مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
152. الرجل يحمل على الشيء في سبيل الله متى يطيب لصاحبه؟
کوئی شخص اﷲ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
ترقیم عوامۃ: 34186 ترقیم الشثری: -- 35746
٣٥٧٤٦ - حدثنا ابو معاوية عن (عبيد الله) (١) بن عمر عن محمد بن المنكدر عن ربيعة بن عبد الله بن الهدير قال: كان عمر إذا حمل على فرس او بعير في سبيل الله قال: إذا جاوزت وادي القرى او مثلها من طريق مصر فاصنع بها ما بدا لك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح.
حضرت ربیعہ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کسی کو گھوڑے یا اونٹ پر سوار کرتے جہاد کیلئے تو اس کو فرماتے کہ جب تم وادی قریٰ یا اس کے مثل سے گزر جاؤ شہر کے راستوں سے تو پھر اس کے ساتھ جو چاہو کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35746]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35746، ترقيم محمد عوامة 34186)
ترقیم عوامۃ: 34187 ترقیم الشثری: -- 35747
٣٥٧٤٧ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا عبيد الله عن نافع قال: كان ابن عمر إذا حمل على بعير في سبيل الله اشترط على صاحبه ان لا يهلكه حتى يبلغ وادي القرى او حذاه من طريق مصر، فإذا خلف ذلك فهو كهيئة ماله يصنع ما شاء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کسی کو جہاد کیلئے گھوڑے پر سوار کرتے تو اس پر یہ شرط لگاتے کہ وادی قریٰ یا شہر کے راستے میں اس کے برابر پہنچنے سے قبل اس کو ہلاک نہ کرے، جب اس جگہ کو پیچھے چھوڑ دے تو وہ اس کے اپنے مال کی طرح ہے جو چاہے اس کے ساتھ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35747، ترقيم محمد عوامة 34187)
ترقیم عوامۃ: 34188 ترقیم الشثری: -- 35748
٣٥٧٤٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد ابن المسيب وسئل عن الرجل يعطي الشيء في سبيل الله كيف يصنع بما بقي عنده؟ قال: إذا بلغ راس مغزاه فهو كهيئة ماله، يصنع فيه ما (١) يصنع بماله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، م]: زيادة (كان).
حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا گیا کہ کسی شخص کو جہاد کیلئے کچھ دیا جائے تو جو اس کے پاس باقی بچ جائے اس کے ساتھ کیا کرے؟ فرمایا جب وہ جہاد کی جگہ پر پہنچ جائے تو وہ اس کے مال کی طرح ہے اس کے ساتھ وہی کرے جو اپنے مال کے ساتھ کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35748]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35748، ترقيم محمد عوامة 34188)
ترقیم عوامۃ: 34189 ترقیم الشثری: -- 35749
٣٥٧٤٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو مولى غفرة قال: اردت الغزو (فتزوجت) (١) بما في يدي، وبعث إلي رجل معونة بستين دينارا في سبيل الله، قال: فاتيت سعيد بن المسيب فذكرت ذلك له وقلت: ادع لاهلي بقدر ما انفقت، قال: لا، ولكن إذا بلغت راس المغزى فهو كهيئة مالك، ثم اتيت القاسم بن محمد فذكرت ذلك له، فقال لي مثل قول سعيد بن المسيب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فروحت)، وفي [هـ]: (فتجهزت).
حضرت عمر جو غفرہ کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جہاد پر جانے لگا تو جو کچھ میرے پاس تھا اس کے ساتھ سامان تیار کرلیا، ایک شخص نے جہاد کیلئے مجھے ساٹھ دینار ارسال کئے، فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا کہ جتنا میں گھر والوں پر خرچہ کرتا تھا اس کی بقدر اس میں سے گھر والوں کیلئے چھوڑ جاؤں؟ آپ نے فرمایا نہیں لیکن جب میدان جہاد پر پہنچ جاؤ تو پھر یہ تمہارے اپنے مال کی طرح ہے، پھر میں قاسم بن محمد کے پاس آیا اور ان سے یہ معاملہ ذکر کیا اور اس کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے بھی حضرت سعید بن المسیب کی طرح ہی مجھ سے فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35749، ترقيم محمد عوامة 34189)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35799
(٣٥٧٩٩) [*] حدثنا وكيع قال: ثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الرجل يعطى الشيء في سبيل الله فيفضل معه الشيء، قال: ما فضل من شيء فهو له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا الرقم بالمطبوع، وهو غلط
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري -35799، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 34191 ترقیم الشثری: -- 35750
٣٥٧٥٠ - حدثنا وكيع ثنا شريك عن ليث عن مجاهد وعطاء في الرجل يعطى الشيء في سبيل الله فيفضل منه الشيء فقالا: هو له.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی شخص کو جہاد کیلئے کچھ دیا جائے پھر اس میں سے کچھ زائد ہوجائے تو وہ اسی کیلئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35750]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35750، ترقيم محمد عوامة 34191)