صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
18. باب فضل مكة - ذكر البيان بأن الركن والمقام ياقوتتان من يواقيت الجنة
مکہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ رکن اور مقام جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں
حدیث نمبر: 3710
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالْبَصْرَةَ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ صُبَيْحٍ الْحَرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ: " الرُّكْنُ وَالْمَقَامُ يَاقُوتَتَانِ مَنْ يَوَاقِيتِ الْجَنَّةِ، وَلَوْلا أَنَّ اللَّهَ طَمَسَ عَلَى نُورِهِمَا لأَضَاءَتَا مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آپ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی ہوئی تھی۔ ”حجر اسود اور مقام ابراہیم دونوں جنت کے یواقیت میں سے یاقوت ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے ان کے نور پر پردہ نہ ڈالا ہوتا، تو یہ مشرق اور مغرب کے درمیان کی جگہ کو روشن کر دیتے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3710]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3702»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «المشكاة» (2580)، «التعليق الرغيب» (2/ 122).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث حسن لغيره