الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
32. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا تكون ذكاته ذكاة أمه
جنین کی زکوٰۃ کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37304 ترقیم الشثری: -- 38904
٣٨٩٠٤ - حدثنا وكيع وابو خالد الاحمر عن هشام لجن عروة عن فاطمة ابنة المنذر عن اسماء ابنة ابي بكر قالت: نحرنا فرسا على عهد رسول الله ﷺ فاكلنا من لحمه او اصبنا من لحمه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح لغيره؛ أخرجه البخاري (٥٥١٠)، ومسلم (١٩٤٢).
حضرت اسماء بنت ابی بکر روایت کرتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں گھوڑے کو نحر (ذبح) کیا اور ہم نے اس کا گوشت کھالیا۔ یا (فرمایا) ہمیں اس کا گوشت ملا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38904]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38904، ترقيم محمد عوامة 37304)
ترقیم عوامۃ: 37305 ترقیم الشثری: -- 38905
٣٨٩٠٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر قال: اطعمنا النبي ﷺ لحوم الخيل ونهانا عن لحوم الحمر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢١٩)، ومسلم (١٩٤١).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا (یعنی کھانے کا کہا) اور ہمیں گدھوں کے گوشت سے منع فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38905]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38905، ترقيم محمد عوامة 37305)
ترقیم عوامۃ: 37306 ترقیم الشثری: -- 38906
٣٨٩٠٦ - حدثنا ابو خالد عن ابن جريج عن (ابي) (١) الزبير عن جابر قال: اكلنا لحوم الخيل يوم خيبر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ابن).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، صرح ابن جريج بالسماع عند مسلم، وأبي داود (٣٨٠٨)، أخرجه مسلم (١٩٤١)، وأحمد (١٤٤٥٠)، وأصله عند البخاري (٥٥٢٠).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ ہم نے خیبر کے دن گھوڑوں کا گوشت کھایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: گھوڑوں کا گوشت نہیں کھایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38906]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38906، ترقيم محمد عوامة 37306)