الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِي أَنَّ حَدَّ الْقَذَفِ ثَمَانُونَ جَلَدَةٌ
تہمت کی حد اسی کوڑے ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6750
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي وَلَدِ الْمُتَلاَعِنَيْنِ: ((أَنَّهُ يَرِثُ أُمَّهُ وَتَرِثُهُ أُمُّهُ، وَمَنْ قَفَاهَا بِهِ جُلِدَ ثَمَانِينَ، وَمَنْ دَعَاهُ وَلَدَ زِنًا جُلِدَ ثَمَانِينَ))
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے لعان کرنے والوں کی اولاد کے بارے میں رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا: یہ اولاد اپنی ماں کی اور اس کی ماں ان کی وارث بنے گی اور جس نے اس خاتون پر تہمت لگائی، اس کو اسی (۸۰) کوڑے لگائے جائیں گے اور جس نے ایسی اولاد کو زنا والی اولاد قرار دیا، اس کو بھی اسی (۸۰) کوڑے لگائے جائیں گے۔ [الفتح الربانی/أبواب حد القذف/حدیث: 6750]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، محمد بن اسحق مدلس، وقد عنعن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7028 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7028»
وضاحت: فوائد: … اس باب میں تہمت سے مراد عورت پر زنا کی تہمت لگانا ہے۔ لیکنیہ مسئلہ ایسے ہی ہے کہ میاں بیوی جس بچے پر لعان کریں گے، وہ ماں کی طرف منسوب ہو گا اور وہ ماں اور بیٹا ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔
الحكم على الحديث: ضعیف
حدیث نمبر: 6751
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَ عُذْرِي قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ ذَلِكَ وَتَلَا الْقُرْآنَ فَلَمَّا نَزَلَ أَمَرَ بِرَجُلَيْنِ وَامْرَأَةٍ فَضُرِبُوا حَدَّهُمْ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: جب میرا عذر نازل ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے، اس چیز کا ذکر کیا، پھر قرآن پاک کی متعلقہ آیات کی تلاوت کی، پھر جب منبر سے نیچے اترے تودو مردوں اور ایک عورت کو حد لگانے کا حکم دیا، پس ان پر حد لگا دی گئی۔ [الفتح الربانی/أبواب حد القذف/حدیث: 6751]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابوداود: 4474، والترمذي: 3181، وابن ماجه: 2567، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24066 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24567»
وضاحت: فوائد: … یہ ایک طویل قصہ ہے، اس کا بیان سورۂ نور کی بارہ تیرہ آیات میںموجود ہے، یہ واقعہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عزت و عظمت پر دلالت کرتا ہے، جن تین افراد کو تہمت کی سزا میں کوڑے لگے تھے، وہ مسلمان تھے، ان کے نام یہ ہیں: سیدنا مسطح، سیدنا حسان بن ثابت اور سیدہ حمنہ بنت جحش e، امام حاکم نے ”الاکلیل“ میں ایک روایت بیان کی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن لوگوں کو تہمت کی حد لگائی تھی، ان میں رئیس المنافقین عبد اللہ بن اُبی بھی تھا۔
الحكم على الحديث: صحیح