🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

182. من رخص في ذلك
جن حضرات نے تنہا سفر کرنے کی اجازت دی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34330 ترقیم الشثری: -- 35893
٣٥٨٩٣ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة ان النبي ﷺ بعث خوات بن (جبير) (١) إلى بني قريظة على فرس له يقال له جناح (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بكير).
(٢) مرسل؛ عكرمة تابعي.

حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کو بنو قریظہ کی طرف جناح نامی گھوڑے پر سوار کر کے بھیجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35893]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35893، ترقيم محمد عوامة 34330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34331 ترقیم الشثری: -- 35894
٣٥٨٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح قال: قال رجل عند مجاهد: قال رسول الله ﷺ:"الواحد شيطان، والاثنان شيطانان"، فقال مجاهد: قد بعث رسول الله ﷺ دحية وحده، وبعث عبد الله وخبابا سرية، ولكن قال عمر: كونوا في اسفاركم ثلاثة، فإن مات (واحد) (١) وليه اثنان، الواحد شيطان، والاثنان شيطانان (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) مرسل؛ ابن أبي نجيح ومجاهد تابعيان.

حضرت ابو نجیح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ کے پاس کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے اکیلا سفر کرنے والا ایک شیطان اور دو مل کر سفر کرنے والے دو شیطان ہیں، حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت دحیہ کو اکیلے سفر پر روانہ فرمایا تھا، اور حضرت عبد اللہ اور حضرت خباب (دو بندوں کو بھی) لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ تم سفر میں تین آدمی جایا کرو تاکہ اگر کوئی ایک فوت بھی ہوجائے تو دو بندے اس کے پیچھے ولی ہوں، اکیلا سفر کرنے والا ایک شیطان اور دو سفر کرنے والے دو شیطانوں کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35894]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35894، ترقيم محمد عوامة 34331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں