطحاوي في شرح المشكل (١٣٩٦)، والطبراني (٨٢٦)، والحاكم ٢/ ١٢٣، والبيهقي ٩/ ١٣٠، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١٦٢)، والنسائي في الكبرى (٨٦١٦)، والدارمي ٢/ ٢٢٣.

حضرت اسود بن سریع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو کیا ہوا کہ انہوں نے قتل میں مبالغہ کیا یہاں تک کہ انہوں نے بچوں کو بھی قتل کردیا؟! اس پر قوم میں سے ایک شخص بولا: وہ تو مشرکین کے بچے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے میں جو بہترین لوگ ہیں کیا وہ مشرکین کی اولاد میں سے نہیں ہیں؟! بیشک کوئی بھی بچہ پیدا نہیں ہوتا مگر فطرت اسلام پر یہاں تک کہ جب وہ بالغ ہوتا ہے تو اظہار ما فی الضمیر کرتا ہے، یا اس کے والدین اس کو یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35343، ترقيم محمد عوامة 33803)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں