صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1181. باب المسافر - ذكر ما يقول المرء لأخيه عند الوداع فيحفظه الله في سفره
سفر کے دوران نماز کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی اپنے بھائی سے رخصتی کے وقت کہتا ہے تاکہ اللہ اسے اس کے سفر میں محفوظ رکھے
حدیث نمبر: 2693
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّغَوْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُطْعِمُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْعِرَاقِ أَنَا وَرَجُلٌ مَعِي، فَشَيَّعَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يُفَارِقَنَا، قَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ أُعْطِيكُمَا، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا اسْتَوْدَعَ اللَّهُ شَيْئًا حَفِظَهُ، وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكُمَا" .
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں عراق کے لیے روانہ ہونے لگا تھا اور میرے ساتھ ایک اور شخص تھا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمیں رخصت کرنے کے لیے ہمارے ساتھ آئے، جب وہ ہم سے جدا ہونے لگے تو انہوں نے فرمایا: میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو میں تمہیں دوں، لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ اللَّهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ» ”جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کو کوئی چیز ودیعت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کرتا ہے،“ تو میں «أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكُمْ وَأَمَانَتَكُمْ وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ» ”تمہارے دین، تمہاری امانت اور تم دونوں کے عمل کے خاتمے کو اللہ تعالیٰ کو ودیعت کرتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2693]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2531، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2693، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1623، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8754، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2600، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3442، 3443، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10420،وأحمد فى (مسنده) برقم: 4612، 4873» «رقم طبعة با وزير 2682»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (14).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي