الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34522 ترقیم الشثری: -- 36097
٣٦٠٩٧ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن المهلب بن ابي صفرة قال: حاصرنا مدينة (بالاهواز) (١) فافتتحناها -وقد كان ذكر صلح- فاصبنا نساء فوقعنا عليهن، فبلغ ذلك عمر فكتب إلينا خذوا (اولادكم) (٢) وردوا إليهم نساءهم، وقد كان صالح بعضهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (الأهواز).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (أولادهم).
(٣) صحيح.
حضرت مہلب بن ابی صفرہ کہتے ہیں کہ ہم نے اہواز کا محاصرہ کیا اور پھر اسے فتح کرلیا۔ وہاں صلح کا ذکر چلا اور ہم نے کچھ عورتوں کو قیدی بنا کر ان سے جماع کیا تھا۔ پھر یہ خبر حضرت عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو آپ نے ہمیں لکھا کہ اپنی اولاد حاصل کرلو اور ان کی عورتیں انہیں واپس کردو۔ اور انہوں نے ان میں سے بعض سے صلح کرلی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36097، ترقيم محمد عوامة 34522)
ترقیم عوامۃ: 34523 ترقیم الشثری: -- 36098
٣٦٠٩٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد الله بن الوليد عن (عمر بن محمد ابن حاطب) (١) قال: سمعت جدي محمد بن حاطب قال: ضرب علينا بعث إلى (إصطحر) (٢) فجعل الفارس للقاعد (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابه عمر بن عمر بن محمد بن حاطب، انظر: التاريخ الكبير ٦/ ١٨٣، والجرح والتعديل ٦/ ١٢٧، والثقات ٥/ ١٥١، والمغني ٢/ ٤٧١.
(٢) في [هـ]: (اصطنجر).
(٣) في [هـ]: زيادة (ثلاثًا).
(٤) مجهول؛ لجهالة عمر بن عمر بن محمد بن حاطب.
حضرت محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ ہمیں اصطخر کی طرف بھیجا گیا اور فارس کو قاعد کے لئے بنایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36098، ترقيم محمد عوامة 34523)
ترقیم عوامۃ: 34524 ترقیم الشثری: -- 36099
٣٦٠٩٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن كيسان قال: سمعت شويسا العدوي يقول غزوت ميسان فسبيت جارية فنكحتها حتى جاء كتاب من عمر: ردوا ما في ايديكم من سبي ميسان، فرددت، فلا ادري على اي حال رددت؟ حامل ام غير حامل حتى يكون اعمر لقراهم واوفر لخراجهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شويس صدوق على الصحيح.
حضرت شویس عدوی کہتے ہیں کہ میں نے میسان کی جنگ میں حصہ لیا، میں نے ایک باندی کو قیدی بنایا اور اس سے نکاح کیا۔ پھر ہمارے پاس حضرت عمر کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ میسان کے قیدیوں کو واپس کردو، میں نے اس باندی کو واپس کردیا اور میں نہیں جانتا کہ وہ حاملہ تھی یا نہیں تھی۔ یہ ان کی بستی کے لئے زیادہ آبادی اور زیادہ خراج کی وصولی کا سبب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36099]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36099، ترقيم محمد عوامة 34524)