الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 7855
۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (رَأَیْتُ کَأَنِّی أَتَیْتُ بِکُتْلَۃِ تَمْرٍ فَعَجَمْتُہَا فِی فَمِی فَوَجَدْتُ فِیہَا نَوَاۃً آذَتْنِی فَلَفَظْتُہَا ثُمَّ أَخَذْتُ أُخْرٰی فَعَجَمْتُہَا فَوَجَدْتُ فِیہَا نَوَاۃً فَلَفَظْتُہَا ثُمَّ أَخَذْتُ أُخْرٰی فَعَجَمْتُہَا فَوَجَدْتُ فِیہَا نَوَاۃً فَلَفَظْتُہَا۔) ) فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ: دَعْنِی فَلْأَعْبُرْہَا قَالَ: قَالَ: ( (اُعْبُرْہَا۔) ) قَالَ ہُوَ جَیْشُکَ الَّذِی بَعَثْتَ یَسْلَمُ وَیَغْنَمُ فَیَلْقَوْنَ رَجُلًا فَیَنْشُدُہُمْ ذِمَّتَکَ فَیَدَعُونَہُ ثُمَّ یَلْقَوْنَ رَجُلًا فَیَنْشُدُہُمْ ذِمَّتَکَ فَیَدَعُونَہُ ثُمَّ یَلْقَوْنَ رَجُلًا فَیَنْشُدُہُمْ ذِمَّتَکَ فَیَدَعُونَہُ قَالَ: ( (کَذٰلِکَ۔) ) قَالَ الْمَلَکُ۔
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب دیکھا ہے کہ کھجوروں کا ایک ٹوکرا ہے، میں نے اس میں سے کچھ کھجوریں جمع کی ہیں اور منہ میں ڈال لی ہیں، میں نے ان میں ایسی گٹھلی پائی کہ جس سے مجھے تکلیف ہوئی، میں نے وہ کھجوریں منہ سے پھینک دی ہیں، پھر میں نے اور لے لیں اور انہیں جمع کیا ہے، ان میں گٹھلی موجود تھی، انہیں بھی میں نے پھینک دیا ہے، پھر اور لے لیں اور جمع کرکے منہ میں ڈالی ہیں،ان میں بھی میں نے گٹھلی پائی اور انہیں پھینک دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اس کی تعبیر کی اجازت دیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی تعبیر کرو۔ انہوں نے کہا: اس سے مراد آپ کا وہ لشکر ہے جو آپ نے بھیجا ہے وہ صحیح سلامت آئے گا اور مال غنیمت لے کر آئے گا، وہ ایک آدمی سے ملیں گے، وہ انہیں آپ کے ذمہ کا واسطہ دے گا، وہ اسے چھوڑ دیں گے، پھر وہ ایک اور آدمی سے ملیں گے، وہ بھی آپ کے ذمہ کا واسطہ دے گا، وہ اسے بھی چھوڑدیں گے، پھر وہ ایک اور آدمی سے ملیں گے، وہ بھی آپ کے ذمہ کا حوالہ دے گا، وہ اسے بھی چھوڑ دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فرشتے نے مجھے یہی تعبیر بتلائی ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7855]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد، أخرجه الدارمي: 2162، والحميدي: 1296، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15288 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد
حدیث نمبر: 7856
۔عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (رَأَیْتُ کَأَنِّی اللَّیْلَۃَ فِی دَارِ رَافِعِ بْنِ عُقْبَۃَ قَالَ حَسَنٌ فِی دَارِ عُقْبَۃَ بْنِ رَافِعٍ فَأُوتِینَا بِتَمْرٍ مِنْ تَمْرِ ابْنِ طَابٍ فَأَوَّلْتُ أَنَّ لَنَا الرِّفْعَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْعَاقِبَۃَ فِی الْآخِرَۃِ وَأَنَّ دِینَنَا قَدْ طَابَ۔) )
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے رات کو خواب میں دیکھا ہے کہ میں رافع بن عقبہ کے گھر میں ہوں، ہمارے پاس ابن طاب کھجوریں لائی گئیں،میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ ہمیں دنیا میں رفعت ملے گی اور آخرت میں حسن انجام ملے گا اور ہمارا دین نہایت عمدگی اختیار کر چکا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7856]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2270، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13219 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … ابن طاب، مدینہ منورہ کی کھجوروں کی ایک قسم ہے، جو ابن طاب کی طرف منسوب تھی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2270
حدیث نمبر: 7857
۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ( (رَأَیْتُ امْرَأَۃً سَوْدَائَ ثَائِرَۃَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِینَۃِ حَتّٰی قَامَتْ بِمَہْیَعَۃَ فَأَوَّلْتُ أَنَّ وَبَائَہَا نُقِلَ إِلَی مَہْیَعَۃَ وَہِیَ الْجُحْفَۃُ۔) )
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے ایک سیاہ فام عورت کو دیکھا ہے، اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے ہیں، وہ مدینہ سے نکل کر مہیعہ یعنی جحفہ مقام میں ٹھہر گئی، میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ مدینہ کی وبا وہاں منتقل ہو گئی ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7857]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 8038، 8040، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5849 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 8038
حدیث نمبر: 7858
۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ( (اُرَانِی فِی الْمَنَامِ عِنْدَ الْکَعْبَۃِ، فَرَأَیْتُ رَجُلًا آدَمَ کَأَحْسَنِ مَا تَرٰی مِنَ الرِّجَالِ، لَہُ لِمَّۃٌ قَدْ رُجِّلَتْ وَلِمَّتُہُ تَقْطُرُ مَائً، وَاضِعًا یَدَہُ عَلٰی عَوَاتِقِ رَجُلَیْنِ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ رَجِلَ الشَّعْرِ، فَقُلْتُ: مَنْ ہٰذَا؟ فَقَالُوْا: الْمَسِیحُ ابْنُ مَرْیَمَ، ثُمَّ رَأَیْتُ رَجُلًا جَعْدًا قَطَطًا أَعْوَرَ عَیْنِ الْیُمْنٰی، کَأَنَّ عَیْنَہُ عِنَبَۃٌ طَافِیَۃٌ کَأَشْبَہِ مَنْ رَأَیْتُ مِنِ النَّاسِ بِابْنِ قَطَنٍ، وَاضِعًا یَدَیْہِ عَلٰی عَوَاتِقِ رَجُلَیْنِ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ، فَقُلْتُ: مَنْ ہٰذَا؟ فَقَالُوْا: ہٰذَا الْمَسِیحُ الدَّجَّالُ۔) )
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں کعبہ کے پاس ہوں، میں نے ایک گندمی رنگ کا بہت زیادہ حسین، جو ایک آدمی ہوسکتا ہے، دیکھا، اس کے بال کانوں تک تھے، کنگھی کی ہوئی تھی اور اس کے بالوں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، دو آدمیوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے وہ بیت اللہ کا طواف کررہا تھا اور اس کے بال لہردار تھے، میں نے کہا: یہ آدمی کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ مسیح ابن مریم علیہ السلام ہیں، پھر میں نے ایک اور آدمی دیکھا، اس کے بال سخت گھنگھریالے تھے، دائیں آنکھ سے کانا تھا، اس کی آنکھ ابھرے ہوئے انگور کی مانند تھی، یوں سمجھیں کہ لوگوں میں اس کی مشابہت ابن قطن سے پڑتی تھی، یہ بھی دو آدمیوں کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے تھا اور بیت اللہ کا طواف کررہا تھا، میں نے کہا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ مسیح دجال ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7858]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5902، 6999، ومسلم: 169، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6099 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف خواب تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی تعبیر بھی بیان کر دی ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5902