سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
299. الْآيَةُ (122) قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً» کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 1051 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1051
نَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَمَّا نَزَلَتْ إِلا تَنْفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ سورة التوبة آية 39 , قَالَ الْمُنَافِقُونَ: قَدْ بَقِيَ مِنَ النَّاسِ نَاسٌ لَمْ يَنْفِرُوا فَهَلَكُوا، وَكَانَ قَوْمٌ تَخَلَّفُوا لِيَتَفَقَّهُوا وَلْيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ , فَنَزَلَ الْعُذْرُ لأُولَئِكَ: فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ سورة التوبة آية 122 , وَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي أُولَئِكَ: وَالَّذِينَ يُحَاجُّونَ فِي اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَا اسْتُجِيبَ لَهُ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ سورة الشورى آية 16" .
عکرمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب اللہ عزوجل کا یہ قول نازل ہوا ﴿إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ﴾ یعنی اگر تم نہ نکلو گے تو اللہ تمہیں دردناک عذاب دے گا اور تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا، تو منافقوں نے کہا: کچھ لوگ ابھی باقی ہیں جو نہیں نکلے، تو کیا وہ ہلاک ہو گئے؟ اور یہ وہ قوم تھی جو دین میں سمجھ حاصل کرنے اور اپنی قوم کو ان کے پاس لوٹنے کے بعد نصیحت کرنے کے لیے پیچھے رہ گئی تھی، تو ان کے لیے اللہ عزوجل نے یہ عذر نازل فرمایا: ﴿فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ﴾ یعنی تو کیوں نہ ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے تاکہ وہ دین میں سمجھ حاصل کریں اور جب اپنی قوم کی طرف لوٹ کر آئیں تو انہیں ڈرائیں، اور اللہ عزوجل نے ان منافقین کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ يُحَاجُّونَ فِي اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَا اسْتُجِيبَ لَهُ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ یعنی اور وہ لوگ جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بعد اس کے کہ ان کی بات قبول کر لی گئی، ان کی دلیل ان کے رب کے نزدیک باطل ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1051، 2896»
الحكم على الحديث: سنده ضعيف لإرساله، وهو صحيح إلى مرسلِه عكرمة.