🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. بَابُ الْجَعَالَةِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3051 ترقیم الرسالہ : -- 3084
ثنا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" مَاتَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ وَكَفَّنَّاهُ وَحَنَّطْنَاهُ وَوَضَعْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَيْثُ يُوضَعُ الْجَنَائِزُ عِنْدَ مَقَامِ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ، ثُمَّ آذَنَّا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ عَلَيْهِ فَجَاءَ مَعَنَا، ثُمَّ خَطَّى، ثُمَّ قَالَ عَلَيْهِ السَّلامُ لِعَلِيٍّ: عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنًا؟، قَالُوا: نَعَمْ، دِينَارَانِ، فَتَخَلَّفَ، فَقَالَ لَهُ أَبُو قَتَادَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُمَا عَلَيَّ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: هُمَا عَلَيْكَ وَفِي مَالِكَ، وَحَقُّ الرَّجُلِ عَلَيْكَ، وَالْمَيِّتُ مِنْهُمَا بَرِيءٌ، فَقَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَقِيَ أَبَا قَتَادَةَ، يَقُولُ: مَا صَنَعْتَ فِي الدِّينَارَيْنِ؟، حَتَّى كَانَ آخِرُ ذَلِكَ، قَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: الآنَ حِينَ بَرَّدْتَ عَلَيْهِ جِلْدَهُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب کا انتقال ہو گیا، ہم نے انہیں غسل دیا، کفن دیا، انہیں خوشبو لگائی اور اسے جبرائیل علیہ السلام کی جگہ کے پاس رکھ دیا، جہاں جنازے رکھے جاتے تھے، پھر ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تاکہ آپ اس کی نماز جنازہ ادا کریں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ چند قدم چل کر آئے، پھر آپ نے فرمایا: ”شاید تمہارے ساتھی کے ذمہ کچھ قرض تھا۔“ لوگوں نے عرض کی: ”جی ہاں، دو دینار تھے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑنے لگے، ہم میں سے ایک صاحب، جن کا نام ابوقتادہ تھا، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ”یا رسول اللہ! ان دونوں (دیناروں) کی ادائیگی میرے ذمہ ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں کی ادائیگی تمہارے ذمہ ہے اور تمہارے مال میں سے ہو گی، اور (وصول کرنے والے) شخص کا حق تمہارے ذمہ ہے، یہ مرحوم ان دونوں سے بری ہے۔“ تو سیدنا ابوقتادہ نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جب بھی سیدنا ابوقتادہ سے ملاقات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہی دریافت کیا: ”تم نے ان دو دیناروں کا کیا کیا؟“ آخر کار جب سیدنا ابوقتادہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: ”یا رسول اللہ! میں نے ان دونوں کو ادا کر دیا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب اس شخص کو ٹھنڈک نصیب ہوئی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3084]
ترقیم العلمیہ: 3051
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 867، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1785، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 10، 3062، 3064، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2359، 8690، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1580، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2954، 2956، 3343، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 212، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 45، 2416،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3084، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14375»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3052 ترقیم الرسالہ : -- 3085
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّيُوطِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دَيْنٍ، وَلَفَقِيهٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ، وَعِمَادُ هَذَا الدِّينِ الْفِقْهُ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لأَنْ أَجْلِسَ سَاعَةً فَأَفْقَهَ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُحْيِيَ لَيْلَةً إِلَى الْغَدَاةِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی بندگی کے حوالے سے بھی جو کام کیے جاتے ہیں، ان میں سب سے زیادہ فضیلت دین میں سمجھ بوجھ حاصل کرنے کو ہے، ایک فقیہ شیطان کے لیے ایک ہزار عبادت گزاروں سے زیادہ شدید (پریشانی کا باعث) ہوتا ہے، ہر چیز کا ایک ستون ہے، اس دین کا ستون فقہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ایک گھڑی بیٹھ کر دین کا علم حاصل کر لوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں رات بھر نوافل ادا کرتا رہوں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3085]
ترقیم العلمیہ: 3052
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3085، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 3087، 3088، وأخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6166»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3053 ترقیم الرسالہ : -- 3086
ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا جَدِّي ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ التُّرْجُمَانِ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الأَنْبِيَاءُ قَادَةٌ، وَالْعُلَمَاءُ سَادَةٌ، وَمَجَالِسُهُمْ زِيَادَةٌ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انبیاء قائدین ہیں، فقہاء سردار ہیں، ان کی ہم نشینی (علم اور اجر و ثواب میں) اضافہ کا باعث ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3086]
ترقیم العلمیہ: 3053
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3086، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں