الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ انْعِقَادِ الْجَمَاعَةِ بِإِمَامٍ وَمَأْمُومٍ سَوَاءً كَانَ الْمَأْمُومُ رَجُلًا أَمْ صَبِيًّا أَمِ امْرَأَةً
امام اور ایک مقتدی کے ساتھ جماعت کا منعقد ہو جانا، برابر ہے کہ وہ مقتدی مرد ہو یا عورت ہو یا بچہ
حدیث نمبر: 2592
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي فَقَالَ: ( (أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَٰذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ) ) ، فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (هَٰذَانِ جَمَاعَةٌ) )
سیّدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو اکیلا نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر فرمایا: کیاکوئی ایسا آدمی نہیں ہے جو اس پر صدقہ کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے۔پس ایک آدمی اٹھا اور اس کے ساتھ نماز پڑھی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”یہ دو آدمی جماعت ہیں۔“ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 2592]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف جدّا، عبيد الله بن زحر الافريقي ضعيف، وعلي بن يزيد الالھاني واھي الحديث أخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 7974، وفي ’’الاوسط‘‘: 6620، وأخرجه مرسلا ابوادود في ’’المراسيل‘‘: 26، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22189 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22542»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 2593
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بِتُّ لَيْلَةً عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا فِي لَيْلَتِهَا، فَقَامَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ لِأُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِ، قَالَ: فَأَخَذَ بِذُؤَابَةٍ كَانَتْ لِي أَوْ بِرَأْسِي حَتَّى جَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی خالہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے پاس رات گزاری،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس رات ان ہی کے پاس تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، تاکہ آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سر کے بالوں کو یا میرے سرکو پکڑا اور مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کردیا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 728، 5919، ومسلم: 192، 193، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1843 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1843»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 728
حدیث نمبر: 2594
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّى وَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ فَصَلَّتْ، فَإِنْ أَبَتْ نَضَحَ فِي وَجْهِهَا الْمَاءَ، وَرَحِمَ اللَّهَ امْرَأَةً قَامَتْ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّتْ وَأَيْقَظَتْ زَوْجَهَا فَصَلَّى، فَإِنْ أَبَى نَضَحَتْ فِي وَجْهِهِ الْمَاءِ) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اس آدمی پر رحم کرے جو رات کو کھڑا ہوتا ہے اور نماز پڑھتا ہے اور اپنی بیوی کو بھی بیدار کرتاہے اور وہ بھی نماز پڑھتی ہے۔ اگر وہ اٹھنے سے انکار کرتی ہے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارتا ہے۔ اور اسی طرح اللہ تعالیٰ اس عورت پر بھی رحم کرے جو رات کو اٹھتی ہے اور نماز پڑھتی ہے اور اپنے خاوند کو بھی جگاتی ہے اور وہ بھی نماز پڑھتا ہے، اگر وہ اٹھنے سے انکار کرتا ہے تو وہ اس کے منہ پر چھینٹے مارتی ہے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 2594]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي أخرجه ابوداود: 1308، 1450، وابن ماجه: 1336، والنسائي: 3/205، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7410 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7404»
الحكم على الحديث:
اسناده قوي أخرجه ابوداود: 1308