🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

61. باب:ما جاء في النقصير
باب: نکسیر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 551 ترقیم الرسالہ : -- 560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَبُو عُلاثَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، نا أبِي ، نا ابْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَعَفَ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَغْسِلْ عَنْهُ الدَّمَ، ثُمَّ لِيُعِدْ وَضُوءَهُ وَيَسْتَقْبِلْ صَلاتَهُ" . سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: جب کسی شخص کی نماز کے دوران نکسیر پھوٹ پڑے، تو وہ واپس جائے، خون کو دھو کر دوبارہ وضو کرے اور نئے سرے سے نماز پڑھے۔ اس روایت کا راوی سلیمان بن ارقم، متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 560]
ترقیم العلمیہ: 551
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3440، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 560، 579، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11374»
«قال ابن حجر: وفيه سليمان بن أرقم وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 495)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 552 ترقیم الرسالہ : -- 561
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّوَّافِ، نا حَامِدٌ، نا سُرَيْجٌ، نا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ الضَّمْضَمِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْبَحْرُ مَاءٌ طَهُورٌ لِلْمَلائِكَةِ، إِذَا نَزَلُوا تَوَضَّئُوا وَإِذَا صَعِدُوا تَوَضَّئُوا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: سمندر کا پانی فرشتوں کے وضو کا پانی ہے، جب وہ نیچے اترتے ہیں، تو اس سے وضو کرتے ہیں، جب وہ اوپر چڑھتے ہیں، تو اس سے وضو کرتے ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 561]
ترقیم العلمیہ: 552
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 561 انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں