صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
286. باب الحج والاعتمار عن الغير - ذكر إباحة حج المرأة عن الرجل ضد قول من كرهه
دوسروں کی طرف سے حج و عمرہ کا بیان - اس بات کی اجازت کہ عورت مرد کے لیے حج کرے، اس کے برخلاف جو اسے ناپسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 3996
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمَ تَسْتَفْتِيهِ، فَجَعَلَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا، وَتَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ إِلَى الشِّقِّ الآخَرِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَثْبُتَ عَلَى الرَّاحِلَةِ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟، قَالَ:" نَعَمْ" ، وَذَلِكَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے ہوئے تھے خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسئلہ دریافت کرنے کیلئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ سیدنا فضل رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف دیکھنا شروع کر دیا اور اس نے سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کا چہرہ دوسری طرف کر دیا اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر جو حج فرض کیا ہے وہ میرے بوڑھے عمر رسیدہ والد پر بھی فرض ہو گیا ہے جو سواری پر بیٹھنے کی استطاعت نہیں رکھتے کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں (راوی کہتے ہیں) یہ حجۃ الوداع کے موقع کی بات ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3996]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3985»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين