🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

146. باب قراءة القرآن - ذكر الأمر لقارئ القرآن أن يختمه في سبع لا فيما هو أقل من هذا العدد
قرآن کی تلاوت کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ قرآن پڑھنے والے کو اسے سات دن میں ختم کرنا چاہیے، اس سے کم تعداد میں نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 757
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حَكِيمِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: حَفِظْتُ الْقُرْآنَ فَقَرَأْتُ بِهِ فِي لَيْلَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْرَأْهُ فِي شَهْرٍ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَشَبَابِي، قَالَ:" اقْرَأْهُ فِي عَشْرٍ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَشَبَابِي، قَالَ:" اقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَشَبَابِي، قَالَ: فَأَبَى .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے قرآن کو یاد کر لیا اور میں نے ایک رات میں اس کی تلاوت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم ایک مہینے میں اس کی تلاوت کرو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیجیے کہ میں اپنی قوت اور اپنی جوانی سے فائدہ حاصل کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دس دن میں اس کی تلاوت کر لو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیجیے کہ میں اپنی قوت اور اپنی جوانی سے فائدہ حاصل کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سات دن میں اس کی تلاوت کر لو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیجیے کہ میں اپنی قوت اور اپنی جوانی سے فائدہ حاصل کر لوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری اس بات کو تسلیم نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159،، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، 756، 757، 758، 2590، 3571، 3581، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1629،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، والترمذي فى (جامعه) برقم: 770، 2946، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1346، 1347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588» «رقم طبعة با وزير 754»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده كسابقة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں