الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
110. وذكر أن أبا حنيفة كره أن (تخص) سورة ليوم الجمعة والعيدين
جمعہ اور عیدین میں قراء ت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37631 ترقیم الشثری: -- 39235
٣٩٢٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون حدثنا محمد بن إسحاق عن سعيد بن (السباق) (١) عن ابيه عن سهل بن حنيف قال: كنت القى من المذي شدة، فكنت اكثر الغسل منه، فذكرت ذلك لرسول الله ﷺ فقال:"إنما يكفيك من ذلك ⦗٣٢٦⦘ الوضوء"، قال: قلت: يا رسول الله، فكيف بما يصيب ثوبي؟ قال:"إنما يكفيك كف (من) (٢) ماء تنضح به من ثويك حيث ترى انه اصاب" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (السياق).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، صرح بالسماع، وأخرجه أحمد (١٥٩٧٣)، وأبو داود (٢١٠)، وابن ماجه (٥٠٦)، وابن خزيمة (٢٦١)، وابن حبان (١١٠٣).
حضرت سہل بن حنیف بیان فرماتے ہیں کہ مجھے مذی کی وجہ سے بڑی تکلیف تھی اور میں اس کی وجہ سے بکثرت غسل کرتا تھا۔ میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں مذی سے وضو ہی کفایت کر دے گا۔ حضرت سہل فرماتے ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! جو میرے کپڑوں کو لگ گئی ہے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک چلو پانی تجھے کافی ہے۔ اس کو تو اپنے کپڑوں کے اس حصہ پر چھڑک دے جہاں تیرے گمان کے مطابق مذی لگی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39235، ترقيم محمد عوامة 37631)
ترقیم عوامۃ: 37632 ترقیم الشثری: -- 39236
٣٩٢٣٦ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا اجنب الرجل في ثوبه فراى فيه اثرا فليغسله، فإن لم ير فيه اثرا فلينضحه بالماء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه عبد الرزاق (١٤٥١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی کپڑے میں جنبی ہوجائے تو پھر وہ اس کپڑے میں اثرات دیکھے تو اس کپڑے کو دھو لینا چاہیے اور اگر کپڑے میں اثرات نہ دیکھے تو پھر اس پر پانی (ہی) چھڑک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39236، ترقيم محمد عوامة 37632)
ترقیم عوامۃ: 37633 ترقیم الشثری: -- 39237
٣٩٢٣٧ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق قال: قال رجل من الحي لابي ميسرة: إني (اجنب) (١) في ثوبي فانظر فلا ارى شيئا، قال: (فإذا) (٢) اغتسلت فتلفف به وانت رطب فإن (ذلك) (٣) (يجزئك) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أجنبت).
(٢) في [أ، ب]: (إذا).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [أ، ب]: (يجزيك).
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ قبیلہ کے ایک آدمی نے ابو میسرہ سے کہا۔ میں اپنے کپڑوں میں (ہی) جنبی ہوا پس میں نے (کپڑوں کو) دیکھا تو مجھے کوئی چیز نظر نہیں آئی؟ ابو میسرہ نے کہا۔ جب تم غسل کرو اور کپڑے پہن لواس حال میں کہ تم تر ہو تو تمہارے لئے یہی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39237، ترقيم محمد عوامة 37633)
ترقیم عوامۃ: 37634 ترقیم الشثری: -- 39238
٣٩٢٣٨ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم في الرجل يحتلم في الثوب فلا يدري اين موضعه؟ قال: ينضح الثوب بالماء.
حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں جس کو کپڑوں میں احتلام ہوا ہو اور اس کو احتلام کی جگہ معلوم نہ ہو۔ منقول ہے کہ یہ آدمی کپڑے پر پانی چھڑک لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39238]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39238، ترقيم محمد عوامة 37634)
ترقیم عوامۃ: 37635 ترقیم الشثری: -- 39239
٣٩٢٣٩ - حدثنا محبوب القواريري عن مالك بن حبيب عن سالم قال: ساله رجل قال: (إني) (١) (احتلم) (٢) في ثوبي، قال: اغسله، قال: خفي علي، قال: رشه بالماء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (احتلمت).
حضرت سالم کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی نے پوچھا۔ مجھے میرے کپڑوں میں احتلام ہوا ہے؟ انہوں نے فرمایا: کپڑوں کو دھو لو۔ سائل نے کہا۔ وہ (احتلام والا حصہ) مجھ پر مخفی ہوگیا ہے۔ حضرت سالم نے فرمایا: اس پر پانی چھڑک دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39239]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39239، ترقيم محمد عوامة 37635)
ترقیم عوامۃ: 37636 ترقیم الشثری: -- 39240
٣٩٢٤٠ - حدثنا وكيع عن هشام (١) عن ابيه عن (زبيد) (٢) بن الصلت ان عمر نضح ما لم (ير) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (عن حبيب عن سالم).
(٢) في [س]: (نسير).
(٣) في [س]: (يره).
(٤) صحيح؛ أخرجه الطحاوي ١/ ٥٢.
حضرت زبید بن صلت روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نہ دکھائی دینے کی صورت میں چھڑکاؤ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39240]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39240، ترقيم محمد عوامة 37636)
ترقیم عوامۃ: 37637 ترقیم الشثری: -- 39241
٣٩٢٤١ - حدثنا غندر عن شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: إن (اضللت) (١) (فانضح) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (ضللت).
(٢) في [ب]: (فانضح).
حضرت سعیدبن مسیب سے منقول ہے کہ اگر تمہیں (موضع احتلام) بھول جائے تو چھڑکاؤ کرلو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس کپڑے پر چھڑکاؤ نہیں کرے گا۔ پانی (کا چھڑکاؤ) نجاست کو زیادہ ہی کرے گا (کم نہیں کرے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39241، ترقيم محمد عوامة 37637)