🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

184. باب المسألة والأخذ وما يتعلق به من المكافأة والثناء والشكر - ذكر البيان بأن من استغنى بالله جل وعلا عن خلقه أغناه الله عنهم بفضله
سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس بات کا بیان کہ جو شخص اللہ جل وعلا پر بھروسہ کر کے اس کی مخلوق سے مستغنی ہو جاتا ہے، اللہ اسے اپنے فضل سے غنی کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3399
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ أَهْلَهُ شَكَوَا إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَخَرَجَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَسْأَلَهُ لَهُمْ شَيْئًا، فَوَافَقَهُ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَهُوَ يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، قَدْ آنَ لَكُمْ أَنْ تَسْتَغْنُوا عَنِ الْمَسْأَلَةِ، فَإِنَّهُ مَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفُّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا رُزِقَ عَبْدٌ شَيْئًا أَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ، وَلَئِنْ أَبَيْتُمْ إِلا أَنْ تَسْأَلُونِيَ لأُعْطِيَنَّكُمْ مَا وَجَدْتُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کی اہلیہ نے ان کے سامنے کسی ضرورت کی شکایت کی، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جانے کے ارادے سے نکلے، تاکہ اپنے گھر والوں کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت منبر پر موجود تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے۔ اے لوگو! تم پر ایسا وقت آ گیا ہے کہ تم مانگنے سے بے نیاز ہو جاؤ بے شک جو شخص (مانگنے سے) بچنے کی کوشش کرتا ہےاللہ تعالیٰ اسے بچا کے رکھتا ہے، جو شخص خوشحالی حاصل کرنا چاہتا ہےاللہ تعالیٰ اسے خوشحالی عطا کرتا ہے اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے بندے کو صبر سے زیادہ کشادہ اور کوئی چیز نہیں دی گئی اگر تم مانگنے پر اصرار کرتے ہو، تو جو میرے پاس ہو گا وہ میں تمہیں دے دوں گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3399]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3390»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں