🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. كلام حذيفة ﵁
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37536
٣٧٥٣٦ - واوصى ابا مسعود فقال: عليك بما تعرف، وإياك و (التلون) (١) في دين الله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ما لون).
(٢) مجهول؛ لجهالة زياد، أخرجه البغوي في الجعديات (٤٦٨)، والبيهقي في الشعب (٨٤٣)، واللالكائي (١٦٤)، وابن عساكر ١٢/ ٢٩٧.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ کو وصیت کی۔ فرمایا: جو چیز تم جانتے ہو اس کو لازم پکڑو اور خدا کے دین میں تَلَوُّن (مختلف مزاجی) سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37536، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35954 ترقیم الشثری: -- 37537
٣٧٥٣٧ - حدثنا وكيع عن عكرمة بن عمار عن ابي عبد الله الفلسطيني (١) عن عبد العزيز ابن اخ لحذيفة قال: سمعته من حذيفة (من) (٢) خمس واربعين سنة، قال: قال حذيفة: اول ما تفقدون من دينكم الخشوع، وآخر ما تفقدون من دينكم الصلاة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) قيل: اسمه حميد بن زياد، انظر: الجرح والتعديل ٥/ ٣٩٦، وقيل جنيد، انظر: الكنى ٢/ ٨١٤، وقيل هو حميد بن عقبة بن رومان.
(٢) في [هـ]: (منذ).
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي عبد اللَّه الفلسطيني، وأخرجه أحمد في الزهد (ص ١٧٩)، والحاكم ٤/ ٤٦٩، والدولابي (١٤٢٠)، وابن جرير في مسند ابن عباس (١٠٠٦).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ایک برادر زادہ عبدالعزیز سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پینتالیس سال پہلے سنا: کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اپنے دین میں سے جس چیز کو سب سے پہلے گم کرو گے وہ خشوع ہے اور تم جس آخری چیز کو اپنے دین میں سے گم کرو گے وہ نماز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37537، ترقيم محمد عوامة 35954)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35955 ترقیم الشثری: -- 37538
٣٧٥٣٨ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن ابي بشر عن جندب بن عبد الله البجلي ثم (البصري) (١) قال: استاذنت على حذيفة ثلاث مرات فلم ياذن لي، فرجعت فإذا رسوله قد لحقني فقال: ما ردك؟ قلت: ظننت انك نائم، قال: ما كنت لانام حتى انظر من اين تطلع الشمس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سبق في كتاب الأدب: (القسري).
(٢) صحيح؛ أخرجه المؤلف في الأدب (١٥٧)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٨٣، وابن شبه (١٨٩١).

حضرت جندب بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے تین مرتبہ اجازت مانگی لیکن انہوں نے مجھے اجازت نہ دی تو میں واپس پلٹ گیا۔ پھر اچانک ان کا قاصد میرے پاس آیا۔ (مجھے لے آیا) آپ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا: تمہیں کس چیز نے واپس کردیا تھا؟ میں نے جواب دیا: میں نے یہ گمان کیا کہ آپ سوئے ہوں گے۔ انہوں نے فرمایا: میں تب نہیں سوتا جب تک میں سورج کے طلوع کی جگہ نہ دیکھ لوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37538، ترقيم محمد عوامة 35955)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37539
٣٧٥٣٩ - قال: فحدثت به محمدا فقال: قد فعله غير واحد من اصحاب محمد ﷺ (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
راوی کہتے ہیں میں نے یہ بات محمد سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک سے زیادہ صحابہ رضی اللہ عنہم یہ عمل کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37539، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں