🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

18. بَابُ التَّحْوِيلِ إِلَى الْكَعْبَةِ وَجَوَازِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي بَعْضِ الصَّلَاةِ
باب: خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلینا اور نماز کے درمیان قبلہ کی طرف رخ کرنے کا جائز ہونا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1056 ترقیم الرسالہ : -- 1071
نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ، إِمْلاءً، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، نا صَالِحُ بْنُ قُدَامَةَ أَبُو مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّاسُ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ فِي قُبَاءٍ إِذْ جَاءَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أنزل عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَأَمَرَهُ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ أَلا فَاسْتَقْبِلُوهَا، وَكَانَتْ وُجُوهُ النَّاسِ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا مُوَجِّهِينَ إِلَى الْكَعْبَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ کچھ لوگ قباء میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا: گزشتہ رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کا حکم نازل ہوا ہے اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا ہے، آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیں، تو اے لوگو! تم بھی اس کی طرف رخ کر لو (راوی کہتے ہیں) اس وقت ان لوگوں کا رخ شام (یعنی بیت المقدس) کی طرف تھا، تو وہ اسی وقت گھوم کر خانہ کعبہ کی طرف منہ (کر کے نماز ادا) کرنے لگے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1071]
ترقیم العلمیہ: 1056
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 403، 4488، 4490، 4491، 4493، 4494، 7251، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 525، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 666، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 435، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1715، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 492، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 341، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1071، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4732»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1057 ترقیم الرسالہ : -- 1072
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى ، نا أَبُو هَاشِمٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ قُدُومِهِ الْمَدِينَةَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ عَلِمَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ هَوَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فنزلت: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144، فَأَمَرَهُ أَنْ يُوَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ، وَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَوَّلَ وَجْهَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَتَوَجَّهْنَا إِلَى الْكَعْبَةِ وَقَدْ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد تقریباً سولہ ماہ تک ہم لوگ آپ کی اقتداء میں بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی خواہش سے واقف تھا۔ اس نے یہ آیت نازل کی: ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو جاؤ گے، تو تم اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کر لو۔ اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کریں۔ راوی کہتے ہیں: ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا، ہم اس وقت بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے۔ اس نے بتایا: تمہارے نبی نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا ہے۔ تو ہم نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر لیا، حالانکہ ہم دو رکعت ادا کر چکے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1072]
ترقیم العلمیہ: 1057
تخریج الحدیث: «مضطرب، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 40، 399، 4486، 4492، 7252، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 525، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 428، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 487، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1010، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1072، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18790»
«قال ابن حجر: أبو بكر سيئ الحفظ وقد اضطرب فيه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 118)»

الحكم على الحديث: مضطرب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1058 ترقیم الرسالہ : -- 1073
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، نا جَمِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ أَبُو النَّضْرِ الطَّائِيُّ، نا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: جَاءَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَى الْكَعْبَةِ، وَالإِمَامُ فِي الصَّلاةِ قَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ الْمُنَادِي: قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَصَلُّوا الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ إِلَى الْكَعْبَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک شخص نے یہ اعلان کیا خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے (راوی کہتے ہیں) اس وقت امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے اور وہ دو رکعت ادا کر چکے، اس اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا، اب خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے تو سب لوگوں نے بقیہ دو رکعت خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1073]
ترقیم العلمیہ: 1058
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1073، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7335، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1545، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 406، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1059 ترقیم الرسالہ : -- 1074
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: لَمَّا حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ مَرَّ رَجُلٌ بِأَهْلِ قُبَاءٍ وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَقَالَ لَهُمْ: قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَاسْتَدَارُوا أَمَامَهُمْ نَحْوَ الْكَعْبَةِ" .
سیدنا سہل بن ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا تو ایک شخص قباء کے رہنے والے لوگوں کے پاس سے گزرا وہ لوگ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے اس شخص نے ان سے کہا: خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے۔ تو ان لوگوں نے اور ان کے امام نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1074]
ترقیم العلمیہ: 1059
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1074، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5860»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں