الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
74. وذكر أن أبا حنيفة قال: يضمن إذا باع بغير أمره
خریداری میں وکالت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37448 ترقیم الشثری: -- 39049
٣٩٠٤٩ - حدثنا ابو معاوية ووكيع عن الاعمش عن عمارة بن عمير عن ابي معمر عن ابي (مسعود) (١) قال: قال النبي ﷺ:"لا تجزئ صلاة لا يقيم الرجل صلبه فيها في الركوع والسجود" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مسعد).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧١٠٣)، والترمذي (٢٦٥)، والنسائي ٢/ ١٨٣، وابن ماجه (٨٧٠)، وابن خزيمة (٥٩١)، وابن حبان (١٨٩٢)، وعبد الرزاق (٢٨٥٦)، والحميدي (٤٥٤)، والدارمي ١/ ٣٠٤، وابن الجارود (١٩٥)، وأبو عوانة ٢/ ١٠٤، والطحاوي في شرح المشكل (٢٠٦)، والطبراني ١٧/ (٥٧٨)، والدارقطني ١/ ٣٤٨، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ١١٦، والبيهقي ٢/ ٨٨، والبغوي (٦١٧).
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نماز کفایت نہیں کرتی جس کے رکوع، سجود میں آدمی اپنی پشت (مکمل) سیدھی نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39049، ترقيم محمد عوامة 37448)
ترقیم عوامۃ: 37449 ترقیم الشثری: -- 39050
٣٩٠٥٠ - حدثنا ابو خالد عن ابن عجلان عن علي بن يحيى بن خلاد عن ابيه عن عمه وكان بدريا قال: كنا جلوسا مع النبي ﷺ إذ دخل رجل يصلي، فصلى صلاة خفيفة لا يتم ركوعا ولا سجودا، ورسول الله ﷺ يرمقه ولا يشعر، فصلى ثم جاء فسلم على النبي ﷺ فرد عليه النبي ﷺ فقال:"اعد، فإنك لم تصل"، ففعل ⦗٢٧٧⦘ ذلك ثلاثا، كل ذلك يقول:"اعد، فإنك لم تصل" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد وابن عجلان صدوقان، أخرجه أحمد (١٨٩٩٧)، والنسائي ٢/ ١٩٣، وابن حبان (١٧٨٧)، والشافعي في الأم ١/ ٨٨، والبخاري في القراءة خلف الإمام (١١٢)، والطبراني (٤٥٢٤)، وابن أبي عاصم (١٩٧٦)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٢٤٥)، كما أخرجه بنحوه أبو داود (٨٦١)، والترمذي (٣٠٢)، وابن ماجه (٤٦٠)، وابن خزيمة (٥٤٥)، والحاكم ١/ ٢٤٣.
حضرت علی بن یحییٰ بن خلاد رحمہ اللہ اپنے والد سے، اپنے چچا سے جو کہ بدری تھے، روایت بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی نماز پڑھنے کے لئے داخل ہوا۔ پس اس نے ہلکی سی (یعنی تیز تیز) نماز پڑھی۔ نہ رکوع پورا کیا اور نہ سجدہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو دیکھ رہے تھے اور اس کو پتہ نہ تھا۔ پس اس نے (یونہی) نماز پڑھی اور حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا اور فرمایا (نماز کا) اعادہ کرو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ اس آدمی نے تین مرتبہ یہ کام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مرتبہ فرماتے (نماز کا) اعادہ کرو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39050، ترقيم محمد عوامة 37449)
ترقیم عوامۃ: 37450 ترقیم الشثری: -- 39051
٣٩٠٥١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن المسور بن مخرمة انه راى رجلا لا يتم ركوعه ولا سجوده فقال له: اعد، فابى فلم يدعه حتى اعاد (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان.
حضرت مسور بن مخرمہ کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو اپنا رکوع، سجدہ پورا نہیں کر رہا تھا۔ تو انہوں نے اس کو کہا۔ دوبارہ پڑھو! اس آدمی نے انکار کیا۔ تو انہوں نے اس کو تب تک نہیں چھوڑا جب تک اس نے اعادہ نہیں کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس کو یہ نماز کفایت کر جائے گی لیکن اس نے بُرا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39051، ترقيم محمد عوامة 37450)