الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند
سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34488 ترقیم الشثری: -- 36060
٣٦٠٦٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا اسباط بن نصر عن السدي عن عبد خير عن الربيع بن خثيم عن عبد الله بن سلام وقع له في سهمه عجوز يهودية، فمر براس الجالوت فقال: يا راس الجالوت، تشتري مني هذه الجارية؟ فكلمها فإذا هي على دينه، قال: بكم، قال: باربعة آلاف، قال: لا حاجة لي فيها، فحلف عبد الله بن سلام: لا ينقصه، فسار عبد الله بن سلام بشيء فقرا هذه الآية: ﴿وإن ياتوكم اسارى تفادوهم﴾ [البقرة: ٨٥] الآية، فقال عبد الله بن سلام: انت؟ قال: نعم، قال: لتشترينها او لتخرجن من دينك، قال: قد اخذتها، قال: فهب لي ما شئت، قال: فاخذ منه الفين ورد عليه الفين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ السدي وأسباط صدوقان على الصحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ١/ ٣٩٩، وإسحاق كما في المطالب العالية (٢٠٨٦).
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام کو مال غنیمت کے حصے میں ایک بوڑھی یہودن ملی۔ وہ اسے لے کر راس الجالوت (یہودیوں کے سردار) کے پاس سے گزرے اور اس سے کہا کہ کیا اس کو خریدو گے۔ اس نے بڑھیا سے بات کی تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اس کے دین پر ہے۔ اس نے پوچھا کہ کتنے میں بیچو گے؟ حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا کہ چار ہزار میں۔ اس نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے قسم کھائی کہ وہ اس سے کم نہیں کریں گے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن سلام سے اس نے سرگوشی کی اور قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَإِنْ یَأْتُوکُمْ أُسَارَی تُفَادُوہُمْ } پھر حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا کہ تم؟ اس نے کہا کہ ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ یا تو تم یہ باندی خریدو گے یا اپنے دین سے نکل جاؤ گے۔ اس نے کہا کہ میں نے اس باندی کو لے لیا تم جو چاہو اس کی قیمت میں سے مجھے ہدیہ کردو۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے دو ہزار لے لئے اور دو ہزار اسے واپس کردیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36060، ترقيم محمد عوامة 34488)
ترقیم عوامۃ: 34489 ترقیم الشثری: -- 36061
٣٦٠٦١ - حدثنا عفان قال: ثنا ابو عوانة قال: حدثني داود بن عبد الله الاودي عن حميد بن عبد الرحمن الحميري ان رجلا كان يقال له: (حممة) (١) من اصحاب رسول الله ﷺ، خرج إلى اصبهان غازيا في خلافة عمر فقال: اللهم إن (حممة) (٢) يزعم انه يحب لقاءك فإن كان حممة صادقا فاعزم له بصدقه، وإن كان كاذبا فاعزم له عليه وإن كره، اللهم لا (ترد) (٣) (حممة) (٤) من سفره هذا، قال: فاخذه الموت فمات باصهبان قال: فقام ابو موسى فقال: يا ايها الناس، الا إنا (والله) (٥) ما سمعنا فيما سمعنا من نبيكم ﷺ وما بلغ علمنا إلا ان ⦗٤٨⦘ (حممة) (٦) شهيد (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٣) في [س]: (يذر)، وفي [جـ]: (تذر).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٦٥٩)، والحارث (١٠٣١/ بغية)، والطيالسي (٥٠٥)، والطبراني (٣٦١٠)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٧١، وابن المبارك في الجهاد (١٤١)، وأبو الشيخ في طبقات المحدثين بأصبهان (١٤)، وابن الأثير ٢/ ٥٨.
حضرت حمید بن عبد الرحمن حمیری فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جن کا نام ”حممہ“ تھا۔ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اصبہان کی طرف جہاد کی نیت سے نکلے۔ انہوں نے اس غزوہ میں دعا کی کہ اے اللہ! حممہ سمجھتا ہے کہ وہ تجھ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے۔ اگر حممہ سچا ہے تو اس کے سچ کو صادر فرمادے اور اگر وہ جھوٹا ہے تو بھی اس کا فیصلہ فرمادے خواہ وہ اس کو ناپسند ہی کیوں نہ کرے۔ اے اللہ! حممہ کو اس سفر سے واپس نہ بھیج۔ راوی کہتے ہیں کہ بعد ازاں اصبہان میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کے بعد حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اس میں کہا کہ اے لوگو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور ہمارے علم کے مطابق حممہ شہید ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36061، ترقيم محمد عوامة 34489)
ترقیم عوامۃ: 34490 ترقیم الشثری: -- 36062
٣٦٠٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: حاصرنا مدينة نهاوند فاعطيت معضدا ثوبا لي (فاعتجر) (١) به (فاصابه) (٢) حجر في راسه فجعل يمسحه وينظر إلي ويقول: إنها لصغيرة، وإن الله ليبارك في الصغيرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فاعتجز).
(٢) في [ط، هـ]: (فأصاب).
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ہم نے شہر نہاوند کا محاصرہ کیا اور میں نے حضرت معضد کو اپنا ایک کپڑا دیا اور انہوں نے اس کی پگڑی باندھی۔ ان کے سر میں ایک پتھر آن لگا۔ وہ اپنے سر کو ملنے لگے اور میری طرف دیکھ کر کہنے لگے۔ یہ بہت چھوٹا ہے اور اللہ تعالیٰ چھوٹے میں برکت عطا فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36062، ترقيم محمد عوامة 34490)
ترقیم عوامۃ: 34491 ترقیم الشثری: -- 36063
٣٦٠٦٣ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن (ابي) (١) الصلت وابي (مسافع) (٢) (قالا) (٣) : كتب إلينا عمر بن الخطاب ونحن مع النعمان بن مقرن: إذا لقيتم العدو فلا تفروا، وإذا غنمتم فلا تغلوا، فلما لقينا العدو قال النعمان للناس: لا تواقعوهم، وذلك (في) (٤) يوم (جمعة) (٥) حتى يصعد امير المؤمنين المنبر يستنصر، قال: ثم واقعناهم فانقض النعمان وقال: (سجوني) (٦) ثوبا، واقبلوا على عدوكم ولا اهولنكم، قال: ففتح الله علينا، قال: واتى عمر ⦗٤٩⦘ الخبر انه اصيب النعمان وفلان وفلان، ورجال لا نعرفهم يا امير المؤمنين، قال: لكن الله يعرفهم (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ، س، ط]: (مدافع)، وانظر: المنفردات ص ١٤٠، وتاريخ ابن معين ٣/ ٥٤٣.
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (قال).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [هـ]: (الجمعة).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (سجوي).
(٧) مجهول؛ لحال أبي الصلت وأبي مسافع، أخرجه سعيد بن منصور (٢٣٨٦).
حضرت ابو صلت اور حضرت ابو مسافع کہتے ہیں کہ ہم نعمان بن مقرن کے پاس تھے کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب کا خط آیا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ جب تم دشمن کا سامناکرو تو مت بھاگنا، جب تمہیں مال ملے تو خیانت نہ کرنا۔ پس جب ہمارا دشمن سے سامنا ہوا تو حضرت نعمان نے لوگوں سے کہا کہ ان پر ابھی حملہ نہ کرنا۔ (وہ جمعہ کا دن تھا) جب تک امیرالمومنین منبر پر اللہ سے مدد کی دعا نہ کرلیں۔ پھر ہم نے دشمن پر چڑھائی کی اور حضرت نعمان فورا ہی موت کی زد میں آگئے۔ انہوں نے شدید زخمی ہونے کے بعد کہا کہ مجھ پر ایک کپڑا ڈال دو اور دشمن پر ٹوٹ پڑو اور میری وجہ سے کمزور نہ ہونا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح عطا فرمادی۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اطلاع ہوئی کہ حضرت نعمان اور فلاں فلاں لوگ شہید ہوگئے ہیں اور کچھ ایسے لوگ بھی جنہیں ہم نہیں جانتے تو حضرت عمر نے فرمایا کہ لیکن اللہ انہیں جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36063، ترقيم محمد عوامة 34491)
ترقیم عوامۃ: 34492 ترقیم الشثری: -- 36064
٣٦٠٦٤ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت ابا إسحاق يقول سمعت ابا مالك وابا (مسافع) (١) من مزينة يحدثان ان كتاب عمر اتاهم مع النعمان بن مقرن بنهاوند: اما بعد فصلوا الصلاة لوقتها، وإذا لقيتم العدو فلا تفروا، وإذا ظفرتم فلا تغلوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مسامع).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي مالك وأبي مسافع.
حضرت ابو مالک اور ابو مسافع کہتے ہیں کہ ہم نہاوند میں حضرت نعمان بن مقرن کے ساتھ تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، جب دشمن سے سامناہو توپیٹھ مت پھیرنا اور جب کامیاب ہوجاؤ تو خیانت نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36064، ترقيم محمد عوامة 34492)
ترقیم عوامۃ: 34493 ترقیم الشثری: -- 36065
٣٦٠٦٥ - حدثنا (ابن عيينة عن) (١) عبد الملك بن عمير قال: كتب عمر إلى النعمان بن مقرن: (استشر) (٢) واستعن في حربك (بطليحة) (٣) وعمرو بن معدي كرب ولا (توليهما) (٤) من الامر شيئا، فإن كل صانع هو اعلم بصناعته (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، هـ].
(٢) في [هـ]: (استبشر).
(٣) في [أ، ب]: (طلحة).
(٤) في [أ]: (توليهيما).
(٥) منقطع؛ عبد الملك لا يروي عن عمر.
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت نعمان بن مقرن کو خط میں لکھا کہ لڑائی میں حضرت طلیحہ اور حضرت عمرو بن معدی کرب سے مشورہ اور مدد لیتے رہنا۔ لیکن انہیں کوئی ذمہ داری نہ سونپنا۔ کیونکہ ہر بنانے والا اپنی بنائی ہوئی چیز کو خوب جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36065، ترقيم محمد عوامة 34493)
ترقیم عوامۃ: 34494 ترقیم الشثری: -- 36066
٣٦٠٦٦ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن انس قال: كان النعمان بن مقرن على جند اهل الكوفة، وابو موسى الاشعري على جند اهل البصرة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن مقرن کوفہ کے لشکر کے اور حضرت ابو موسیٰ اشعری بصرہ کے لشکر کے امیر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36066، ترقيم محمد عوامة 34494)