🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

91. وذكر أن أبا حنيفة قال: الوتر فريضة
وتروں کے وجوب کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37522 ترقیم الشثری: -- 39126
٣٩١٢٦ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن جابر (١) بن سمرة قال: كانت للنبي ﷺ خطبتان يجلس بينهما يقرا القرآن ويذكر الناس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (عن).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (٨٦٢)، وأحمد (٢٠٨١٣).

حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دو خطبے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے درمیان بیٹھتے تھے، قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو تذکیر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39126، ترقيم محمد عوامة 37522)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37523 ترقیم الشثری: -- 39127
٣٩١٢٧ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: كان النبي ﷺ يخطب قائما، ثم يجلس، ثم يقوم فيخطب خطبتين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو جعفر ليس صحابيًا.
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ جاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے ارشاد فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39127، ترقيم محمد عوامة 37523)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37524 ترقیم الشثری: -- 39128
٣٩١٢٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن ابي ذئب عن صالح مولى (التوامة) (١) قال: استخلف مروان ابا هريرة على المدينة، فكان يصلي بنا (يوم) (٢) الجمعة فيخطب خطبتين ويجلس جلستين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (التومة).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) حسن؛ صالح صدوق، وروى عنه ابن أبي ذئب قبل اختلاطه.

حضرت صالح مولی التوامہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ کا خلیفہ بنایا تو آپ ہمیں جمعہ پڑھاتے تھے اور دو خطبے ارشاد فرماتے تھے اور دو مرتبہ بیٹھتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: امام صرف ایک مرتبہ بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39128، ترقيم محمد عوامة 37524)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں