سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
114. بَابُ مَا جَاءَ فِي نَفَقَةِ الْحَامِلِ
حاملہ عورت کے نان و نفقہ کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 1403 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2580
نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ،" أَنَّهُ قَضَى لامْرَأَةٍ فِي قُوتِهَا بِخَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا بِالْحَجَّاجِيِّ، وَدِرْهَمَيْنِ لِدُهْنِهَا وَحَاجَتِهَا فِي كُلِّ شَهْرٍ" .
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فیصلہ کیا کہ عورت کے کھانے کے لیے ہر مہینے پندرہ صاع حجاجی اناج اور تیل و دیگر ضروریات کے لیے دو درہم مقرر کیے جائیں۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 2580]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1403، 1405، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19451»
ترقیم دار السلفیہ: 1404 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2581
نا أَبُو وَكِيعٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " عَيَّرْنَا صَاعَ عُمَرَ فَوَجَدْنَاهُ حَجَّاجِيًّا" . قَالَ سَعِيدٌ: الْحَجَّاجِيُّ: مُدُّ النَّبِيِّ صلي اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے صاع کو ناپا تو وہ حجاجی نکلا۔ سعید نے کہا: حجاجی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مد کے برابر ہوتا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 2581]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح مقطوع، «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
الحكم على الحديث: إسناده صحيح مقطوع
ترقیم دار السلفیہ: 1405 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2582
نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي امْرَأَةٍ أَضَرَّ بِهَا زَوْجُهَا،" فَفَرَضَ لَهَا الشَّعْبِيُّ فِي كُلِّ شَهْرٍ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا وَدِرْهَمَيْنِ" .
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے اس عورت کے لیے جسے شوہر نے نقصان پہنچایا تھا، ہر مہینے پندرہ صاع اناج اور دو درہم مقرر کیے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 2582]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1403، 1405، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19451»
ترقیم دار السلفیہ: 1406 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2583
نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يَغِيبُ عَنِ امْرَأَتِهِ، وَلا يَبْعَثُ إِلَيْهَا بِنَفَقَةٍ , قَالَ:" تُغَذَّى عَلَى مَالِ زَوْجِهَا" .
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر مرد اپنی بیوی سے دور ہو اور خرچ نہ بھیجے تو عورت شوہر کے مال سے اپنی غذا لے سکتی ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 2583]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح مقطوع، «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
الحكم على الحديث: إسناده صحيح مقطوع