🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

86. باب الإحرام - ذكر الوقت الذي سأل هذا السائل رسول الله صلى الله عليه وسلم عما سأل
احرام کا بیان - اس وقت کا ذکر جب اس سائل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا جو ہم نے بیان کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3779
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةَ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ، وَعَلَيْهَا الْخَلُوقُ، أَوْ قَالَ: أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي؟، قَالَ: وَأُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيُ، فَسُتِرَ بِثَوْبٍ، وَكَانَ يَعْلَى، يَقُولُ: وَدِدْتُ أَنِّي أَرَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، قَالَ: فَرَفَعَ عُمَرُ طَرَفَ الثَّوْبِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، وَلَهُ غَطِيطٌ، قَالَ: فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ، قَالَ: " أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ؟، اغْسِلْ عَنْكَ أَثَرَ الصُّفْرَةِ"، أَوْ قَالَ:" الْخَلُوقِ وَاخْلَعْ عَنْكَ جُبَّتَكَ، وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا أَنْتَ صَانِعٌ فِي حَجَّتِكَ" .
سیدنا صفوان بن یعلی رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ اس وقت جعرانہ کے مقام پر موجود تھے۔ اس شخص نے جبہ پہنا ہوا تھا اور اس جبے پر خوشبو لگائی ہوئی تھی (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں) اس پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا۔ اس نے دریافت کیا: آپ مجھے کیا ہدایت کرتے ہیں: میں اپنے عمرے میں کیا کروں؟ راوی بیان کرتے ہیں:۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونا شروع ہوئی۔ آپ کو کپڑے میں چھپا دیا گیا۔ سیدنا یعلیٰ یہ بیان کرتے ہیں: میری یہ خواہش تھی کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی حالت میں دیکھوں کہ جب آپ پر وحی نازل ہو رہی ہو وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کپڑے کا کنارہ ہٹایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو آپ خراٹے لے رہے تھے جب یہ کیفیت ختم ہوئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: عمرہ کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ تم اپنے اوپر سے زرد رنگ کے نشان کو دھو لو۔ (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں) خوشبو کو دھو لو اور اپنے جبے کو اتار دو اور اپنے عمرے میں بھی وہی کرو جو تم حج میں کرتے ہو۔ (یعنی اسی طرح کا احرام باندھو) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3779]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3771»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں