🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. في توجيه عمر إلى الشام
سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34542 ترقیم الشثری: -- 36117
٣٦١١٧ - حدثنا جعفر بن عون عن ابي العميس قال: اخبرني قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: لما قدم عمر الشام خطب الناس فقال: لا اعرفن رجلا طول (١) لفرسه في جماعة من الناس، قال: فاتى بغلام يحمل (قد ضربته رجل فرس، فقال له عمر: ما سمعت مقالتي بالامس؟ قال: بلى يا امير المؤمنين، قال: فما حملك على) (٢) ما صنعت؟ قال: رايت من الطريق خلوة، (قال) (٣) : ما اراك تعتذر بعذر، من (رجلان يحتسبان) (٤) على هذا فيخرجاه من المسجد فيوسعانه ضربا، والقوم سكوت لا يجيبه منهم احد، قال: ثم اعاد مقالته، فقال له ابو عبيدة: يا امير المؤمنين! ما ترى في وجوه القوم كراهة ان تفضح صاحبهم، قال: فقال لاهل الغلام: انطلقوا به فعالجوه، فوالله لان حدث به حدث لاجعلنك نكالا، قال: فبريء الغلام وعافاه الله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: ريطها بحبل طويل نهى عنه لئلا تؤذي الفرس.
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ]: (وقال).
(٤) في [أ، هـ]: (رجل يجلبان).
(٥) صحيح.

حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ شام آئے تو آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا جس میں ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص لوگوں کے درمیان اپنے گھوڑے کی لگام کو ڈھیلا نہ کرے۔ پھر اگلے دن آپ کے پاس ایک لڑکے کو اٹھا کر لایا گیا جس کو ایک گھوڑے نے لات ماری تھی۔ حضرت عمر نے اس سے فرمایا کہ کیا کل تم نے میری بات نہیں سنی تھی؟ اس نے کہا اے امیر المومنین! میں نے آپ کی بات سنی تھی۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ پھر تم نے ایسی حرکت کیوں کی؟ اس نے کہا کہ میں نے راستہ خالی دیکھا تو جانور کی رسی ڈھیلی کردی۔ پھر حضرت عمر نے لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ کون دو آدمی اسے مسجد سے باہر لے جا کر اسے سزا دیں گے۔ یہ بات سن کر کسی نے جواب نہ دیا۔ حضرت عمر نے پھر اپنی بات دہرائی تو حضرت ابو عبیدہ نے عرض کیا کہ اے امیر المومنین! لوگوں کو یہ بات پسند نہیں ہے کہ ان کا ساتھی یوں رسوا ہو۔ پھر حضرت عمر نے لڑکے کے رشتہ داروں سے کہا کہ اسے لے جاؤ اور اس کا علاج کراؤ۔ اللہ کی قسم! اگر اسے کچھ ہوگیا تو میں تجھے عبرت کا نشان بنا دوں گا۔ پھر وہ لڑکا درست ہوگیا اور اللہ تعالیٰ نے اسے عافیت عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36117، ترقيم محمد عوامة 34542)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34543 ترقیم الشثری: -- 36118
٣٦١١٨ - حدثنا ابو اسامة عن (ابن) (١) عون عن محمد قال: ذكر له ان عمر رجع من الشام حين سمع ان الوباء بها، فلم يعرفه وقال: إنما اخبر ان (الصائفة) (٢) لا تخرج العام، فرجع (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (المصايفة).
(٣) منقطع؛ ابن سيرين لم يسمع من عمر.

حضرت محمد سے کسی نے بیان کیا کہ جب حضرت عمر نے سنا کہ شام میں وباء ہے تو وہاں سے واپس آگئے۔ اس پر انہوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ وہ اس لئے واپس آئے تھے کیونکہ ان سے کہا گیا کہ گرمی میں جنگ والے اس سال نہیں نکلیں گے، اس پر وہ واپس آگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36118، ترقيم محمد عوامة 34543)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34544 ترقیم الشثری: -- 36119
٣٦١١٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن محمد بن يزيد الرحبي ومحمد الخولاني عن عروة بن رويم قال: كتب عمر إلى ابي عبيدة (كتابا فقراه على الناس بالجابية، من عبد الله عمر امير المؤمنين إلى ابي عبيدة) (١) سلام عليك اما بعد فإنه لم يقم امر الله في الناس إلا حصيف العقل بعيد القوة، لا يطلع الناس منه على عورة ولا (يحنق) (٢) في الحق على (حرته) (٣) ، ولا يخاف في الله لومة لائم -والسلام عليك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (يحس)، وفي [س]: (يخشى).
(٣) أي: لا يحقد على رعيته، وفي [أ، هـ]: (حره).
(٤) منقطع؛ عروة لم يدرك عمر، أخرجه ابن أبي الدنيا في الإشراف (١٠٩)، وابن عساكر ٤٤/ ٢٧٩.

حضرت عروہ بن رویم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح کو خط لکھا، جو حضرت ابو عبیدہ نے جابیہ میں لوگوں کو پڑھ کر سنایا، اس میں تحریر تھا: اللہ کے بندے عمر امیر المومنین کی طرف سے ابو عبیدہ کے نام، تم پر سلامتی ہو، لوگوں میں اللہ کے حکم کو وہی شخص نافذ کرسکتا ہے جس کی عقل روشن ہو اور قوت خوب ہو، لوگ اس کے رازوں پر واقف نہ ہوسکیں اور وہ حق کے نفاذ میں گھبراتا نہ ہو اور اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کرے۔ تم پر سلامتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36119، ترقيم محمد عوامة 34544)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34545 ترقیم الشثری: -- 36120
٣٦١٢٠ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام عن ابيه قال: لما قدم عمر الشام كان قميصه قد (تجوب) (١) عن مقعدته: قميص (سنبلاني) (٢) غليظ، فارسل به إلى صاحب اذرعات او (ايلة) (٣) قال: فغسله ورقعه، (وخيط) (٤) (له) (٥) قميص (قبطري) (٦) ، فجاءه به فالقى إليه (القبطري) (٧) فاخذه عمر فمسه فقال: هذا (لين) (٨) ، فرمى به إليه وقال: الق إلي قميصي فإنه انشفهما للعرق (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: تقطع، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (تجوف).
(٢) في [أ]: (سيلاني).
(٣) في [هـ]: (أبلة).
(٤) في [أ]: (وخيطة).
(٥) سقط من: [ب، ط، هـ].
(٦) في [ط، هـ]: (قطري).
(٧) في [ط، هـ]: (قطري).
(٨) في [أ، هـ]: (أكبر).
(٩) منقطع؛ عروة بن الزبير لم يسمع من عمر، أخرجه أحمد في الزهد ص ١١٨.

حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر شام آئے تو ان کی قمیص پیچھے کی جانب سے پھٹی ہوئی تھی، وہ ایک موٹی سنبلانی قمیص تھی۔ آپ نے وہ قمیص اذرعات یا ایلہ کے حاکم کے پاس بھیجی وہ اس نے دھو کر رفو کی اور ان کے لئے ایک قبطری قمیص سی دی اور ان کی طرف دونوں قمیصوں کو لایا۔ اور قبطری قمیص آپ کی خدمت میں پیش کی۔ حضرت عمر نے اسے چھوا اور فرمایا کہ یہ نرم ہے۔ پھر آپ نے وہ قمیص اس کی طرف پھینک دی اور اس سے کہا میری قمیص مجھے دے دو وہ پسینے کو زیادہ جذب کرنے والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36120، ترقيم محمد عوامة 34545)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34546 ترقیم الشثری: -- 36121
٣٦١٢١ - حدثنا ابن نمير عن ثور عن زياد بن ابي سودة عن ابي مريم قال: لما (قدم عمر) (١) الشام اتى محراب داود فصلى فيه فقرا سورة ص، فلما انتهى إلى السجدة سجد (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (أتى).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي مريم، وأخرجه الدولابي ٣/ ١٠٠٢، وابن عساكر ٣٨/ ٢٢٥.

حضرت ابو مریم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر شام آئے تو حضرت داود علیہ السلام کی جائے نماز میں نماز ادا کی اور سورة ص کی تلاوت کی، جب آیت سجدہ پر پہنچے تو سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36121، ترقيم محمد عوامة 34546)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34547 ترقیم الشثری: -- 36122
٣٦١٢٢ - حدثنا شريك عن ابي (الجويرية) (١) الجرمي قال: كنت فيمن سار إلى الشام يوم (الخازر) (٢) فالتقينا، و (هبت) (٣) الريح عليهم (وادبروا) (٤) فقتلناهم عشيتنا وليلتنا حتى اصبحنا، قال: فقال إبراهيم: -يعني ابن الاشتر: إني قتلت البارحة رجلا وإني وجدت (منه) (٥) ريح طيب، وما اراه إلا ابن مرجانة، شرقت رجلاه وغرب راسه (او شرق راسه وغربت) (٦) رجلاه، قال: فانطلقت فنظرت فإذا هو والله -يعني (عبيد الله) (٧) بن زياد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (الجويرب)، وفي [ب، س، ط]: (الحويرث).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (الحارد)، وفي [جـ]: (الحاذر)، وفي [و]: (الحارذ).
(٣) في [ط، هـ]: (هب).
(٤) في [جـ]: (فأدبروا).
(٥) سقط من: [أ، جـ].
(٦) في [أ، جـ]: (أو غرب رأسه وشرقت رجلاه).
(٧) في [أ، هـ]: (عبد اللَّه).

حضرت ابو جویریہ جرمی کہتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جو یوم خازر کو شام کی طرف گئے تھے۔ جب ہمارا دشمن سے سامنے ہوا تو ان کے خلاف ہوا چلی اور انہوں نے پیٹھ پھیر لی، ہم نے شام سے لے کر صبح تک ان سے قتال کیا۔ ابراہیم بن اشتر نے بتایا کہ میں نے گزشتہ رات ایک آدمی کو قتل کیا اور مجھے اس سے اچھی خوشبو آئی۔ میرے خیال میں وہ ابن مرجانہ تھا۔ اس کے پاؤں مشرق کی طرف اور سر مغرب کی طرف یا سر مشرق کی طرف اور پاؤں مغرب کی طرف ہوگئے تھے۔ پس میں گیا اور میں نے دیکھا تو وہ وہی یعنی عبید اللہ بن زیاد تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36122، ترقيم محمد عوامة 34547)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34548 ترقیم الشثری: -- 36123
٣٦١٢٣ - حدثنا شريك عن عطاء عن (ابن وائل او) (١) وائل بن علقمة انه شهد الجيش بكربلاء، قال: فجاء رجل فقال: افيكم حسين، فقال: من انت؟ (قال) (٢) : ابشر بالنار، فقال: بل رب غفور (و) (٣) شفيع مطاع، قال: ⦗٨٠⦘ (من انت؟) (٤) قال: ابن (حويزة) (٥) ، قال: اللهم جره إلى النار، قال: فذهب فنفر به فرسه على ساقية فتقطع فما بقي منه غير (رجليه) (٦) في الركاب (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ]، وفي [جـ]: (ابن)، وانظر: العجم الكبير للطبراني (٢٨٤٩)، وتهذيب الكمال ٦/ ٤٣٧، وتاريخ دمشق ١٤/ ٢٣٥، وبغية الطلب في تاريخ حلب ٦/ ٢٦٤٣.
(٢) في [جـ]: (فقال).
(٣) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٤) سقط من: [أ، جـ].
(٥) في [جـ]: (جوزيه)، وانظر: الإكمال ٢/ ٥٧١، وتوضيح المشتبه ٣/ ٣٨٦.
(٦) في [جـ]: (رجله).
(٧) في [ع]: زيادة: (آخر كتاب البعوث والسرايا لأبي بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة العبسي ﵀، ويتلوه كتاب التاريخ إن شاء اللَّه تعالى، وبه التوفيق وهو حسبنا ونعم الوكيل).

حضرت ابن وائل یا وائل بن علقمہ فرماتے ہیں کہ میں کربلا میں لشکر کے ساتھ موجود تھا۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کیا تم میں حسین ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ تم کون ہو۔ اس نے کہا تمہیں جہنم کی خبر دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا رب معاف کرنے والا ہے اور سفارشی کی بات مانی جاتی ہے۔ تم کون ہو؟ اس نے کہا کہ میں ابن حویزہ ہوں۔ حضرت حسین نے اسے بددعا دی اور کہا کہ اے اللہ اسے جہنم کی طرف کھینچ کرلے جا۔ اس کے بعد جب وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوا تو اس کا گھوڑا بدک گیا اور اندھا دھند بھاگنے لگا، گھوڑے نے اسے ایسا گھسیٹا کہ گھوڑے کی زین میں اس کے پاؤں کے سوا کچھ باقی نہ رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36123، ترقيم محمد عوامة 34548)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں