صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
194. باب الإفاضة من منى لطواف الصدر - ذكر ما يستحب للحاج إذا أراد القفول أن يتحصب ليلتئذ ليكون أسهل لظعنه
منیٰ سے طوافِ صدر کے لیے روانگی کا بیان - اس بات کا ذکر جو حاجی کے لیے مستحب ہے کہ اگر وہ واپسی کا ارادہ کرے تو اس رات محصب میں اترے تاکہ اس کا سفر آسان ہو
حدیث نمبر: 3896
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ أَسْمَاءَ، وَعَائِشَةَ كانتا لا تُحَصِّبَانِ، قَالَتْ عَائِشَةُ :" إِنَّمَا نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لأَنَّهُ كَانَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ" .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا وادی محصب میں پڑاؤ نہیں کیا کرتی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں اس لیے پڑاؤ کیا تھا کیونکہ یہ روانگی کے لیے زیادہ آسان تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3896]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3885»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين