🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

118. باب دخول مكة - ذكر إرادة المصطفى صلى الله عليه وسلم أن يزيد الحجر في البيت لو هدمه
مکہ میں داخل ہونے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ کیا کہ اگر کعبہ کو توڑا جائے تو حجر کو بیت اللہ میں شامل کر دیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3818
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنُ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ: وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَهْدِمَ الْكَعْبَةَ وَيَبْنِيَهَا، حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ خَالَتِي، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا:" يَا عَائِشَةُ لَوْلا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِشِرْكٍ، لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ، ثُمَّ زِدْتُ فِيهَا سِتَّةَ أَذْرُعٍ مِنَ الْحِجْرِ، فَإِنَّ قُرَيْشًا اقْتَصَرَتْ بِهَا حِينَ بَنَتِ الْبَيْتَ، وَجَعَلَتُ لَهَا بَابَيْنِ شَرْقِيًّا، وَبَابًا غَرْبِيًّا، وَأَلْزَقَتُهَا بِالأَرْضِ" .
سعید بن میناء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا، یہ اس وقت کی بات ہے جب انہوں نے خانہ کعبہ کو منہدم کروا کے اس کی تعمیرِ نو کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، جو میری خالہ ہیں، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا: اے عائشہ! اگر تمہاری قوم زمانۂ شرک کے اتنا قریب نہ ہوتی، تو میں خانہ کعبہ کو منہدم کروا کے اس میں حطیم کے چھ بالشت حصے کا اضافہ کرواتا؛ کیونکہ قریش نے اس کی تعمیر کرتے ہوئے اس حصے کو چھوڑ دیا تھا، اور میں اس کے دو دروازے بناتا؛ ایک مشرقی دروازہ اور ایک مغربی دروازہ اور میں اس کے دروازوں کو زمین کے ساتھ رکھتا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3818]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 126، 1583، 1584، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1333، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2726، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3815، 3816، 3817، 3818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1770، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1875، 2028، والترمذي فى (جامعه) برقم: 875، 876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2955، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9335، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24935» «رقم طبعة با وزير 3807»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں