🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

122. في الإمام ينفل قبل الغنيمة وقبل أن يقسم
امام کا تقسیم غنیمت سے قبل کچھ عطیہ اور بخشش دینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33964 ترقیم الشثری: -- 35509
٣٥٥٠٩ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن حبيب بن شهاب عن ابيه قال: كنت اول من (اوفد) (١) في باب (تستر) (٢) قال: وصرع الاشعري عن فرسه، فلما فتحناها امرني على عشرة من قومي، ونفلني سهما سوى سهمي وسهم فرسي قبل الغنيمة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (أوفد)، وانظر: الإصابة ٣/ ٣٦٧، والطبقات الكبرى ٧/ ١٤٠، وتاريخ خليفة بن خياط ١/ ١٤٦.
(٢) في [أ، ب]: (بشير).
(٣) صحيح.

حضرت شہاب فرماتے ہیں کہ تستر کے دروازہ پر میں پہلا شخص تھا جس نے آگ جلائی تھی، حضرت اشعری اپنے گھوڑے سے گرپڑے، پھر جب ہم نے اس کو فتح کیا تو میرے قوم کے دس آدمیوں پر مجھے حکم بنایا، اور تقسیم غنیمت سے قبل میرے اور میرے گھوڑے کے حصہ کے علاوہ مجھے ایک حصہ بطور عطیہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35509، ترقيم محمد عوامة 33964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33965 ترقیم الشثری: -- 35510
٣٥٥١٠ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن ابن اخي خالد بن الوليد (ان) (١) الحارث قال له: اعطني، فاعطاه من الخمس قبل ان يقسم، فكره ذلك وقال: إذا خمست فاعطني.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: (إلى)، وفي [أ]: (أبي)، وقبلها بياض في: [جـ، س، ك] بمقدار كلمتين.
حضرت خالد بن ولید کے بھتیجے سے مروی ہے کہ حضرت حارث نے ان سے فرمایا کہ مجھے کچھ دو، انہوں نے غنیمت تقسیم ہونے سے قبل ان کو خمس دے دیا انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ اور فرمایا جب خمس نکال لو تو پھر مجھے دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35510، ترقيم محمد عوامة 33965)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33966 ترقیم الشثری: -- 35511
٣٥٥١١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عن سليمان بن موسى قال: قال عمر ابن الخطاب: لا يعطى من المغنم شيء حتى يقسم إلا (لراع) (١) او حارس او سائق غير موله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (كراع).
(٢) منقطع؛ سليمان بن موسى لا يروي عن عمر.

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ غنیمت تقسیم ہونے سے قبل کسی کو کچھ نہیں دیا جائے گا، سوائے چرواہے، چوکیدار اور جانوروں کے ہانکے والے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35511، ترقيم محمد عوامة 33966)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33967 ترقیم الشثری: -- 35512
٣٥٥١٢ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد قال: بعث إلى انس بشيء قبل ان تقسم الغنائم فقال: لا، (وابى) (١) حتى تقسم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وإلى)، وفي [هـ]: (وأي).
(٢) صحيح.

حضرت محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے کچھ بھیجا گیا تو انہوں نے انکار کردیا فرمایا کہ جب تک غنیمت تقسیم نہ ہوجائے میں نہ لوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35512]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35512، ترقيم محمد عوامة 33967)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33968 ترقیم الشثری: -- 35513
٣٥٥١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الحسن قال: لا ينفل حتى يخمس.
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خمس نکال نے سے پہلے کسی کو عطیہ نہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35513]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35513، ترقيم محمد عوامة 33968)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33969 ترقیم الشثری: -- 35514
٣٥٥١٤ - حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الحسن قال: النفل بعد الخمس.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عطیہ خمس کے بعد دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35514]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35514، ترقيم محمد عوامة 33969)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33970 ترقیم الشثری: -- 35515
٣٥٥١٥ - حدثنا حفص عن يحيى عن سعيد بن المسيب قال: ما كانوا ينفلون إلا من الخمس.
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام j خمس کے بعد عطیہ وغیرہ نکالا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35515]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35515، ترقيم محمد عوامة 33970)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33971 ترقیم الشثری: -- 35516
٣٥٥١٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن كهمس عن ابن سيرين قال: غزا انس ابن مالك مع (عبيد الله) (١) بن زياد قال: فاعطاه ثلاثين راسا من سبي الجاهلية، قال: فساله انس ان يجعلها من الخمس، فابى انس ان يقبلها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح؛ أخرجه الطحاوي ٣/ ٢٤٢.

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت عبید اللہ بن زیاد کے ساتھ جہاد میں شریک ہوئے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کو تیس قیدی عطا کیے گئے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ ان کو خمس میں سے بناؤ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اس کو قبول کرنے سے انکار فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35516]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35516، ترقيم محمد عوامة 33971)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں