🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36761 ترقیم الشثری: -- 38350
٣٨٣٥٠ - حدثنا محمد بن بشو عن مسعر عن عبد الملك (١) بن (عمير) (٢) قال: قرا رجل البقرة وآل عمران، فقال كعب: لقد قرا سورتين فيهما الاسم الذي إذا دعي به (استجاب) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (عن).
(٢) في [ع]: (عمر).
(٣) في [جـ]: (أجاب).

حضرت عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے سورة بقرہ اور آلِ عمران تلاوت کی تو کعب نے ارشاد فرمایا کہ اس شخص نے ایسی دو سورتیں تلاوت کی ہیں کہ جن میں ایسا اسم ہے کہ اگر اس کے ذریعہ دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38350، ترقيم محمد عوامة 36761)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36762 ترقیم الشثری: -- 38351
٣٨٣٥١ - حدثنا وكيع عن ابي هلال عن (حبان) (١) الاعرج عن (جابر) (٢) بن زيد قال: اسم الله الاعظم: الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (حيان).
(٢) في [ع]: (لجابر).

حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ”اللہ“ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38351، ترقيم محمد عوامة 36762)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36763 ترقیم الشثری: -- 38352
٣٨٣٥٢ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن مسعر عمن سمع الشعبي يقول: اسم الله الاعظم: الله، ثم قرا او قرات عليه: ﴿هو الله الخالق البارئ (١) ﴾ [الحشر: ٢٤] إلى آخرها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة ﴿الْمُصَوِّرُ﴾.
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ”اللہ“ ہے پھر انہوں نے یا میں نے ان کے سامنے { ہُوَ اللَّہُ الْخَالِقُ الْبَارِیئُ المُصَوِّر } سے لے کر آخر سورة تک تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38352، ترقيم محمد عوامة 36763)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36764 ترقیم الشثری: -- 38353
٣٨٣٥٣ - [حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا ابو بكر عن ضمرة ان ابا ريحانة مر بحمص واهلها يقتسمونها بينهم، (فسمع (ضوضاء) ) (١) (٢) فقال: (ما هذه الضوضاة؟ قال: حمص يقتسمها اهلها بينهم، فقال) (٣) : اللهم لا تجعلها عليهم فتنة، فما زال يرددها حتى لم يدر متى انقطع صوته] (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (ضوضاة).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [ط، هـ].
(٤) سقط الخبر في: [أ، ب].
(٥) ضعيف؛ أبو بكر هو ابن أبي مريم ضعيف، وأخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٢٤)، والمزي ١٢/ ٥٦٤.

حضرت ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوریحانہ رحمہ اللہ ایک مرتبہ حمص کے قریب سے گزرے جسے اس کے رہنے والے آپس میں تقسیم کررہے تھے۔ انہوں نے شور کی آواز سنی تو پوچھا کہ یہ شور کیسا ہے؟ تو جواب دیا کہ یہ حمص ہے جس کو اس کے رہنے والے آپس میں تقسیم کررہے ہیں۔ تو انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ! اس کو ان کے لیے آزمائش نہ بنا اور اسی کو بار بار کہتے رہے۔ یہاں تک کہ نامعلوم کب ان کی آواز ختم ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38353، ترقيم محمد عوامة 36764)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36765 ترقیم الشثری: -- 38354
٣٨٣٥٤ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا ابو بكر عن ضمرة ان ابا ريحانة كان مرابطا بالجزيرة في ميافارقين، (فاشترى) (١) (رسنا) (٢) من نبطي من اهلها ⦗٨٣⦘ بافلس، فلما قفل وكانوا (بالرستن) (٣) (نزل) (٤) عن دابته، وقال لغلامه: هل قضيت النبطي (افلسه؟) (٥) قال: لا، قال: فاستخرج نفقة من نفقته فدفعها إلى غلامه، وقال (لاصحابه) (٦) : احسنوا (معونته) (٧) على دوابه حتى ابلغ اهلي، قالوا: يا ابا ريحانة وما تريد؟ قال: اريد ان آتي غريمي فاودي عني امانتي، قال: فانطلق حتى اتى ميافارقين، ثم اتى إلى اهله بعد ما قضى غريمه (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع] (فاشترطي).
(٢) في [س]: (سنا).
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (بالرستق).
(٤) في [ب]: (نز).
(٥) في [ب]: (أفليسه).
(٦) في [ع]: (غلامه).
(٧) في [س]: (معونة).
(٨) ضعيف؛ لضعف أبي بكر بن عبد اللَّه بن أبي مريم، وهكذا فيه اضطراب، أخرجه سعيد بن منصور ١/ (٢٤٨٩)، وابن المبارك في الزهد (٨٧٧)، وابن عساكر ٢٣/ ٢٠٣، وقال بعضهم: (خبيب بن عبيد)، بدل ضمرة، كما أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٢٣)، وابن المبارك في الزهد (٨٧٨)، والمزي ١٢/ ٥٦٣.

حضرت ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوریحانہ رحمہ اللہ جزیرہ کے علاقے میافارقین میں سرحدی پہرے پر مامور تھے۔ انہوں نے وہاں کے رہنے والے ایک نبطی سے چند پیسوں کے عوض ایک رسی خریدی۔ پھر جب واپس لوٹے اور مقام رستن تک لوگ پہنچ گئے تو اپنی سواری سے اترے اور اپنے غلام سے کہا کہ کیا تو نے اس نبطی کو پیسے دے دئیے تھے؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں۔ تو انہوں نے اپنے خرچہ میں سے کچھ خرچہ نکال کر غلام کو دیا اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میرے گھر پہنچنے تک سواریوں کے معاملے میں اس کی اچھی طرح مدد کرنا۔ انہوں نے پوچھا کہ ابوریحانہ آپ کا کیا ارادہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرا ارادہ ہے میں اپنے قرض خواہ کے پاس جا کر اپنی امانت ادا کردوں۔ پھر وہ نکل پڑے یہاں تک کہ میافارقین آئے پھر اپنا قرضہ دے دینے کے بعد اپنے گھر واپس آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38354، ترقيم محمد عوامة 36765)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36766 ترقیم الشثری: -- 38355
٣٨٣٥٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو الاشهب عن الحسن ﴿كلا بل لا يخافون الآخرة﴾ [المدثر: ٥٣] ، قال: هذا الذي (فضحهم) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فضحتهم).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں { کَلاَّ بَلْ لاَ یَخَافُونَ الآخِرَۃَ } کی تفسیر میں کہ اسی چیز نے ان کو رسوا کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38355، ترقيم محمد عوامة 36766)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36767 ترقیم الشثری: -- 38356
٣٨٣٥٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا مالك بن دينار قال: سالت عكرمة قلت قول الله: ﴿لئن لم ينته المنافقون والذين في قلوبهم مرض﴾ [الاحزاب: ٦٠] ، قال: هم الزناة.
حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عکرمہ رحمہ اللہ سے اللہ کے ارشاد { لَئِنْ لَمْ یَنْتَہِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِینَ فِی قُلُوبِہِمْ مَرَضٌ} کی تفسیر پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ ان سے مراد زانی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38356، ترقيم محمد عوامة 36767)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36768 ترقیم الشثری: -- 38357
٣٨٣٥٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا يونس عن الحسن في قوله (تعالى) (١) : ﴿ (هو اعلم بكم) (٢) إذ انشاكم من الارض وإذ انتم اجنة في ⦗٨٤⦘ بطون امهاتكم﴾ [النجم: ٣٢] ، قال: علم الله من كل نفس ما هي عاملة، وما هي صانعة وإلى ما هي صائرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ع].
(٢) سقط من: [أ، ب].

حضرت حسن رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { ہُوَ أَعْلَمُ بِکُمْ إذْ أَنْشَأَکُمْ مِنَ الأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ أَجِنَّۃٌ فِی بُطُونِ أُمَّہَاتِکُمْ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر نفس کے بارے میں جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرے گا، اور کیا کام کرے گا، اور اس کا ٹھکانہ کیا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38357، ترقيم محمد عوامة 36768)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36769 ترقیم الشثری: -- 38358
٣٨٣٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الاعمش عن مالك بن الحارث قال: قال عمر: التؤدة في كل شيء خير، إلا ما كان من امر الآخرة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مالك لم يدرك عمر، وأخرجه مسدد كما في المطالب (٣٢٧٦)، وابن أبي الدنيا في قصر الأمل (١٣٩)، والبيهقي في شعب الإيمان (١٠٦٠٤)، وورد من حديث مالك بن الحارث عن قيس بن سعد عن أبيه قال: الأعمش، "لا أراه إلا مرفوعًا"، أخرجه أبو داود (٤٨١٠)، والحاكم ١/ ١٣٢، وأبو يعلى (٧٩٢)، والبيهقي ١٠/ ١٩٤، والخطيب في الجامع (٩٧).
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: آہستگی اور ٹھہراؤ ہر معاملہ میں بہتر ہے سوائے ان معاملات کے جن کا تعلق آخرت سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38358، ترقيم محمد عوامة 36769)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36770 ترقیم الشثری: -- 38359
٣٨٣٥٩ - حدثنا (ابو) (١) معاوية عن الاعمش عن خيثمة عن الحارث بن قيس قال: إذا كنت في شيء من امر الدنيا (فتوخ) (٢) ، وإذا كنت في شيء من امر الآخرة فامكث ما استطعت، وإذا جاءك الشيطان وانت تصلي فقال: إنك (ترائي) (٣) فزد واطل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [أ، ب، س، ع]: (فتراخ)، وفي [هـ]: (فتوح)، وانظر: ما تقدم ١٣/ ٤٢٠ برقم [٣٧٦٦٠].
(٣) في [أ]: (تراي).

حضرت حارث بن قیس رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ جب تو کسی دنیا کے کام میں مشغول ہو تو جلدی سے نمٹا لے اور اگر آخرت کے کسی کام میں مشغول ہو تو جتنا ہوسکے ٹھہر کر سکون سے کر۔ اور جب تیرے پاس نماز میں شیطان آئے اور کہے کہ تو تو ریا کر رہا ہے تو نماز زیادہ پڑھ اور لمبی کرکے پڑھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38359]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38359، ترقيم محمد عوامة 36770)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں