🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

79. باب صوم الجنب - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به أبو بكر بن عبد الرحمن بن الحارث
جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ یہ خبر ابو بکر بن عبد الرحمن بن الحارث نے منفرد طور پر روایت کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3500
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ أَخِي أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا، ثُمَّ يَصُومُ" ، فَرَدَّ أَبُو هُرَيْرَةَ فُتِيَاهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بھائی عامر بن ابوامیہ بیان کرتے ہیں سیدہ ام سلمہ نے انہیں بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے۔ پھر روزہ رکھ لیتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان صاحب کے بیان کو مسترد کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3500]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3491»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں