🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

53. وذكر أن أبا حنيفة كره شرب أبوال الإبل
اونٹوں کے پیشاب کو پینے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37373 ترقیم الشثری: -- 38973
٣٨٩٧٣ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن حكيم عن عامر بن سعد عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"إني احرم ما بين لابتي المدينة: ان تقطع عضاهها او يقتل صيدها"، وقال:"المدينة خير لهم لو كانوا يعلمون" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٦٣)، وأحمد (١٥٧٣).
حضرت عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک میں مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں (حرّوں) کے درمیان کو حرام قرار دیتا ہوں اس بات سے کہ اس کا درخت کاٹا جائے یا اس کے شکار کو قتل کیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ لوگوں کے لئے بہتر ہے اگر لوگ اس بات کو جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38973]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38973، ترقيم محمد عوامة 37373)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37374 ترقیم الشثری: -- 38974
٣٨٩٧٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن ابيه قال: خطبنا علي فقال: من زعم ان عندنا شيئا نقرؤه إلا كتاب الله وهذه الصحيفة (صحيفة) (١) فيها اسنان الإبل واشياء من الجراحات (٢) ، قال: وفيها قال رسول الله ﷺ:"حرم ما بين عير إلى ثور" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (فقد كذب).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٧٢)، ومسلم (١٣٧٠).

ابراہیم تیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ مرتضیٰ نے ہمیں خطبہ دیا تو فرمایا: جو کوئی گمان کرتا ہے کہ ہمارے پاس کوئی چیز ہے جس کو ہم پڑھتے ہیں سوائے کتاب اللہ کے اور اس صحیفہ کے۔ اس صحیفہ میں اونٹوں کی عمروں اور زخموں کے بارے میں کچھ احکام تھے۔ (تو اس کا گمان غلط ہے) راوی کہتے ہیں کہ اس میں یہ بات بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ مقام عیر سے مقام ثور تک حرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38974]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38974، ترقيم محمد عوامة 37374)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37375 ترقیم الشثری: -- 38975
٣٨٩٧٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن (يسير) (١) بن (عمرو) (٢) عن سهل بن حنيف قال: اوما النبي ﷺ إلى (المدينة) (٣) فقال:"إنها حرام آمن" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (بشير).
(٢) في [جـ]: (عمر).
(٣) في [ط، هـ]: (مدينة).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٧٥)، وأحمد (١٥٩٧٦).

حضرت سہل بن حُنیف روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: یہ مامون حرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38975]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38975، ترقيم محمد عوامة 37375)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37376 ترقیم الشثری: -- 38976
٣٨٩٧٦ - حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن الزهري عن سعيد ابن المسيب قال: قال ابو هريرة: حرم رسول الله ﷺ ما بين لابتيها -يريد المدينة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد الرحمن بن إسحاق المدني صدوق، وأخرجه البخاري (١٨٧٣)، ومسلم (١٣٧٢).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے، یعنی مدینہ کے، دونوں پتھریلے میدانوں (حرّوں) کے مابین کو حرم قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38976]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38976، ترقيم محمد عوامة 37376)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 38977
٣٨٩٧٧ - قال ابو هريرة: لو وجدت الظباء ساكنة ما ذعرتها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد الرحمن بن إسحاق المدني صدوق، أخرجه أحمد ٢/ ٤٨٧ (١٠٣٢٢)، ومسلم (١٣٧٢).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر میں ہرنوں کو ٹھہرا ہوا پاؤں تو میں انہیں خوف زدہ نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38977]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38977، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37377 ترقیم الشثری: -- 38978
٣٨٩٧٨ - حدثنا ابو اسامة عن عبيد الله بن عمر عن سعيد بن ابي سعيد عن ابي هريرة قال: قال النبي ﷺ:"إن الله حرم على لساني ما بين لابتي المدينة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٨٦٩)، وأحمد ٢/ ٢٨٦ (٧٨٣١).
حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری زبان سے مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں (حرّوں) کے درمیان کو حرم بنادیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38978]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38978، ترقيم محمد عوامة 37377)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37378 ترقیم الشثری: -- 38979
٣٨٩٧٩ - حدثنا ابو اسامة عن الوليد بن كثير قال: حدثني شرحبيل ابو (سعد) (١) انه دخل (الاسواف) (٢) فصاد بها نهسا -يعني طائرا- فدخل عليه زيد بن ثابت وهو معه فعرك اذنه وقال: خل سبيله، لا ام لك اما علمت ان النبي ﷺ حرم ما بين لابتيها (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (سعيد).
(٢) في [أ]: (الأسواق).
(٣) ضعيف؛ لضعف شرحبيل، أخرجه أحمد (٢١٥٧٦)، ومالك ٢/ ٨٩٠، وعبد الرزاق (١٧١٤٨)، والطبراني (٤٩١١)، والبيهقي ٥/ ١٩٩، والذهبي في سير أعلام النبلاء ٢/ ٤٣٠، والبغوي في الجعديات (٢٨١٤)، والطحاوي ٤/ ١٩٢.

حضرت شرحبیل ابو سعد بیان فرماتے ہیں کہ وہ اسواف میں داخل ہوئے (وہاں پر) انہوں نے ایک پرندہ شکار کیا۔ (اس دوران) ان کے پاس زید بن ثابت تشریف لائے۔ وہ پرندہ ابو سعد کے پاس تھا۔ حضرت زید نے ابو سعد کے کان کو مسلا اور فرمایا۔ تیری ماں نہ ہو! اس کا راستہ چھوڑ دے۔ کیا تجھے معلوم نہیں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں (حرّوں) کے مابین کو حرام قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38979]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38979، ترقيم محمد عوامة 37378)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37379 ترقیم الشثری: -- 38980
٣٨٩٨٠ - حدثنا ابو اسامة عن الوليد بن كثير عن سعيد بن عبد الرحمن بن ابي سعيد الخدري ان عبد الرحمن حدثه عن ابيه عن ابي سعيد انه سمع النبي ﷺ يقول:"إني حرمت ما بين لابتي المدينة كما حرم إبراهيم مكة"، قال: ثم كان ابو سعيد يجد احدنا في يده الطير قد اخذه فيفكه من يده فيرسله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٧٤)، وأحمد (١١٢٧٧).
حضرت عبد الرحمان اپنے والد ابو سعید سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ میں مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں (حرّوں) کے درمیان کو حرم قرار دیتا ہوں جیسا کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ ابو سعید اگر ہم میں سے کسی کے ہاتھ پرندہ پکڑا ہوا دیکھتے تو اس کو اس کے ہاتھ سے روک لیتے پھر پرندہ کو چھڑوا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38980، ترقيم محمد عوامة 37379)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37380 ترقیم الشثری: -- 38981
٣٨٩٨١ - حدثنا يزيد بن هارون عن عاصم الاحول قال: سالت انس بن مالك احرم النبي ﷺ المدينة؟ قال: نعم، هي حرام حرمها الله ورسوله:"لا يختلى خلاها فمن فعل ذلك فعليه لعنة الله والملائكة والناس اجمعين" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٨٦٧)، ومسلم (١٣٦٥).
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کو حرم قرار دیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! یہ حرم ہے اس کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قابل احترام ٹھہرایا ہے۔ اس کا گھاس (بھی) نہیں کاٹا جائے گا۔ جو شخص ایسا کرے (گھاس کاٹے) تو اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38981]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38981، ترقيم محمد عوامة 37380)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37381 ترقیم الشثری: -- 38982
٣٨٩٨٢ - حدثنا ابن ابي (غنية) (١) عن داود بن عيسى عن الحسن قال: اخبرني ابن عباس انه سمع النبي ﷺ يقول:"اللهم إني حرمت المدينة بما حرمت به مكة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عصية).
(٢) مجهول؛ لجهالة داود بن عيسى، وأخرجه أبو يعلى (٢٥٢٤)، وأكثر أهل الحديث على أن الحسن لم يسمع من ابن عباس كما في جامع التحصيل ص ١٦٤، وتحفة التحصيل ١/ ٦٩، وذكر في وفيات الأعيان ٦/ ٣٠٤، هذه الحادثة وفيها: (فقال الحسن: ولقد حدث ابن عباس. . . إلخ).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما خبر دیتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا۔ اے اللہ! میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں جیسا کہ آپ نے مکہ کو حرم قرار دیا ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس آدمی پر کچھ بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38982، ترقيم محمد عوامة 37381)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں