الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
116. وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا فاتته الصلوات لم يؤذن في شيء منها ولم يقم
فوت شدہ نمازوں کی ادائیگی پر اذان و اقامت کہنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37657 ترقیم الشثری: -- 39261
٣٩٢٦١ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن الزهري سمع مالك بن اوس بن الحدثان يقول: سمعت عمر يقول: قال رسول الله ﷺ:"البر بالبر ربا إلا هاء وهاء، والشعير بالشعير ربا إلا هاء وهاء" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١٣٤)، ومسلم (١٥٨٦).
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گندم، گندم کے عوض سود ہے ہاں اگر یوں اور یوں ہوں (یعنی نقد ہو) اور جَو، جَو کے عوض سود ہے۔ ہاں اگر یوں اور یوں ہو (یعنی نقد ہو) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39261، ترقيم محمد عوامة 37657)
ترقیم عوامۃ: 37658 ترقیم الشثری: -- 39262
٣٩٢٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن ابي قلابة عن (ابي) (١) الاشعث عن عبادة بن الصامت قال: قال رسول الله ﷺ:"الشعير بالشعير مثلا بمثل يدا بيد" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥٨٧)، وأحمد (٢٢٧٢٧).
حضرت عبادہ بن صامت بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جَوْ، جَو کے عوض برابر اور نقد دیئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39262، ترقيم محمد عوامة 37658)
ترقیم عوامۃ: 37659 ترقیم الشثری: -- 39263
٣٩٢٦٣ - حدثنا وكيع حدثنا إسماعيل بن مسلم العبدي حدثنا ابو المتوكل الناجي عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ:"البر بالبر والشعير بالشعير مثلا بمثل يدا بيد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥٨٤)، وأحمد (١١٩٢٨)، وأصله عند البخاري (٢١٧٦).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گندم، گندم کے عوض برابر اور نقد (بیع) ہوگی اور جَو، جَو کے عوض برابر اور نقد دیئے جائیں گے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ فرمایا کرتے تھے کہ غیر موجود گندم کو حاضر گندم کے عوض بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39263، ترقيم محمد عوامة 37659)