🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

102. وذكر أن أبا حنيفة قال: وقت العشاء إلى نصف الليل
عشاء کے وقت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37591 ترقیم الشثری: -- 39195
٣٩١٩٥ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد ان القسامة كانت في الجاهلية فاقرها النبي ﷺ في قتيل من الانصار وجد في (جب) (١) اليهود قال: فبدا النبي ﷺ باليهود فكلفهم قسامة خمسين، فقالت اليهود: لن (نحلف) (٢) فقال: ⦗٣١٣⦘ النبي ﷺ للانصار:"افتحلفون؟" قالت الانصار: لن (نحلف) (٣) ، فاغرم النبي ﷺ اليهود ديته؛ لانه قتل بين اظهرهم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حب).
(٢) في [س]: (تخلف).
(٣) في [أ، ب]: (نحلت).
(٤) مرسل، سعيد تابعي، وأخرجه النسائي (٦٩١٢)، وعبد الرزاق (١٨٢٥٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٧٩).

حضرت سعید فرماتے ہیں کہ قسامت جاہلیت میں (بھی) تھی پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ے اس کو انصار کے ایک اس مقتول کے بارے میں برقرار رکھا جو یہود کے کنویں میں (مقتول) پایا گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود سے ابتدا کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں پچاس قسموں کا پابند ٹھہرایا۔ تو یہود نے کہا۔ ہم ہرگز قسم نہیں کھائیں گے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار سے کہا: کیا تم قسم اٹھاؤ گے؟ انصار نے کہا: ہم ہرگز قسم نہیں کھائیں گے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کی دیت یہود کے ذمہ لگا دی۔ کیونکہ یہ انہی کے درمیان قتل ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39195، ترقيم محمد عوامة 37591)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37592 ترقیم الشثری: -- 39196
٣٩١٩٦ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: دعاني عمر بن عبد العزيز فسالني عن القسامة فقال: إنه قد بدا (لي) (١) ان اردها، إن (الاعرابي) (٢) يشهد، والرجل الغائب يجيء فيشهد، فقلت: يا امير المؤمنين إنك لن تستطيع ردها، قضى بها النبي ﷺ والخلفاء (بعده) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [س]: (الأعراب).
(٣) في [س]: (بعدهم).
(٤) مرسل؛ الزهري تابعي، وأخرجه أحمد (٢٣٦٦٨)، وعبد الرزاق (٨٢٧٩).

حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مجھے عمر بن عبد العزیز نے بلایا اور مجھ سے قسامت کے بارے میں سوال کیا۔ اور کہا کہ میرا خیال یہ ہو رہا ہے کہ میں اس کو رد کر دوں۔ ایک دیہاتی آ کر گواہی دیتا ہے اور غیر موجود آدمی گواہی دیتا ہے۔ میں نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین! آپ اس کو رد نہیں کرسکتے قسامت کے ذریعہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلفاء نے (بھی) فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39196، ترقيم محمد عوامة 37592)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37593 ترقیم الشثری: -- 39197
٣٩١٩٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن سعيد بن عبيد الطائي عن (بشير) (١) بن (يسار) (٢) ان رجلا من الانصار يقال له سهل بن ابي (حثمة) (٣) اخبره ان نفرا من قومه انطلقوا إلى خيبر فتفرقوا فيها فوجدوا احدهم قتيلا، فقالوا للذين وجدوه عندهم: قتلتم صاحبنا، قالوا: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا، قال: فانطلقوا إلى نبي الله، فقالوا: يا نبي الله، انطلقنا إلى خيبر فوجدنا احدنا قتيلا، فقال النبي ﵊ (٤) :"الكبر الكبر"، فقال لهم"تاتون بالبينة على من قتل"، ⦗٣١٤⦘ قالوا: ما لنا بينة، قال:"فيحلفون لكم"، قالوا: لا نرضى بايمان اليهود، فكره نبي الله ﷺ (٥) ان يبطل (دمه) (٦) ، (فوداه) (٧) بمائة من إبل الصدقة (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بشر).
(٢) في [س]: بياض.
(٣) في [أ، ب]: (خيثمة).
(٤) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [أ، ب]: (ذمه).
(٧) في [أ، ب]: (قوداه).
(٨) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٩٨)، ومسلم (١٦٦٩).

حضرت سہل بن ابی حثمہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی قوم کے چند افراد خیبر کی طرف چلے۔ پس وہ وہاں سے منتشر ہوگئے۔ اور انہوں نے ایک فرد کو مقتول پایا۔ تو انہوں نے ان لوگوں سے جن کے ہاں مقتول پایا گیا تھا۔ کہ کہ تم نے ہمارے ساتھی کو قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں قاتل کا علم ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس یہ لوگ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ یا نبی اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم لوگ خیبر کی طرف چلے تو ہم نے اپنا ایک آدمی مقتول پایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بڑے کو (بات کرنے دو)، بڑے کو (بات کرنے دو)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (مقتول کی قوم) سے فرمایا: تم قتل کرنے والے کے خلاف گواہ پیش کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا۔ ہمارے پا س گواہ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ لوگ تمہارے سامنے قسم اٹھائیں گے۔ ان لوگوں نے عرض کیا۔ ہم یہودیوں کی قسموں پر راضی نہیں ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کے خون کو ضائع ہونا ناپسند فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک سو اونٹ دیت میں ادا کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39197، ترقيم محمد عوامة 37593)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37594 ترقیم الشثری: -- 39198
٣٩١٩٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان حويصة ومحيصة ابني مسعود وعبد الله وعبد الرحمن ابني فلان خرجوا يمتارون بخيبر فعدي على عبد الله فقتل قال: فذكروا ذلك للنبي ﷺ قال: فقال رسول الله ﷺ:"تقسمون بخمسين وتستحقون"، فقالوا: يا رسول الله، كيف نقسم ولم نشهد؟ قال:" (فتبرئكم) (١) يهود"، قالوا: يا رسول الله إذن تقتلنا (يهود) (٢) ، قال: فوداه رسول الله ﷺ من عنده (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فبرلكم).
(٢) في [هـ]: (اليهود).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وأخرجه ابن ماجه (٢٦٧٨)، والنسائي ٨/ ١٢، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٩٢)، والدارقطني ٣/ ١٠٩، ومسلم في التمييز (٦٥)، والبيهقي في المعرفة (٤٩٧٦)، والحربي في غريب الحديث ١/ ٦٨.

حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ مسعود کے دونوں بیٹے حُویّصہ، محیصہ اور فلاں کے بیٹے عبد اللہ، عبد الرحمان خیبر کے علاقہ میں غلہ لانے کے لئے گئے وہاں حضرت عبد اللہ پر جارحیت ہوئی اور وہ قتل ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسمیں اٹھاؤ اور استحقاق پیدا کرو؟ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم کیسے قسمیں اٹھائیں حالانکہ ہم (وہاں) حاضر نہیں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر یہود تمہیں سبکدوش کردیں؟ (یعنی وہ قسمیں اٹھالیں) انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! پھر تو یہود ہمیں قتل کردیں گے (یعنی جھوٹی قسمیں کھالیا کریں گے)۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طرف سے اس مقتول کی دیت ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39198، ترقيم محمد عوامة 37594)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37595 ترقیم الشثری: -- 39199
٣٩١٩٩ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا سعيد عن قتادة ان سليمان بن يسار قال: القسامة حق، قضى بها رسول الله ﷺ، بينما الانصار عند رسول الله ﷺ (إذ) (١) خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند النبي ﷺ، فإذا هم بصاحبهم يتشحط في دمه، فرجعوا إلى النبي ﷺ فقالوا: قتلنا اليهود -وسموا رجلا منهم، ولم تكن ⦗٣١٥⦘ (لهم) (٢) بينة، فقال لهم النبي ﷺ:"شاهدان من غيركم حتى (ادفعه) (٣) إليكم برمته"، فلم تكن لهم، فقال:"استحقوا بخمسين (قسامة) (٤) ادفعه إليكم برمته"، فقالوا: يا رسول الله إنا نكره ان (نحلف) (٥) على غيب، فاراد رسول الله ﷺ ان ياخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الانصار: يا رسول الله، إن اليهود لا يبالون (الحلف) (٦) ، متى (ما) (٧) (نقبل) (٨) هذا منهم (ياتوا) (٩) على آخرنا، فوداه النبي ﷺ من عنده (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (إذا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ب]: (ادفعوا).
(٤) في [هـ]: (تهامة).
(٥) في [أ، ب]: (يحلف).
(٦) في [هـ]: (الخلف).
(٧) سقط من: [س].
(٨) في [س]: (يقبل)، وفي [هـ]: (نقيل).
(٩) في [أ]: (فأتوا).
(١٠) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي، أخرجه البيهقي في المعرفة (١٦٣٧١)، وورد من طريق سليمان عن رجل من الأنصار، أخرجه مسلم (١٦٧٠)، وأحمد (١٦٦٤٩).

حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ قسامت برحق ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے ذریعہ سے فیصلہ فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس انصار حاضر تھے کہ ان میں سے ایک انصاری چلے گئے پھر (بعد میں) بقیہ انصار بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے چلے گئے۔ ناگہاں انہوں نے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت دیکھا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں واپس آئے اور عرض کیا۔ ہمیں یہودیوں نے قتل کیا ہے اور انہوں نے یہودیوں میں سے ایک شخص کا نام لیا لیکن ان کے پاس گواہ نہیں تھا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارے سوا دو گواہ ہوں تاکہ میں اس مسمّٰی شخص کو تمہارے حوالہ کر دوں؟ لیکن ان کے پاس گواہ نہیں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسموں کے ذریعہ استحقاق پیدا کرلو تاکہ میں یہ شخص تمہارے حوالہ کر دوں؟ انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم غیب کی بات پر قسم کھانے کو پسند نہیں کرتے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود سے پچاس قسمیں لینے کا ارادہ فرمایا تو انصار نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہود قسموں کی کوئی پروا نہیں کرتے۔ جب ہم ان سے اس (مقتول پر قسموں) کو قبول کرلیں گے تو یہ ہم میں سے آخری شخص تک کا صفایا کر دیں گے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کی دیت اپنی طرف سے ادا فرمائی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: خون کا دعویٰ کرنے والوں کی قسموں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39199، ترقيم محمد عوامة 37595)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں